فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

قیصرانی

لائبریرین
ہو سکتا ہے کہ دور دور تک کوئی کشش کی قوت نہ ہو سوائے سورج کے۔
کیونکہ اوورت بادل میں یہ دمدار ستاروں کی موجودگی کا مفروضہ ہے۔ یہ اوورت بادل سورج سے تقریباً ایک نوری سال دور ہے۔ چار اعشاریہ تین سات نوری سال کے فاصلے پر Alfa Centauri کے دو ستارے موجود ہیں جو تقریباً سورج کی جسامت کے لگ بھگ ہیں۔ ان کی مشترکہ کشش کیوں نہیں غالب آ جاتی؟ یہ میں فرض کر رہا ہوں کہ دمدار ستارے اسی سمت جا کر چکر کاٹتے ہیں جس سمت میں یہ الفا سینچاوری موجود ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
نظام شمسی کے اندر کے سیارے گول یا بیضوی مدار کے حامل ہوتے ہیں جبکہ کومٹ پرابولک یا ہائپر بولک مدار بناتے ہیں، تفصیل کے لیئے کونک سیکشن سے مدد ملے گی۔
اب کونک سیکشن کہاں ہے اور کس زبان میں ہے۔ اگر سلیس زبان میں کچھ تعارف دے دیں تو یہیں سے دور نہ جانا پڑے :)
 
سید ذیشان

محفلین
C2.png

بھیا دیکھیں مجھے ناں اس سرکٹ میں رزسٹنس 3 کا وولٹیج معلوم کرنا ہے۔ دراصل میرا جواب تھوڑا فرق آ رہا ہے سمجھ نہیں آرہا کیا مسئلہ ہے۔
چونکہ یہ thevenin's theorem سے حل کررہے ہیں تو لوڈ رزسٹنس کو ہٹا کر اوپن سرکٹ بنا لیں گے۔ یعنی ہمارے پاس صرف ادھر والا لوپ رہ جائے گا۔ اب ٹوٹل کرنٹ جو ہے وہ ایسے لیں گے ناں کہ تینوں رزسٹنس سیریز میں ہوں؟
اور دوسری بات یہ ہے کہ جب ہم نے ایکویلنٹ رزسٹنس معلوم کرنی ہے تو وولٹیج سورس کو شارٹ سرکٹ کردیں گے ناں تب پھر R1 اور R2 کو سیریز میں حل کرکے R3 کےساتھ پیرالل حل کریں گے ناں؟
میں اس طرح کررہی ہوں۔
تدوین:
رزلٹنٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ R3 پر ohm's law اپلائی کر دو۔ کرنٹ تو ویسے بھی معلوم کر لیا ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ایک انتہائی مشکل سوال

300px-Comet_Kohoutek_orbit_p391.svg.png
اب اس میں سورج درمیان میں ہے اور ادھوری Curve جو ہے وہ ایک کومٹ یعنی دمدار ستارہ ہے۔ اب جوں جوں یہ سورج کے نزدیک جاتا ہے، اس کی رفتار بڑھتی جاتی ہے۔ سورج کی کشش اسے اپنی طرف کھینچتی ہے۔ تاہم اس کی رفتار اتنی ہے کہ یہ سورج میں عام طور پر گرنے سے بچ جاتا ہے لیکن چکر کاٹ کر واپسی کا رخ اختیار کرتا ہے۔ اب اس کا مدار دیکھیں تو عام طور پر یہ پلوٹو سے بھی کہیں زیادہ بڑا ہے۔ اتنی دور جب دمدار ستارہ پہنچ جاتا ہے تو سورج کی کشش اپنے انتہائی کمزور ترین ہوتی ہے۔ اب یہ کیسے چکر کاٹ کر واپس سورج کی طرف آتا ہے؟ بھٹک کر آگے خلاء میں کیوں نہیں چلا جاتا؟ ہیلی کا دمدار ستارہ اس کی ایک اچھی مثال ہے جو بار بار لوٹ کر آ رہا ہے
پتا نہیں کیوں مجھے اس سے kepler law of planetary motion یاد آ رہے ہیں۔
 
اب کونک سیکشن کہاں ہے اور کس زبان میں ہے۔ اگر سلیس زبان میں کچھ تعارف دے دیں تو یہیں سے دور نہ جانا پڑے :)

کونک سیکشن

376px-Table_of_Conics%2C_Cyclopaedia%2C_volume_1%2C_p_304%2C_1728.jpg

ایک مستوی plane جب ایک محرابی تکون کو کاٹتی ہے تو ایک تکونی قطہ ہنتے ہیں۔ مختلف جگہوں سے کاٹنے سے اس کی مختلف اقسام تخلیق ہوتی ہیں مثلا دائرہ، بیضہ,parabola اور hyperbola وغیرہ

%D8%AA%D8%B5%D9%88%DB%8C%D8%B1:Conic_sections_2.png
index.php
500px-Conic_Sections.svg.png

وکی پیڈیا
 
محمد بلال اعظم

میرا خیال ہے کہ قیصرانی صاحب کا شوق پورا ہو گیا ہو گا کہ کونک سیکشن کیا بلا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ایک انتہائی مشکل سوال

300px-Comet_Kohoutek_orbit_p391.svg.png
اب اس میں سورج درمیان میں ہے اور ادھوری Curve جو ہے وہ ایک کومٹ یعنی دمدار ستارہ ہے۔ اب جوں جوں یہ سورج کے نزدیک جاتا ہے، اس کی رفتار بڑھتی جاتی ہے۔ سورج کی کشش اسے اپنی طرف کھینچتی ہے۔ تاہم اس کی رفتار اتنی ہے کہ یہ سورج میں عام طور پر گرنے سے بچ جاتا ہے لیکن چکر کاٹ کر واپسی کا رخ اختیار کرتا ہے۔ اب اس کا مدار دیکھیں تو عام طور پر یہ پلوٹو سے بھی کہیں زیادہ بڑا ہے۔ اتنی دور جب دمدار ستارہ پہنچ جاتا ہے تو سورج کی کشش اپنے انتہائی کمزور ترین ہوتی ہے۔ اب یہ کیسے چکر کاٹ کر واپس سورج کی طرف آتا ہے؟ بھٹک کر آگے خلاء میں کیوں نہیں چلا جاتا؟ ہیلی کا دمدار ستارہ اس کی ایک اچھی مثال ہے جو بار بار لوٹ کر آ رہا ہے

اس پر تو ائنسٹائن فیلڈ ایکویشن لگانی پڑی گی۔ جب یہ سولر سسٹم سے باہر نکل جائے گا تو اس پر تمام سیاروں اور سورج کی کشش اثر انداز ہو گی۔ اور اگر یہ واپس آ رہا ہے تو اس کا یہی مطلب ہے کہ یہ کشش مخالف سمت میں کشش سے زیادہ ہے۔

ویسے قیصرانی بھائی آپ کا میجر کیا ہے؟
 
کمپیوٹر سائنس :)
 
سید ذیشان

محفلین
اور بھیا ایکویلنٹ رزسٹنس؟
ایکویلنٹ رزسٹنس کے لئے یہ ذہن میں رکھنا ہے کہ کہاں پر نکالنا ہے۔ اگر A اور B کے درمیان نکالنا ہے تو پھر تمہارا طریقہ ٹھیک ہے لیکن اگر وولٹیج سورس کے ٹرمینلز پر نکالنا ہے تو یہ تمام سیریز میں ہوں گے۔
 
جی بھیا A اور B کے درمیان کرنا ہے۔ کیونکہ وولٹیج سورس تو ہم نے شارٹ سرکٹ کر دیا ناں
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
پر پھر بھی اس طرح میرا جواب تھوڑا فرق کیوں آرہا ہے۔
ایکویلنٹ رزسٹنس بھی اور R3 کے اکراس وولٹیج بھی پوائنٹس میں آ رہے ہیں۔
 
Top