فنِّ بے دماغی

اربش علی

محفلین
ابھی جا کر دیکھ لیجئیے نا۔۔۔ کونسا مچھلی کو سمندر تک پہنچنے دینا ہے بلے نے۔
بلا ایسا ظالم تو نہیں کہ زندہ مچھلی کھا جائے۔ یقیناً اسے بندر نے الٹی سیدھی پٹیاں پڑھائی ہوں گی!
اور ہاں! بندر کا استاد کون ٹھہرا بھلا!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بلا ایسا ظالم تو نہیں کہ زندہ مچھلی کھا جائے۔ یقیناً اسے بندر نے الٹی سیدھی پٹیاں پڑھائی ہوں گی!
اور ہاں! بندر کا استاد کون ٹھہرا بھلا!
استادی تو آپ ہی نے سکھائی اور خوب سکھائی۔
نہیں نہیں بالکل کچی نہیں۔ ہاف فرائی ہے۔ 😂
 
اربش علی

محفلین
استادی تو آپ ہی نے سکھائی اور خوب سکھائی۔
نہیں نہیں بالکل کچی نہیں۔ ہاف فرائی ہے۔ 😂
یہ تو نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں ہم پر!
ہمیں تو یاد نہیں پڑتا ہم نے بندر کو کچھ سکھایا ہو! یا شاید ہماری یادداشت چلی گئی ہے۔ :silent3:

اور مچھلی کو ہاف فرائی کرنے پر غالب کیا خوب کہہ گئے کہ
کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو
یہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا!
 
آگے آگے دیکھئیے کہ غالب اور کیا فرماتے ہیں۔

یاداشت ہی چلی گئی ہو گی آپ کی۔ خیر ہو جاتا ہے ایسا۔
 
سید عمران

محفلین
ابھی آ کے دیکھا۔۔۔
صفحہ ۱۱ تا ۱۵ کافی رائیتہ پھیل چکا ہے۔۔۔
اب ہمیں مزید رائیتہ پھیلانے کی ضرورت ہے نہ اسے سمیٹنے کی ہمت!!!
 
اربش علی

محفلین
خبردار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاگتے رہنا۔۔
باہر سے چوکیدار کی آواز سنائی نہیں دے رہی کیا۔؟
ویسے بھی بے دماغی والی حالت میں سونا ، مصیبت مول لینے والی بات ہوتی ہے۔
ہمیں تو اس مراسلے کے فوری بعد ہی نیند نے آ لیا تھا۔ :arrogant:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی آ کے دیکھا۔۔۔
صفحہ ۱۱ تا ۱۵ کافی رائیتہ پھیل چکا ہے۔۔۔
اب ہمیں مزید رائیتہ پھیلانے کی ضرورت ہے نہ اسے سمیٹنے کی ہمت!!!
ہمتِ مرداں مدد خدا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارادہ کیجئیے رائتہ سمیٹنے کا ۔ ضرور سمیٹا جائے گا۔
 
Top