میرے پاس تو کتاب کے صفحہ ۱۵۰ سے ۲۰۰ (۵۱) صفحے ہیں۔
اس سے پہلے جو ۴۰ صفحے دیئے تھے، وہ تو پوسٹ ہو چکے ہیں۔
صرف آپ کے صفحات ہی نہیں، پوری کتاب کا حساب کتاب جس میں یہاں صفحات تقسیم ہوئے۔
مرکزی دھاگہ جہاں کتاب پوسٹ ہو رہی ہے
فسانہ عجائب اردو محفل پر
ایک تو جو صفحات آپ نے پوسٹ کیے ہیں وہ کتاب کے مرکزی دھاگے پر پوسٹ کر دیں اور چاہیں تو یہاں سے حذف کر دیں۔ دوسرا اگلے صفحات وہیں پوسٹ کریں تاکہ پڑھنے اور حساب لگانے میں آسانی ہو۔ آپ اور مقدس کے سوا صرف میں لائبریرین ہوں باقی لوگ شاید وہاں پوسٹ نہیں کر سکتے۔
میں دوسرے شعیب گروپ کے ٹائپ کردہ صفحات بھی ڈھونڈ کر پوسٹ کر رہا ہوں۔
یہ خاصی غیردلچسپ مشق ہے مگر اس کتاب کے لیے کرنی پڑے گی اگلی دفعہ گفتگو اور کتاب صفحات شروع سے الگ الگ ہوں گے اور بہتر طریقے سے کتاب کا انتظام ہو سکے گا۔
آپ اور مقدس لائبریری کو سمجھتے ہیں باقی لوگ ابھی سیکھ رہے ہیں اور اس عمل سے خود کو مانوس کر رہے ہیں اس لیے یہ ذمہ داری ہم پرانے لائبریری ممبران کو ہی سنبھالنی پڑے گی۔ ایک دو کتابوں کے بعد کچھ اور لوگ بھی تیار ہو جائیں گے۔