فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

سید ذیشان

محفلین
سوال : ایک چارجڈ انسولیٹر کو اگر شعلہ پر سے گزرا جائے تو وہ ڈس چارجڈ کیوں ہو جاتا ہے؟

محمد امین بھیا ، انیس الرحمن بھیا ، zeesh بھیا ، ابن سعید بھیا

آگ کے شعلوں میں منفی اور مثبت ذرات ہوتے ہیں۔ اور چارجڈ انسولیٹر کا جو بھی چارج ہو اس کے مخالف چارج کے ذرات یا ائنز کو اپنی طرف کھینچے گا اور آخر کار سارا چارج نیوٹرالائز ہو جائے گا۔
 
افلاطون

محفلین
سوال !!!
کیا وجہ ہے کہ پانی سو درجہ پر ابل جاتا ہے لیکن بخار میں پھنکتا بندہ نہیں ابلتا ؟ :idontknow:
اگر تو مذاق کر رہے ہو تو :);):D

اگر سیریس ہو تو پانی 100سینٹی گریڈ پہ ابلتا ہے اور جو بخار کی بات کر رہے ہو وہ فارن ہائیٹ ہوتا ہے 106 فارن پہ موت واقع ہو سکتی ہے جس کا مطلب ہے 41 سینٹی گریڈ۔ 100 سینٹی گریڈ کا مطلب ہوتا ہے 212 فارن ہائیٹ:)
 
عثمان

جماعت نہم میں یہ سوال میرے استاد نے میرے ایک ہم جماعت سے پوچھا تھا۔
اس کا جواب تھا کہ پانی چونکہ پانی ہے اس لئے ابل جاتا ہے۔ انسان چونکہ مائع نہیں اس لئے ابل نہیں سکتا۔ :rollingonthefloor:
 
انسان 70 فی صد پانی ہے۔ تو اتنا گرم ہونے سے پہلے اس بات کا خیال ضرور رکھنا ;)
 
عاطف بٹ

محفلین
آپ انڈے کو پانی میں ڈال دیا کریں بھیا اور پھر پانی کو ابال لیا کریں۔
کرتا تو ایسا ہی ہوں مگر انڈہ کب ہاف بوائل ہوتا ہے اور کب فل، اس کا مجھے کچھ پتہ نہیں چلتا۔ کوئی سائنس کا فارمولہ اس بارے میں ہو تو میری راہنمائی کرو پلیز۔ :)
 
عاطف بٹ

محفلین
ہاف بوائل کے لیے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پر 10 منٹ ابالیں۔۔۔ ۔۔:)
فل بوائل کے لیے 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر 10 منٹ ابالیں۔۔۔ ۔۔:D
زبیدہ آپا کے انڈے ابال ٹوٹکوں سے ماخوذ۔۔۔ :ROFLMAO:
زبیدہ آپا سے پوچھ کر چولہے کی آنچ کو سینٹی گریڈ میں کنورٹ کرنے کا طریقہ بھی بتادیں۔ :ROFLMAO:
 
قیصرانی

لائبریرین
انڈہ بوائل کرنے کے لئے پانی میں انڈہ ڈال کر اسے آگ پر چڑھا دیں۔ جب پانی کھولنے لگے تو اس کے پانچ منٹ بعد ہاف بوائل جبکہ دس منٹ بعد فل بوائل انڈہ دستیاب ہوگا۔ چاہے تو ایک سے زیادہ انڈے ایک ہی وقت میں اسی طرح بوائل کر لیں
 
Top