فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

Speed, Area, Force, Distance, Density, Mass, Time, Length, Temperature and Volume[/COLOR]
ان میں سے Base Quantities اور Derived quantities کو الگ الگ کر دیں۔
عائشہ عزیز Pakistani پپو محمد امین zeesh اور ان کے علاوہ جو بھی توفیق رکھتے ہوں۔
Base Quantities
Mass, Time, Length،Temperature، Distance
Derived quantities
Area,Volume،Density،Speed،Force
 
مغزل

محفلین
طبیعات کے مطابق ہر عمل کا ردِ عمل راست متناسب ہوتا ہے اور مخالف سمت ہوتا ہے ۔۔ کیا اس کلیے کو عملی زندگی میں مان لینا چاہیے ؟؟
(عشقیات کا معصومانہ سوال)
 
محمدصابر

محفلین
تو پہلا سوال جس کا جواب مجھے تقریبا آتا ہے اس کو کنفرم کرنے کے لیے پوچھ رہی ہوں۔

ہماری جو پاور ٹرانسمیشن کیبلز ہوتی ہیں ان پر کوئی انسولیشن نہیں ہوتی۔ اور پرندے بڑے اطمینان سے ان پر بیٹھے ہوتے ہیں ان کو شاک نہیں لگتا کیا؟
محمد سعد کے بلاگ پر اس کے متعلقہ ایک تحریر
 
قیصرانی

لائبریرین
یاد رہے کہ اس کے پر گیلے ہونے چاہئیں۔ خشک پر بھی غیر موصل ہوتے ہیں۔۔
میرے مشاہدے میں کئی کوے اسی طرح مرے تھے اور ان کوؤں نے پروں پر پانی نہیں پڑنے دیا تھا :) شاید ان کی پروں کی بجائے براہ راست کھال لگی ہو؟
 
ہماری جو پاور ٹرانسمیشن کیبلز ہوتی ہیں ان پر کوئی انسولیشن نہیں ہوتی۔ اور پرندے بڑے اطمینان سے ان پر بیٹھے ہوتے ہیں ان کو شاک نہیں لگتا کیا؟
سنگل فیز سپلائی میں دو تاریں ہوتی ہیں جن میں سے ایک میں بلند درجے کا پوٹینشل ہوتا ہے اور دوسرا نیوٹرل ہوتا ہے یعنی اس کا پوٹینشیل صفر ہوتا ہے، اس گراؤنڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اب اگر کوئی موصل جسم ان دونوں تاروں کے درمیان رابطے کا ذریعہ بنے تو پوٹینشیل میں فرق کے باعث بلند پوٹینشیل سے گراؤنڈ وائر کی جانب کرنٹ بہے گا اور نتیجتاً اس جسم کو نقصان پہونچنے کا خطرہ ہوگا۔ اسی طرح بلند پوٹینشیل والے تار کے ساتھ کوئی موصل جسم زمین سے ٹکرا جائے تو بھی کم و بیش یہی حال ہوگا۔ اس کے بر عکس نیوٹرل وائر اور زمین کے درمیان کوئی جسم آئے تو (تھیوری کی حد تک) کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ :) :) :)

تھری فیز سپلائی میں تین تار یکساں اعلیٰ پوٹینشئیل پر ہوتے ہیں جبکہ چوتھا تار نیوٹرل یا گراؤنڈ ہوتا ہے۔ اب کوئی موصل جسم ان تینوں بلند درجہ پوٹینشئل والے تاروں میں سے کسی بھی ایک اور نیوٹرل تار کے درمیان آ جائے تو سنگل فیز جیسا ہی قصہ رو نما ہوگا۔ لیکن تینوں ہائی پوٹینشیل تاروں کا آپس میں دلچسپ قصہ ہوتا ہے۔ چونکہ ان میں الٹرنیٹنگ کرنٹ روا ہوتی ہے جس کا خاصہ ہے کہ یہ sine wave کی مانند ایک ایک اعلیٰ مثبت اور اسی کے مثل اعلیٰ منفی پوٹینشیل درجات کے درمیان ایک معینہ فریکوئینسی کے تحت ہچکولے کھا رہی ہوتی ہے۔ لہٰذا اس کا وولٹیج ناپا جائے تو اس میں دو پیمائشیں قابل ذکر ہوتی ہیں۔۔۔ پیک پوٹینشیل اور روٹ میین اسکوئیر پوٹینشیل۔ تھری فیز سپلائی میں نیٹرل کے علاوہ باقی تینوں تاروں کا پیک پوٹینشیل اور اس کی روٹ مین اسکوائر ویلیو یکساں ہوتی ہے لیکن ان میں 120 ڈگری زاویے کا فیز ڈفرینس پایا جاتا ہے۔ یعنی جس وقت کسی ایک تار میں پوٹینشیل اپنی مثبت انتہا کو چھو رہا ہوتا ہے اس وقت دوسرے تار میں قدرے کم پوٹینشئل ہوتا ہے اور تیسرے میں منفی پوٹینشیل ہوتا ہے۔ اس کو ایسے سمجھیں جیسے تین عدد سائن ویو ایک دوسرے کا پیچھا کر رہے ہوں۔ قصہ مختصر یہ کہ تینو ہائی پوٹینشل تاروں میں ہر دو کے درمیان ہر وقت پوٹینشیل کا فرق موجود رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تینوں تاروں کا مجموعی آر وی ایم ایس قدر ایک ایک تار کے علیحدہ آر وی ایم ایس قدر کا تین گنا نہیں ہوتا بلکہ دو گنا ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
چونکہ پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی کتاب میں بنیادیں مقداریں 7 لکھی ہیں اور Distance ان میں نہیں ہے۔ اسی لئے دوبارہ سے پوچھ رہا ہوں۔ کیا نئی سائنسی تحقیق میں بنیادی مقداروں میں کوئی بیشی ہوئی ہے؟۔
اس نصابی کتاب میں تو چوڑائی، اونچائی، موٹائی اور گہرائی وغیرہ بھی بطور بنیادی مقدار شامل نہیں ہوں گے۔ :) :) :)
یہ سبھی دو نقطوں کے درمیان کا فاصلہ ہی تو ہیں، یا بالفاظ دیگر، دو نقطوں کو ملانے والی خط مستقیم کی طوالت! :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
سنگل فیز سپلائی میں دو تاریں ہوتی ہیں جن میں سے ایک میں بلند درجے کا پوٹینشل ہوتا ہے اور دوسرا نیوٹرل ہوتا ہے یعنی اس کا پوٹینشیل صفر ہوتا ہے، اس گراؤنڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اب اگر کوئی موصل جسم ان دونوں تاروں کے درمیان رابطے کا ذریعہ بنے تو پوٹینشیل میں فرق کے باعث بلند پوٹینشیل سے گراؤنڈ وائر کی جانب کرنٹ بہے گا اور نتیجتاً اس جسم کو نقصان پہونچنے کا خطرہ ہوگا۔ اسی طرح بلند پوٹینشیل والے تار کے ساتھ کوئی موصل جسم زمین سے ٹکرا جائے تو بھی کم و بیش یہی حال ہوگا۔ اس کے بر عکس نیوٹرل وائر اور زمین کے درمیان کوئی جسم آئے تو (تھیوری کی حد تک) کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ :) :) :)

تھری فیز سپلائی میں تین تار یکساں اعلیٰ پوٹینشئیل پر ہوتے ہیں جبکہ چوتھا تار نیوٹرل یا گراؤنڈ ہوتا ہے۔ اب کوئی موصل جسم ان تینوں بلند درجہ پوٹینشئل والے تاروں میں سے کسی بھی ایک اور نیوٹرل تار کے درمیان آ جائے تو سنگل فیز جیسا ہی قصہ رو نما ہوگا۔ لیکن تینوں ہائی پوٹینشیل تاروں کا آپس میں دلچسپ قصہ ہوتا ہے۔ چونکہ ان میں الٹرنیٹنگ کرنٹ روا ہوتی ہے جس کا خاصہ ہے کہ یہ sine wave کی مانند ایک ایک اعلیٰ مثبت اور اسی کے مثل اعلیٰ منفی پوٹینشیل درجات کے درمیان ایک معینہ فریکوئینسی کے تحت ہچکولے کھا رہی ہوتی ہے۔ لہٰذا اس کا وولٹیج ناپا جائے تو اس میں دو پیمائشیں قابل ذکر ہوتی ہیں۔۔۔ پیک پوٹینشیل اور روٹ میین اسکوئیر پوٹینشیل۔ تھری فیز سپلائی میں نیٹرل کے علاوہ باقی تینوں تاروں کا پیک پوٹینشیل اور اس کی روٹ مین اسکوائر ویلیو یکساں ہوتی ہے لیکن ان میں 120 ڈگری زاویے کا فیز ڈفرینس پایا جاتا ہے۔ یعنی جس وقت کسی ایک تار میں پوٹینشیل اپنی مثبت انتہا کو چھو رہا ہوتا ہے اس وقت دوسرے تار میں قدرے کم پوٹینشئل ہوتا ہے اور تیسرے میں منفی پوٹینشیل ہوتا ہے۔ اس کو ایسے سمجھیں جیسے تین عدد سائن ویو ایک دوسرے کا پیچھا کر رہے ہوں۔ قصہ مختصر یہ کہ تینو ہائی پوٹینشل تاروں میں ہر دو کے درمیان ہر وقت پوٹینشیل کا فرق موجود رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تینوں تاروں کا مجموعی آر وی ایم ایس قدر ایک ایک تار کے علیحدہ آر وی ایم ایس قدر کا تین گنا نہیں ہوتا بلکہ دو گنا ہوتا ہے۔ :) :) :)
اب ذرا اسے سادہ زبان میں بیان فرما دیجئے

مذاق کر رہا ہوں۔ جزاک اللہ۔ بہت اچھی وضاحت کی۔ بس سائن ویو کا تصور کرنا مشکل تھا، سوچا کہ سمندر کی لہر پر ایک سائن بورڈ تیر رہا ہے۔ سبحان اللہ۔ چشم تصور بھی کیا چیز ہے
 
وہ کیا چشم تصور پائی ہے جناب نے! :) :) :)
 
محمد سعد

محفلین
ویسے بنیادی اکائیوں کی مزید تفصیل جاننے کے خواہش مندوں کے لیے یہ سوال کافی دلچسپی کا حامل ہوگا کہ چارج کے بجائے کرنٹ کو بنیادی اکائی کیوں قرار دیا گیا۔ اس پر کچھ روشنی "یاہو جوابات" کی اس گفتگو میں ڈالی گئی ہے۔
http://answers.yahoo.com/question/index?qid=20101227084630AA01ya0
 
محمد سعد

محفلین
اس دھاگے کو متفرقات کے بجائے اپنے متعلقہ زمرے میں لے جایا جائے تو مجھ جیسوں پر احسان ہوگا جو یہاں کا چکر صرف اسی لیے لگاتے ہیں کہ سائنس والے زمرے پر ایک نظر ڈالتے چلیں۔ ;)
 
محمد سعد

محفلین
جی ٖبھائی جی ایسا ہی ہے مگر ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا ہمارے ہاں اکثر فیڈر 11000kw کو سٹیپ ڈاؤن کرکے 220 کر دیا جاتا ہے
ہندسہ تو 11000 کا ہی ہے لیکن وولٹ کو آپ نے کلو واٹ لکھ دیا جلدی میں۔ :)
بڑی ٹرانسمیشن لائنوں میں حرارت کی صورت میں بجلی کے ضیاع سے بچنے کے لیے زیادہ وولٹیج استعمال کی جاتی ہے، جو کہ عموماً ہزاروں وولٹس میں ہوتی ہے۔ گھریلو استعمال کی سطح پر لانے کے لیے اسے ٹرانسفارمر سے گزار کر اس کی وولٹیج کم کی جاتی ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ویسے بنیادی اکائیوں کی مزید تفصیل جاننے کے خواہش مندوں کے لیے یہ سوال کافی دلچسپی کا حامل ہوگا کہ چارج کے بجائے کرنٹ کو بنیادی اکائی کیوں قرار دیا گیا۔ اس پر کچھ روشنی "یاہو جوابات" کی اس گفتگو میں ڈالی گئی ہے۔
http://answers.yahoo.com/question/index?qid=20101227084630AA01ya0
بھیا میں نے ابھی تو نہیں پڑھا لیکن اگر آپ ان سب کو پڑھ کر نچوڑ یہاں بھی لکھ دیتے تو اچھا تھا۔
 
Top