دو کنال پر فش فارم مطلب قریب قریب ایک دو کروڑ کی جگہ۔ میں فش فارم بنا تو لوں مگر سوچتا ہوں اتنی مچھلی کھائے گا کون؟ بچے کھاتے نہیں اور میں سیزن میں دو بار کھا لوں تو تیسری بار دیکھنے کو دل نہیں کرتا، چلو رہنے ہی دیتے ہیں
آپ کے اس انداز پر مجھے اپنے خاندان کا ایک جوڑا یاد آ گیا، ان کے ساتھ اتفاق ہوا شاپنگ پر جانے کا
میاں بیوی دونوں ہی بڑے دلچسپ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بیوی کوئی شو پیس پسند کرتی ۔۔۔ شوہر کو دکھاتی
دیکھیں کتنا اچھا لگ رہا ہے، ہمارے فلاں کمرے میں فلاں جگہ کتنا اچھا لگے گا
شوہر فرمانبردار کہتے یار ٹھیک کہہ رہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔ اور آگے بڑھ کر قیمت پوچھتے
قیمت ان کی جیب سے کافی آگے کی ہوتی تو قبل اس کہ شوہر کچھ کہیں بیگم فورا
ہی ان پر آئی پریشانی رفع کر دیتی ۔۔۔۔ ارے چھوڑیں بھی کوئی اتنا اچھا بھی نہیں ہے
میں نے تو ویسے ہی کہہ دیا تھا ۔۔۔۔۔۔ اور شوہر صاحب کہتے ہاں یار ٹھیک ہی کہہ رہی ہو