فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

عائشہ عزیز

لائبریرین
چونکہ پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی کتاب میں بنیادیں مقداریں 7 لکھی ہیں اور Distance ان میں نہیں ہے۔ اسی لئے دوبارہ سے پوچھ رہا ہوں۔ کیا نئی سائنسی تحقیق میں بنیادی مقداروں میں کوئی بیشی ہوئی ہے؟۔
جی بھیا میں بھی یہی دیکھ رہی تھی۔
یہاں بھی مجھے سات ہی ملی ہیں جن میں فاصلہ نہیں ہے۔
 
ساجد

محفلین
وجہ ؟ کیا ہوا قوم کو ؟ ہم اس زمانے کے پڑھے ہیں جب اج کل جیسا ماحول نہیں تھا ہم شرارتی تھے سیانے تھے ہر کام کرتے تھے کھیلتے تھے مار کھاتے تھے پڑھتے تھے اور غریبی امیری اور سٹینڈرز نا تھے سب ایک جیسے تھے ایک سکول میں 2400 بچے ۔ اب جا کر دیکھیں مارنا نہین پڑھائی نہیں عقل مند یا صحت مند بچے بہت کم ممی ڈیڈی بہت زیادہ اور الیکٹرونکس میں گھسے بچے ملتے ہیں کہاں وہ زمانے کہاں اب ۔ اب تو ویسے استاد بھی نہیں پرائیویٹ معاملے کھل گئے نمبر ہیں لیے جا رہے ہیں اور خود سے کچھ نہیں بس سلیبس اندھی نگری ۔ اس طرح کے بچے کیا آئیڈیاز دیں گے آگے ؟ :angry: وہ وقت اچھے تھے جب گھر سے پراٹھے اور چنے سکول سے لے کھاتے تھے ۔ باغوں میں گھومتے آدھی چھٹی کو بھاگ جاتے :biggrin: اور اب تک وہی انتیلیجنس ایس ہے کہ دنیا بھر کے بندے دیکھے ہیں اور دیکھتے ہی اشارے سے سب سمجھ جاتے ہیں ہم ہم سے بڑا سیانا صرف کوئی ہماری جنریشن یا اس سے پہلے کا پاکستانی ہی ہو سکتا ہے :ROFLMAO: دو نمبری ہو یا چالاکی میں
یہ بات بلا مبالغہ کہی جا سکتی ہے کہ تعلیمی حالت کے زوال میں سب سے بڑا ہاتھ خود اساتذہ کا ہے اور اس کے بعد والدین کا ، طالب علم کی ذمہ داری تیسرے نمبر پر ہے۔ وثوق سے اس لئے کہتا ہوں کہ "ساجد بھی کبھی استاد تھا"۔
 
عسکری

معطل

اب ایکٹیویٹی نہیں رہی پڑھائی ایک بزنس ہے بس بزنس اور نمبر لینا اور نوکری بس اپنا دماغ صرف موبائیل اور دوسرے الٹے دھندھوں میں استمال ہوتا ہے اور یہ صلاحیتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے ساجد بھائی ۔ کیا یہ بچے ویسے ہیں جیسے 80 کی دھائی میں تھے یا نوے میں؟ نا ممکن
 
سید ذیشان

محفلین
اگر آپ ساجد بھیا والے سوال کی بات کررہے ہیں بھیا تو وہ یہ ہے کہ کیا فاصلہ یعنی ڈس ٹینس ایک بنیادی مقدار ہے یا پھر ماخوذ؟
یہاں دیکھیں۔ کل سات بنیادی یونٹ ہیں۔ اور measurement کا لفظ ہی meteros سے ماخوظ ہے تو اس کو کیسے نکالا جا سکتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
اب ایکٹیویٹی نہیں رہی پڑھائی ایک بزنس ہے بس بزنس اور نمبر لینا اور نوکری بس اپنا دماغ صرف موبائیل اور دوسرے الٹے دھندھوں میں استمال ہوتا ہے اور یہ صلاحیتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے ساجد بھائی ۔ کیا یہ بچے ویسے ہیں جیسے 80 کی دھائی میں تھے یا نوے میں؟ نا ممکن
پیارے ، جب ہم نے اپنے نظامِ تعلیم پر کبھی توجہ ہی نہ دی ہو۔ قومی زبان کو ترقی ہی نہ دی ہو۔ تحقیقی کام ہی نہ کئے ہوں تو دوسرا راستہ صرف غیر ملکی نظام تعلیم اور زبان اپنانے کا ہوتا ہے۔ اور یہ راستہ مکمل تباہی کی طرف جاتا ہے۔ ذہنی غلامی کا پیش خیمہ بنتا ہے۔
جب تعلیم ہماری زبان میں تھی تو ہماری ان پڑھ نانیاں دادیاں بھی ہماری تعلیمی مدد کرنے کے قابل تھیں۔ اپنے کلچر سے جُڑے نظامِ تعلیم کی وجہ سے ہم ان کی کہانیوں سے بھی بہت کچھ سیکھتے تھے۔ ہمارے کھیل بھی ہماری گنتی اور یادداشت مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ زباندانی کی بہترین مشق تھے۔ لیکن جب ہم جمود کا شکار ہو گئے اور اپنے نظام کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہ کر سکے تو وقت تو ہمارے ساتھ نہیں ٹھہر سکتا تھا نا۔ جن لوگوں نے وقت کے ساتھ چلنا تھا وہ اس فرسودہ نظام کو ترک کر کے غیر ملکی نظام تعلیم کو اپنا گئے اور ہم سے آگے نکل گئے۔ یہیں سے طبقاتی تفریق شدید تر ہوئی اور ہمارا معاشی و معاشرتی ڈھانچہ بھی تباہ ہوا۔ اب تب تک راکھ کریدتے رہیں کہ جب تک ایک بھرپور تعلیمی انقلاب کی طرف قدم اٹھانے کی توفیق اس قوم میں پیدا ہو۔ ورنہ ہماری روایات ، معاشرہ ، زبان حتیٰ کہ ہمارا قومی و جغرافیائی وجود بھی شاید اپنی بقا کی جنگ ہار جائے گا...... شاید۔
 
ساجد

محفلین
یہاں دیکھیں۔ کل سات بنیادی یونٹ ہیں۔ اور measurement کا لفظ ہی meteros سے ماخوظ ہے تو اس کو کیسے نکالا جا سکتا ہے۔
zeesh یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ بنیادی یونٹ صرف سات ہیں لیکن Distance ان میں نہیں ہے تو کیا Distance کو Length کے زمرے میں سمجھا جائے؟۔
پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی کتاب میں ایک سوال کچھ یوں ہے
Identify the base quantity in the following:
1. Speed 2. Area 3. Force 4. Distance
اب ہم یہ تو جانتے ہیں کہ Speed ,Area اور Force ماخوذ مقداریں ہیں تو Distance کو کہاں شمار کریں گے۔ ظاہر ہے Distance ہی آخری مقدار بچتی ہے لیکن بنیادی مقداروں میں اس کا کوئی ذکر نہیں۔
 
آجکل وہ گائیڈ کی کتابیں نہیں ملتی کیا ساجد بھائی جن سے ہم فیض یاب ہوتے تھے :rollingonthefloor:
 
ساجد

محفلین
آجکل وہ گائیڈ کی کتابیں نہیں ملتی کیا ساجد بھائی جن سے ہم فیض یاب ہوتے تھے :rollingonthefloor:
عمران تُم یقین کرو گے کہ میں نے جتنی بھی تعلیم حاصل کی کبھی گائیڈ اور ٹیسٹ پیپر سے استفادہ نہیں کیا اور اپنے بیٹے کو بھی استعمال نہیں کرنے دیتا۔ اللہ نے دماغ جو دیا ہے وہ کس لئے ہے؟ جستجو کرو دماغ لراؤ، دوستوں ساتھیوں اور استادوں سے دریافت کرو کہ تعلیم کا مقصد ہی جستجو کا شعاراپنانا ہے۔ میں بنا کسی معاوضے کے ہر سال اپنے بیٹے کے سکول کے اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نوٹس تیار کر کے دیتا ہوں جس سے میرے علم میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور مخلوق خدا کی خدمت کی سعادت بھی ملتی ہے اور سب سے بڑی بات کہ معاشی مشکلات کے شکار کتنے ہی لوگوں کی مہنگی امدادی کتب سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ اب جو کچھ مجھے فزکس کے بارے میں جاننا ہے اس کے لئے آپ دوست وسیلہ بن رہے ہو۔
 
محمد امین

لائبریرین

محمد امین

لائبریرین
ڈسٹنس اور لینتھ ایک ہی چیز ہے ۔۔۔۔ بس فرق یہ ہے کہ ڈسٹنس دو نقاط کا درمیانی فاصلہ ہے جب کہ لینتھ کسی شئے کی لمبائی، یعنی دوسرے الفاظ میں اس شئے کے ایک سرے سے دوسرے سرے کا فاصلہ۔۔۔
 
افلاطون

محفلین
جی ساجد بھائی پھر یوں ہوگا۔ کیونکہ لینتھ اور ڈس ٹینس دونوں کا یونٹ میٹر ہی ہے جو کہ ڈرائیوڈ نہیں ہے۔

جی بالکل۔ کیونکہ فاصلہ دو مقامات کے درمیان راستے کی لمبائی کو ہی کہا جاتا ہے تو فاصلہ لمبائی ہی ہوا اس لیے یہ بنیادی مقدار ہی ہے:)
 
ساجد

محفلین
600px-SI_base_unit.svg.png

براہِ کرم اس تصویر میں تیر کے نشانات کی آسان اردو میں وضاحت کر دیں۔
 
افلاطون

محفلین
؎
براہِ کرم اس تصویر میں تیر کے نشانات کی آسان اردو میں وضاحت کر دیں۔

بادی النظر میں تو یہ تصویر بین الاقوامی نظام برائے اکائی کے مطابق بنیادی اکائیوں کا آپس میں تعلق بیان کر رہی ہے۔ یعنی ایک اکائی کے متعلق جاننے کیلئے کن اکائیوں کا علم ضروری ہے۔
مثال کے طور پر ایمپئیر کی تعریف کے مطابق
  • A unit of electric current in the meter-kilogram-second system. It is the steady current that when flowing in straight parallel wires of infinite length and negligible cross section, separated by a distance of one meter in free space, produces a force between the wires of 2 × 10 -7 newtons per meter of length.
  • A unit in the International System specified as one International coulomb per second and equal to 0.999835 ampere.
Read more:http://www.answers.com/topic/ampere#ixzz278kW25R1
 
تو پہلا سوال جس کا جواب مجھے تقریبا آتا ہے اس کو کنفرم کرنے کے لیے پوچھ رہی ہوں۔

ہماری جو پاور ٹرانسمیشن کیبلز ہوتی ہیں ان پر کوئی انسولیشن نہیں ہوتی۔ اور پرندے بڑے اطمینان سے ان پر بیٹھے ہوتے ہیں ان کو شاک نہیں لگتا کیا؟
جب تک سرکٹ مکمل نہ ہو اس وقت تک برقی رو بے اثر ہوتی ہے۔
اگر ہم بھی اس تار پر لٹک جائیں تو ہمیں بھی کرنٹ نہیں لگے گا۔
لیکن اگر غلطی سے ارتھ یا نیوٹرل چھو جائے تو ہم جل جائیں گے۔ بلب کی طرح نہیں کوئلے کی طرح۔۔۔
m6EUe.png
 
Top