شمار اب کہاں زندوں میں میرا اے سرور میں جی رہا ہوں فقط عشقِ مصطفےٰ کے لئے سرور عالم راز سرور
شمشاد لائبریرین جولائی 9، 2007 #81 شمار اب کہاں زندوں میں میرا اے سرور میں جی رہا ہوں فقط عشقِ مصطفےٰ کے لئے سرور عالم راز سرور
عمر سیف محفلین جولائی 12، 2007 #82 جہاں وہ اتنا بھولا تھا وہاں کچھ یاد بھی رکھتا فقط اتنا تو کہہ دیتا کہ اُس نے مجھ کو چاہا تھا
شمشاد لائبریرین اگست 19، 2007 #83 ہر نفس میرا تھا وقفِ صد جہانِ آرزو غور سے دیکھا تو نظروں کا فقط دھوکا لگا (سرور عالم رازسرور)
عمر سیف محفلین اگست 19، 2007 #84 آئینے فقط اس کی تسلی کے لیے ہیں دلہن کی طرح جس نے سنور کر نہیں دیکھا
شمشاد لائبریرین اگست 19، 2007 #85 ہر نفس میرا تھا وقفِ صد جہانِ آرزو غور سے دیکھا تو نظروں کا فقط دھوکا لگا (سرور عالم راز سرور)
نوید صادق محفلین ستمبر 15، 2007 #86 قضا نے تھا مجھے چاہا خرابِ بادۂ الفت فقط خراب لکھا، اور نہ چل سکا قلم آگے شاعر: غالب
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2007 #87 گزرنا ہے اگر جاں سے گزرجا اے دل مضطر محبت میں فقط نام و نشاں سے کچھ نہیں ہوتا (سرور)
نوید صادق محفلین ستمبر 16، 2007 #88 ایک فقط ہے سادگی تِس پہ بلائے جاں ہے تُو عشوہ کرشمہ کچھ نہیں آن نہیں ادا نہیں شاعر: میر تقی میر
شمشاد لائبریرین ستمبر 16، 2007 #89 گزرنا ہے اگر جاں سے گزر جا اے دل مضطر محبت میں فقط نام و نشاں سے کچھ نہیں ہوتا (سرور)
نوید صادق محفلین ستمبر 17، 2007 #90 غمِ فراق ہے دُنبالہ گردِ عیشِ وصال فقط مزہ ہی نہیں عشق میں بَلا بھی ہے شاعر: میر تقی میر
شمشاد لائبریرین ستمبر 17، 2007 #91 غزل فضا بھی ڈھونڈتی ہے اپنے خاص رنگ کی ہمارا مسئلہ فقط قلم دوات ہی نہیں (اعتبار ساجد)
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #92 ماضی میں جو مزا میری شام و سحر میں تھا اب وہ فقط تصورِ شام وسحر میں ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #93 کیوں ہو سرور مجھے اندیشہ و خوفِ ترمیم می۔۔را دع۔۔۔ویٰ ہے ف۔ق۔۔ط ف۔ی۔ص۔۔لۂ عقلِ سلیم (سرور)
ع عیشل محفلین ستمبر 27، 2007 #94 یہ خلوص کوئی خلوص ہے کہ دلوں میں ربطِ بہم نہیں تمہیں اعترافِ ستم نہیں،مجھے اعتبار ِ کرم نہیں یہ فقط غرور کی بات ہے کہ زباں سے اپنی نہ تم کہو تمہیں ورنہ اسکی خلش تو ہے کہ تمہاری بزم میں ہم نہیں
یہ خلوص کوئی خلوص ہے کہ دلوں میں ربطِ بہم نہیں تمہیں اعترافِ ستم نہیں،مجھے اعتبار ِ کرم نہیں یہ فقط غرور کی بات ہے کہ زباں سے اپنی نہ تم کہو تمہیں ورنہ اسکی خلش تو ہے کہ تمہاری بزم میں ہم نہیں
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #95 مری فکرِ رسا جب مائلِ پرواز ہوتی ہے فقط دنیا نہیں، فطرت بھی ہم آواز ہوتی ہے (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 27، 2007 #96 ساری باتیں بھول جانا فارہہ تھا وہ سب کچھ اک فسانہ فارہہ تھا فقط روحوں کے نالوں کی شکست وہ ترنم وہ ترانہ فارہہ
ساری باتیں بھول جانا فارہہ تھا وہ سب کچھ اک فسانہ فارہہ تھا فقط روحوں کے نالوں کی شکست وہ ترنم وہ ترانہ فارہہ
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #97 کیوں ہو سرور مجھے اندیشہ و خوفِ ترمیم میرا دعویٰ ہے فقط فیصلۂ عقلِ سلیم (سرور)
عمر سیف محفلین اکتوبر 1، 2007 #100 ہے فقط ذکرِ خدا اب شخصیت سجانے کو یہ ادا بھی آگئی اب دین کے پرستاروں میں