اک تعلق کی استواری ہے زیست تم بن فقط گزاری ہے یہ تماشہ بھی دیکھتے جاؤ اپنی باری کا کھیل جاری ہے
ع عیشل محفلین اپریل 26، 2007 #61 اک تعلق کی استواری ہے زیست تم بن فقط گزاری ہے یہ تماشہ بھی دیکھتے جاؤ اپنی باری کا کھیل جاری ہے
شمشاد لائبریرین مئی 18، 2007 #63 دعائے بد نہیں دیتا فقط اتنا ہی کہتا ہوں کہ جس پے دل آئے تیرا وہ تجھ سا بے وفا نکلے
شمشاد لائبریرین مئی 19، 2007 #65 ہر تماشائی فقط ساحل سے منظر دیکھتا کون دریا کو اُلٹاتا کون گوہر دیکھتا (احمد فراز)
عمر سیف محفلین مئی 20، 2007 #66 چاچو سے معذرت کے ساتھ ایک دوسرے دھاگے سے آپ کا لکھا شعر چُرا رہا ہوں۔ فقط اس لفافے پر ہے کہ خط آشنا کو پہنچے تو لکھا ہے اس نے انشا یہ ترا ہی نام اُلٹا
چاچو سے معذرت کے ساتھ ایک دوسرے دھاگے سے آپ کا لکھا شعر چُرا رہا ہوں۔ فقط اس لفافے پر ہے کہ خط آشنا کو پہنچے تو لکھا ہے اس نے انشا یہ ترا ہی نام اُلٹا
پاکستانی محفلین مئی 22، 2007 #67 پابندی تقدیر کہ پابندی احکام! یہ مسئلہ مشکل نہیں اے مرد خرد مند اک آن میں سو بار بدل جاتی ہے تقدیر ہے اس کا مقلد ابھی ناخوش ، ابھی خورسند تقدیر کے پابند نباتات و جمادات مومن فقط احکام الہی کا ہے پابند
پابندی تقدیر کہ پابندی احکام! یہ مسئلہ مشکل نہیں اے مرد خرد مند اک آن میں سو بار بدل جاتی ہے تقدیر ہے اس کا مقلد ابھی ناخوش ، ابھی خورسند تقدیر کے پابند نباتات و جمادات مومن فقط احکام الہی کا ہے پابند
عمر سیف محفلین مئی 22، 2007 #68 اُس کے پردوں پر منقش تیری آواز بھی ہے خانہِ دل میں فقط تیرا اسرار پا ہی نہیں
عمر سیف محفلین مئی 22، 2007 #69 اُس کے پردوں پر منقش تیری آواز بھی ہے خانہِ دل میں فقط تیرا اسرار پا ہی نہیں
شمشاد لائبریرین جون 2، 2007 #70 محبت میں فقط صحرا ہیں جاناں محبت میں شجر کوئی نہیں ہے (فرحت عباس شاہ)
عمر سیف محفلین جون 18، 2007 #72 زندگی اک آئینہ ہے جس کا پسِ منظر ہے رنگ تو فقط منظر کو دیکھ، پسِ منظر نہ دیکھ
عمر سیف محفلین جون 20، 2007 #74 دیر سے ڈھونڈ رہا ہوں فقط اک شب کی پناہ صاف انکارہر اک در پہ لکھا لگتا ہے
شمشاد لائبریرین جون 26، 2007 #75 فقط اک بار وہ صورت دکھا دے پھر اُس کے بعد یہ دنیا جلا دے (احمد فواد)
عمر سیف محفلین جولائی 2، 2007 #76 گرمئیِ محفل فقط اک نعرہِ مستانہ ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس محفل سے دیوانے گئے
شمشاد لائبریرین جولائی 2، 2007 #77 یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہمدم وصالِ یار فقط آرزو کی بات نہیں (فیض احمد فیض)
شمشاد لائبریرین جولائی 5، 2007 #79 کیوں ہو سرور مجھے اندیشہ و خوفِ ترمیم میرا دعویٰ ہے فقط فیصلۂ عقلِ سلیم (سرور عالم راز سرور)
عمر سیف محفلین جولائی 7، 2007 #80 تجھ کو نہیں معلوم کہ میں جان چکا ہوں تُو ساتھ فقط ساتھ نبھانے کے لیے ہے