محب علوی
مدیر
واقعی ہے بہت دلچسپ اور پرلطف کتاب ۔ میرے کزن نے مجھے تحفے میں دی تو میں نے اسے کہا تھا کہ میں اسے لکھ بھی دوں گا۔ مقدمہ اور پہلے 9 صفحات لکھے بھی مگر پھر بھاری بھرکم کتاب آگے نہ لکھی جا سکی۔ اب بہترین ٹیم سے یہ آسان ہو گیا ہے اور ہم خیال لوگوں کے ساتھ اسے لکھنے اور لکھوانے کا عمل بہت فرحت بخش ہے۔سچ محب صاحب جو لطف اسکو لکھنے میں آرہا ہے وہُ الفاظ کے قالب میں نہیں ڈھل سکتے ۔ایک تو دوبارہ پڑھنے کا اپنا مزا اور اس سے زیادہ لکھنے کا،یقین ہی نہیں آرہا جسکو 30 سال پہلے بڑی بے دلی سے پڑھا تھا،ابا جان کے کہنے پر ،اور پڑھنا بھی ضروری کیو نکہ بتانا بھی پڑتا تھا۔لیکن دیکھیں کسکو معلوم تھا کہ ایک دن اسی کو ذوق شوق سے لکھوں اور دوبارہ پڑھوں گی۔اس عنائیت کا شکریہ اور سب سے زیادہ نور وجدان کا جنہوں مجھ پر اعتماد کیا
نور وجدان نے مدیر ہونے کا حق ادا کیا ہے اور آپ سمیت صابرہ امین کو اس کارخیر میں شامل کرکے ٹیم مضبوط کی ہے۔ امید ہے فرصت ملتے ہی لاریب مرزا بھی اس سفر میں شامل ہو جائیں گی۔