فقط

عیشل

محفلین
اک تعلق کی استواری ہے
زیست تم بن فقط گزاری ہے
یہ تماشہ بھی دیکھتے جاؤ
اپنی باری کا کھیل جاری ہے
 

شمشاد

لائبریرین
دعائے بد نہیں دیتا فقط اتنا ہی کہتا ہوں
کہ جس پے دل آئے تیرا وہ تجھ سا بے وفا نکلے
 

شمشاد

لائبریرین
ہر تماشائی فقط ساحل سے منظر دیکھتا
کون دریا کو اُلٹاتا کون گوہر دیکھتا
(احمد فراز)
 

عمر سیف

محفلین
چاچو سے معذرت کے ساتھ ایک دوسرے دھاگے سے آپ کا لکھا شعر چُرا رہا ہوں۔

فقط اس لفافے پر ہے کہ خط آشنا کو پہنچے
تو لکھا ہے اس نے انشا یہ ترا ہی نام اُلٹا
 

پاکستانی

محفلین
پابندی تقدیر کہ پابندی احکام!

یہ مسئلہ مشکل نہیں اے مرد خرد مند

اک آن میں سو بار بدل جاتی ہے تقدیر

ہے اس کا مقلد ابھی ناخوش ، ابھی خورسند

تقدیر کے پابند نباتات و جمادات

مومن فقط احکام الہی کا ہے پابند
 

شمشاد

لائبریرین
محبت میں فقط صحرا ہیں جاناں
محبت میں شجر کوئی نہیں‌ ہے
(فرحت عباس شاہ)
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں ہو سرور مجھے اندیشہ و خوفِ ترمیم
میرا دعویٰ ہے فقط فیصلۂ عقلِ سلیم
(سرور عالم راز سرور)
 
Top