فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

سیما علی

لائبریرین
آپ نے جو کچھ تلاش کرنا ہو، ایڈریس بار میں ٹائپ کریں یا اسے پیسٹ کریں site:urduweb.org/mehfil اور پھر جو کچھ بھی تلاش کرنا چاہیں، صرف محفل سے متعلقہ نتائج گوگل پر آئیں گے۔ یہ نہایت آسان طریقہ ہے۔ اگر ایک سے زیادہ الفاظ تلاش کرنے ہوں تو کوٹیشن مارک کے اندر انہیں قید کر کے سرچ کریں۔
بہت بہت شکریہ 🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
 
محمد وارث

لائبریرین
فی الوقت ایک ہی مناسب حل ہے۔ اشارہ: نہ رہے گا بانس، نہ بجے گی بانسری۔
ارکان کو بے دردی سے نظرانداز کرنا شروع کر دیں
یہ شاید میرے لیے مناسب نہیں ہے، ارکان سے مجھے کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے، پوسٹنگز سے ضرور ہے۔ خیر، کچھ "بڑوں" کو مجھ سے بھی بڑا مسئلہ درپیش ہوگا سو امید ہے کہ کوئی نہ کوئی حل نکل ہی آئے گا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
فی الوقت ایک ہی مناسب حل ہے۔ اشارہ: نہ رہے گا بانس، نہ بجے گی بانسری۔
ارکان کو بے دردی سے نظرانداز کرنا شروع کر دیں
اجی ہم تو بانس کاٹ کاٹ کر کب کےتھک چکے ۔ لیکن یہ بانسریاں ہیں کہ سُر جگانے سے باز ہی نہیں آتیں ۔ اس کا ایک حل اب یہ سمجھ میں آتا ہے کہ شور کو دبانے کے لئے اب اپنا باجا زور زور سے جابجا بجایا جائے ۔ :)
 
شکیب

محفلین
پچھلے ورژن میں تھریڈز اور زمروں کو نظر انداز کرنے کا زبردست آپشن تھا
یاد پڑتا ہے کہ فوٹر میں بطور کورٹسی
Ignore the threads by Nobita
یہ تحریر آتی تھی۔ یعنی پلگ ان کا کمال تھا۔ قوی امید ہے اس ورژن کے لیے بھی ایسی پلگ ان موجود ہوگی۔
 
علی وقار

محفلین
اجی ہم تو بانس کاٹ کاٹ کر کب کےتھک چکے ۔ لیکن یہ بانسریاں ہیں کہ سُر جگانے سے باز ہی نہیں آتیں ۔ اس کا ایک حل اب یہ سمجھ میں آتا ہے کہ شور کو دبانے کے لئے اب اپنا باجا زور زور سے جابجا بجایا جائے ۔ :)
📯 📯 📯 :ROFLMAO::ROFLMAO:
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہو سکتا ہے کہ ریٹگز کا ڈیٹا امپورٹ کرتے وقت کوئی مسئلہ ہو گیا ہو۔ میں دوبارہ امپورٹ کرنے کی کوشش کر سکتا ہوں۔ لیکن اس طرح کچھ نیا ڈیٹا بھی اوور رائٹ ہو جائے گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کسی ریٹنگ پر کلک کرنے سے ڈیفالٹ میں صرف اسی نوعیت کی ریٹنگ دکھائی دیتی ہے۔ مثلاََ متفق پر کلک کریں تو صرف متفق والی فہرست سامنے آتی ہے ۔ کامل فہرست دیکھنے کے لیے آل پر کلک کرنا پڑتا ہے ۔ اگر ایک ہی لنک میں مکمل فہرست سامنے آجائے کہ کتنے متفق اور کتنے غیر متفق ہیں تو اچھا نہ ہو ؟
یعنی اگر ممکن ہو تو پہلے کی طرح تمام ریٹنگز کی فہرست کا ایک ہی ربط ہو تو اچھا ہو گا۔
 
زیک

مسافر
ہو سکتا ہے کہ ریٹگز کا ڈیٹا امپورٹ کرتے وقت کوئی مسئلہ ہو گیا ہو۔ میں دوبارہ امپورٹ کرنے کی کوشش کر سکتا ہوں۔ لیکن اس طرح کچھ نیا ڈیٹا بھی اوور رائٹ ہو جائے گا۔
رہنے دیں۔ کچھ محفلین کو بھی منفی ریٹنگ کا ہلکا سا تجربہ ہو جائے گا۔
 
زیک

مسافر
اجی ہم تو بانس کاٹ کاٹ کر کب کےتھک چکے ۔ لیکن یہ بانسریاں ہیں کہ سُر جگانے سے باز ہی نہیں آتیں ۔ اس کا ایک حل اب یہ سمجھ میں آتا ہے کہ شور کو دبانے کے لئے اب اپنا باجا زور زور سے جابجا بجایا جائے ۔ :)
صرف درجن بھر ارکان کو نظرانداز کرنے سے محفل پرسکون ہو جاتی تھی۔ لیکن اب لگتا ہے اس میں بھی کچھ اضافہ کرنا پڑے گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ بھی لگتا ہے کہ تخلص والی نشانی شاید اس فونٹ سے کسی بھی طرح موافق (کمپیٹبل) نہیں ۔ جہاں بھی آئی ہے اس نے تخلص کی شکل کو ضرور بگاڑا ہے ۔
کیا اسے کسی سکرپٹ سے حذف کیا جا سکتا ہے یا جانا چاہیئے ؟
مجھے کوئی ایسی صورت شاید ہی دکھائی دی پوجہاں اس علامت نے تخلص کو درست حالت میں رہنے دیا ہو !

آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہو سکتا ہے کہ ریٹگز کا ڈیٹا امپورٹ کرتے وقت کوئی مسئلہ ہو گیا ہو۔ میں دوبارہ امپورٹ کرنے کی کوشش کر سکتا ہوں۔ لیکن اس طرح کچھ نیا ڈیٹا بھی اوور رائٹ ہو جائے گا۔
نبیل بھائی ، میرا خیال ہے کہ کچھ اسی قسم کی بات ہوئی ہے ۔ اپگریڈ کے بعد میرے کھاتے میں یکایک ۳۸۱ مضحکہ خیز آگئے ہیں ۔ اس سے پہلے ایک بھی نہیں تھا ۔ میں نے یہیں کہیں پڑھا تھا کہ کسی اور رکن کے ساتھ بھی ایسا مسئلہ ہوا ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ اور لوگوں کے ساتھ بھی ہوا ہو ۔
 
Top