فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کی بات بھی ٹھیک ہے۔ تھوڑا washed out لگ رہا ہے

سعادت اگر اس کوٹ کو اسطرح کیا جائے تو بہتر نہیں لگے گا؟

Screenshot-20210914-134250-Samsung-Internet.jpg
زبردست و بہترین۔ دیکھیں کتنا خوبصورت بھی لگ رہا ہے ۔
 
شکیب

محفلین
حالیہ تھیم کی مطابقت سے بلیو کلر اچھا لگ رہا ہے۔ قاعدہ یہی ہے کہ قوٹ کے بارڈر کلر ہی کا ہلکا شیڈ پس منظر میں لگایا جاتا ہے۔ حالیہ اورنج رنگ کے مطابق نارنجی یا زرد کا ہلکا شیڈ لگایا جا سکتا ہے، یا تھیم کی مطابقت سے نیوی بلو اور آسمانی جیسا ذیشان بھائی نے کہا۔
آپ کی بات بھی ٹھیک ہے۔ تھوڑا washed out لگ رہا ہے

سعادت اگر اس کوٹ کو اسطرح کیا جائے تو بہتر نہیں لگے گا؟

Screenshot-20210914-134250-Samsung-Internet.jpg
 
نبیل

تکنیکی معاون
@نبیل بھائی !
پہلے والے فونٹ میں الف کے اوپر اور نیچے ہمزہ لکھنا ممکن تھا (جو عربی کتابت میں استعمال ہوتا ہے ) کیا اس کی کوئی صورت ہے ؟ (شاید آلٹر الف سے)

یہ فونٹ سے زیادہ کی بورڈ میپنگ کا مسئلہ ہے۔کی بورڈ سے متعلق مسائل پر یہاں گفتگو کی جا سکتی ہے۔
 
پہلے والے فونٹ میں الف کے اوپر اور نیچے ہمزہ لکھنا ممکن تھا (جو عربی کتابت میں استعمال ہوتا ہے ) کیا اس کی کوئی صورت ہے ؟ (شاید آلٹر الف سے)
الف+(شفٹ+7) = أ
الف کے نیچے ہمزہ لگانے کی جگاڑ نہیں مل سکی ابھی تک :) ۔۔۔ ویسے شاید اردو میں یہ مستعمل بھی نہیں، غالبا اسی لیے اس کا انتظام بھی نہیں کیا گیا ہوگا؟
 
کیفیت ناموں میں پہلے ایک فرد کا آخری کیفیت نامہ ہی نظر آتا تھا، مگر اب اگر ایک فرد نے ایک ساتھ 5 کیفیت نامے اپڈیٹ کر دیے ہیں، تو صرف اسی کے کیفیت نامے نظر آئیں گے۔
پہلے والا نظام بہتر تھا۔ اگر ممکن ہو سکے تو وہی سیٹنگ کر دی جائے۔
 
مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے پہلے بھی ایسا ہی تھا کہ ایک ہی ممبر کے کئی سٹیٹس اپڈیٹ اوپر تلے نظر آتے تھے۔ آخری سیٹیٹس اپڈیٹ دکھانے والی آپشن مجھے فی الحال نظر نہیں آئی ہے۔
 
پہلے سرورق پر ایک فرد کا ایک ہی کیفیت نامہ نظر آتا تھا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیفیت نامے (والے حصے ) کا عنوان؎جدیدکوائف؎ کے نام سے نظر آیا جو درست نہیں لگتا ۔ کوائف تو ذاتی تفصیلات (یوزر پروفائل) کے لیے بطور عام اصطلاح مستعمل ہے ۔
اس کو جدید کیفیات یاتازہ کیفیت نامے وغیرہ کیا جا ئے تو بہتر نہ ہو ؟
نبیل بھائی سعادت بھائی صاحبان
 
تبدیل کر دیا گیا ہے۔
 
میں ڈیسک ٹاپ پر گوگل کروم براؤزر استعمال کرتے ہوئے ایک مراسلے میں تدوین کرنا چاہتا تھا لیکن تدوین کا بٹن پریس کرنے پر سکرین ایسے نمودار ہوئی۔

7.jpg

مراسلہ نظر ہی نہیں آ رہا اور نا ہی کہیں لکھنے کی سہولت دکھائی پڑی۔ البتہ وہی مراسلہ موبائل پر گوگل کروم براؤزر استعمال کرتے ہوئے تدوین ہو گیا۔
 
پہلے سرورق پر ایک فرد کا ایک ہی کیفیت نامہ نظر آتا تھا۔
شاید کوئی ایسی سیٹنگ رہی ہو لیکن مجھے اکثر دو، تین، چاروغیرہ ایک ہی محفلین کے کیفیت نامے نظر آتے رہے ہیں۔ خصوصا نئے ممبران جو اس کے استعمال سے زیادہ شناسا نہیں ہوتے وہ متعدد بار پوسٹ کر دیتے تھے۔
 
فورم پیج پر ایسا ہی ہوتا تھا۔ مگر سرورق پیج پر ایک رکن کا آخری کیفیت نامہ ہی نظر آتا تھا۔
 
علی وقار

محفلین
مجھے کچھ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ گوگل کے نتائج میں اردو ویب کی رینکنگ پر فرق پڑا ہے۔ پہلے اگر کوئی مصرع یا شعر گوگل پر تلاش کرتے تھے، اور وہ غزل یا شعر اردو محفل پر پوسٹ ہوا ہوتا تھا، تو اولین نتائج میں اردو محفل کا لنک آتا تھا۔ اب ایسا نہیں ہو رہا ہے یا بہت کم ہو رہا ہے۔
شاید میرا اندازہ درست نہ ہو، مگر کچھ تجربات کیے ہیں، تو ایسا ہی لگ رہا ہے۔
 
جاسم محمد

یہ تبدیلی میں نے بھی محسوس کی ہے۔
 
Top