فسانۂ عجائب ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

شمشاد

لائبریرین
السلامُ علیکم۔ تمام اراکین اردو محفل کیسے حال احوال ہیں؟
مابدولت اردو محفل پر واپس آ گئے ہیں۔ اور یہ آج پہلا مراسلہ ہے۔
محب بھائی صفحات نوٹ کر لیے ہیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی لکھ کر پوسٹ کر دوں گا۔
 
نور وجدان

لائبریرین
صفحہ 205
-----------------
خواہش کے جال میں پھنسا۔ یہ کہہ کر خوب ہنسا۔
دو کلمے یہ سنیے: جس دن شہہ زادہ گرفتارِ بلائے تازہ ہوا، یعنی چِڑیمار کے دامِ حرص میں گرفتار ہوا؛ ملکہِ دل گرفتہ خود بہ خود گھبرائی، رُو رُو کر یہ بَیت زَبان پر لائی، اُستاد:
ہوئی کیا وہ تاثیر اے آہ تیری 1
تھی آگے تو کچھ بِیش تر آزمائی
انجمن آرا سے کہا: تم نے سُنا، یہ کم بخت بندر پکڑوا کے سِر کُچلواتا ہے؛ یقین جانو جانِ عالم اس ہیئت میں ہے۔ اور آج، خدا خیر کرے، صُبح سے بے طرح دلِ ناکام کو اِضطِراب ہے، جانِ زار کو پِیچ و تاب ہے۔ گھر کاٹتا ہے،غم کلیجا چاٹتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے شہہ زادہ پکڑا گیا۔ یا کوئی اور آفتِ تازہ، ستمِ نَو بے اندازہ چَرخِ کُہن دِکھائے گا۔ ہنسی کے بدلے رُلائے گا۔ میر:
جس سے جی کو کمال ہو اُلفت
جس کی جانِب درست ہو نسبت 2
جُنبِش اُس کی پلک کو گروھاں ہو
دل میں یھاں کاوِش اک نُمایاں ہو
یار کو دردِ چشم گر ہووے
چشمِ عاشق لہو سے تَر ہووے
وھاں دَہَن تنگ، یھاں ہے دل تنگی
حُسن اور عشق میں ہے یک رنگی
انجمن آرا نے جَھلا کر کہا: اس سے اور اَفزوں کیا دنیا میں تباہی و خرابی ہو گی: شہر چھُٹا، سلطنت گئی، ماں باپ، عزیز و اَقرِبا کی جُدائی نصیب ہوئی، گھر لُتا۔ زخمِ دل و جگر آلے پڑے ہیں، جان
اوشو صاحب صفحہ ۱۰۶ٹائپ پوگیا، ۱۰۷ میں ٹائپ کرلیتی اور ۲۰۸ آپ کرلیں

کتاب کا ۲۲۲-۲۲۳ ہوگا یا صفحہ نمبر ۱۰۸ ہوگا اصل میں یہ

"یہ سن کر نعرہ مارا " سے شروع ہوتا مولف " پر ختم ہوتا
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
السلامُ علیکم۔ تمام اراکین اردو محفل کیسے حال احوال ہیں؟
مابدولت اردو محفل پر واپس آ گئے ہیں۔ اور یہ آج پہلا مراسلہ ہے۔
محب بھائی صفحات نوٹ کر لیے ہیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی لکھ کر پوسٹ کر دوں گا۔
واعلیکم السلام
ویلکم بیک
 
مقدس

لائبریرین
السلامُ علیکم۔ تمام اراکین اردو محفل کیسے حال احوال ہیں؟
مابدولت اردو محفل پر واپس آ گئے ہیں۔ اور یہ آج پہلا مراسلہ ہے۔
محب بھائی صفحات نوٹ کر لیے ہیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی لکھ کر پوسٹ کر دوں گا۔
شمشاد بھیا آئی ایم سو ایکسائیٹڈ ٹو سی یو :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
السلامُ علیکم۔ تمام اراکین اردو محفل کیسے حال احوال ہیں؟
مابدولت اردو محفل پر واپس آ گئے ہیں۔ اور یہ آج پہلا مراسلہ ہے۔
محب بھائی صفحات نوٹ کر لیے ہیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی لکھ کر پوسٹ کر دوں گا۔
وعلیکم السلام
خوش آمدید شمشاد بھیا
آپ کو دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے :):):):):)
 
السلامُ علیکم۔ تمام اراکین اردو محفل کیسے حال احوال ہیں؟
مابدولت اردو محفل پر واپس آ گئے ہیں۔ اور یہ آج پہلا مراسلہ ہے۔
محب بھائی صفحات نوٹ کر لیے ہیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی لکھ کر پوسٹ کر دوں گا۔
وعلیکم السلام۔ اگرپہلے ٹھیک تھے تو اب بہترین ہو گئے ہیں شمشاد آپ کی آمد سے۔

مابدولت کا اقبال بلند ہو۔

مدت کے بعد پہلا لائبریرین ہے جو براہ راست دھاگے میں صفحات پوسٹ کرے گا۔ :)
 
Top