آپ کو ابھی بھی لگ رہا ہے کہ ہوا چیزوں کو حرکت کرنے میں مدد دیتی ہے؟
اگر میں خلا میں کسی چیز کو تھوڑا سا پش کروں تو وہ آگے کی طرف حرکت کرے گی اس عمل میں میرا ہاتھ فورس دے رہا ہے لیکن وہاں کوئی ہوا نہیں تو وہ چیز آگے کیسے بڑھے گی آپ کے خیال میں؟
اسی طرح راکٹ میں موجود گیسز برن ہوتی ہیں اور آؤٹ ورڈ پریشر لگاتی ہیں جس سے راکٹ کو آگے کی طرف پش ملتا ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے غبارے کو کھول دیں تو اس میں موجود ہوا باہر نکلتی ہے تو غبارہ آگے کی طرف جاتا ہے اس میں ہوا کا کوئی رول نہیں ہے ہوا صرف ہائی پریشر سے لو پریشر کی طرف جائے گی
خلا میں چیزوں کو حرکت دینا زیادہ آسان ہوتا ہے (کسی بھی چیز کو حرکت دینے کے خلاف دو چیزیں عمل کرتی ہیں ایک تو اس باڈی کا اپنا ماس یعنی انرشیا اور دوسرا زمین کی گریویٹیشنل فورس،خلا میں گریویٹی تو ظاہر ہے کم ہوتی ہے بس باڈی کا انرشیا ہوتا ہے۔ جب وہ باڈی حرکت کرنے لگتی ہے تو فرسٹ لاء کے مطابق اپنے حرکت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے لیکن یہاں زمین پر ایک اپوزنگ فورس ہوا کی وجہ سے لگتی ہے۔ اب خلا میں یہ ہوا نہیں ہے) وہ زیادہ دیر تک حرکت کرتی رہتی ہیں۔