فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

سید عاطف علی

لائبریرین

علی وقار

محفلین
شاید تازہ ترین کا صفحہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا صفحہ ہے ۔
اس پر دو روابط (لنکس)کی سطریں ہیں۔ ان میں تکرار بہت زیادہ نہیں ؟

تازہ ترین جدید مراسلے تازہ کیفیت نامے آپ کی خبروں کی فیڈ حالیہ سرگرمی

جدید مراسلے تازہ کیفیت نامے جدید خبروں کی فیڈ حالیہ سرگرمی
تازہ مراسلے
کیفیت نامے
خبروں کی فیڈ
حالیہ سرگرمی

////
متفق! میرے خیال میں بھی اضافی الفاظ سے گریز بہتر ہے۔ کیفیت نامے اور خبروں کے ساتھ تازہ اور جدید کے الفاظ نہ بھی لگیں تو بہتر ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
مجھے کچھ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ گوگل کے نتائج میں اردو ویب کی رینکنگ پر فرق پڑا ہے۔ پہلے اگر کوئی مصرع یا شعر گوگل پر تلاش کرتے تھے، اور وہ غزل یا شعر اردو محفل پر پوسٹ ہوا ہوتا تھا، تو اولین نتائج میں اردو محفل کا لنک آتا تھا۔ اب ایسا نہیں ہو رہا ہے یا بہت کم ہو رہا ہے۔
شاید میرا اندازہ درست نہ ہو، مگر کچھ تجربات کیے ہیں، تو ایسا ہی لگ رہا ہے۔
یہ مسئلہ اپ گریڈ سے پہلے کا ہے۔
کیونکہ اٹیکس کے دنوں میں، میں نے کچھ مواد سرچ کرنے کی کوشش کی تھی تو یہ مسئلہ آیا تھا تب مجھے لگا شاید میرے پاس ہی مسئلہ ہو لیکن بھائی کے موبائل پر چیک کیا تو وہاں بھی یہی معاملہ تھا۔
نبیل بھائی کی بات درست ہے کہ محفل پر اٹیکس کے بعد یہ صورتحال بنی ہے ۔
 
اس صورت حال میں مسلسل بہتری آتی چلی جا رہی ہے۔ دو روز قبل جب site:urduweb.org/mehfil کے ذریعے اردو محفل کے نتائج چیک کیے تو چھ ہزار سے اوپر نتائج ظاہر ہوئے۔ کل چیک کیے تو بارہ ہزار سے زائد نتائج سامنے آئے اور آج چوبیس ہزار نتائج سامنے آئے۔ لگتا ہے صورتحال جلد ہی نارمل ہو جائے گی۔
 
ابن توقیر

محفلین
کچھ تو عجیب ہوا ہے کہ ایک دم سے ہماری منفی ریٹنگز 410 ہوگئیں۔
فورم اپ گریڈ سے پہلے اتنی زیادہ منفی درجہ بندیاں یاد نہیں آ رہیں لیکن خیر اب کیا ہوسکتا ہے سوائے صبر کے۔
 
شکیب

محفلین
ریٹنگز کس کس نے دی ہیں والے ڈائلاگ میں:
1۔ اس کا ترجمہ بچا ہے
Members who reacted to message #52
2۔ بھیڑ بہت لگ رہی ہے، اگر بہتر ہو تو مراسلے /ریٹنگز وغیرہ میں سے ایک سطر حذف کی جا سکتی ہے
3۔ زیادہ افراد کی ریٹنگز پر اسکرال بار موجود نہیں؟
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
کچھ تو عجیب ہوا ہے کہ ایک دم سے ہماری منفی ریٹنگز 410 ہوگئیں۔
فورم اپ گریڈ سے پہلے اتنی زیادہ منفی درجہ بندیاں یاد نہیں آ رہیں لیکن خیر اب کیا ہوسکتا ہے سوائے صبر کے۔
میری منفی ریٹنگز پر تو کئی فرق نہیں نظر آیا۔ باقی اعداد یاد نہیں ورنہ پتہ لگ جاتا۔
 
ابن توقیر

محفلین
میری منفی ریٹنگز پر تو کئی فرق نہیں نظر آیا۔ باقی اعداد یاد نہیں ورنہ پتہ لگ جاتا۔
میری منفی ریٹنگز میں 410 ناپسندیدہ کی فہرست میں آ رہی ہیں جبکہ مراسلے چیک کریں تو صرف دومراسلوں پر ناپسندیدہ کی ریٹنگ ہے۔ کچھ گڑبڑ تو ضرورہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک تجویز: مراسلے میں لئے گئے اقتباس کا پس منظر اگر ہلکا نارنجی سا کردیا جائے تو نہ صرف اصل مراسلے اور اقتباس میں فرق واضح تر ہوجائے گا بلکہ کچھ کچھ پرانے ورژن کا انداز بھی آجائے گا جو میری ناقص رائے میں اکثر محفلین کے لئے اس نئے ورژن کا عادی ہونے میں بہت مددگار ثابت ہوگا ۔

ایک مسئلہ: ذاتی کوئف کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ کوئی مہربان راتوں رات میرے کھاتے میں مضحکہ خیز کی 381 ریٹنگز ڈال گیا ہے ۔ یہ اعداد غلط معلوم ہوتے ہیں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میں نے سو ڈیڑھ سو سے زیادہ غزلیں پوسٹ نہیں کی ہیں ۔ :D
 
زوجہ اظہر

محفلین
ایک تجویز: مراسلے میں لئے گئے اقتباس کا پس منظر اگر ہلکا نارنجی سا کردیا جائے تو نہ صرف اصل مراسلے اور اقتباس میں فرق واضح تر ہوجائے گا بلکہ کچھ کچھ پرانے ورژن کا انداز بھی آجائے گا جو میری ناقص رائے میں اکثر محفلین کے لئے اس نئے ورژن کا عادی ہونے میں بہت مددگار ثابت ہوگا
متفق میری یہی تجویز تھی
 
جاسم محمد

محفلین
ایک مسئلہ: ذاتی کوئف کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ کوئی مہربان راتوں رات میرے کھاتے میں مضحکہ خیز کی 381 ریٹنگز ڈال گیا ہے ۔ یہ اعداد غلط معلوم ہوتے ہیں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میں نے سو ڈیڑھ سو سے زیادہ غزلیں پوسٹ نہیں کی ہیں ۔ :D
زیک عموماً یہ والی ریٹنگ میرے اکاؤنٹ پر چیک کرتے ہیں۔ آپ کا اکاؤنٹ بلاوجہ رگڑا گیا :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نہیں، ابھی کوئی نمایاں فرق نظر نہیں آیا۔ یہ معروف غزل کا ایک مصرع ہے،
"رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ"
حیرت کی بات ہے کہ گوگل سرچ پیجز کے دونوں صفحات پر اردو محفل کا نشان تک نہیں۔ اس سے قبل یہ صورت نہ تھی بلکہ عام طور پر اس نوعیت کی کوئیری پر گوگل سرچ پر دوسرا یا تیسرا رزلٹ اردو محفل سے متعلق ہوا کرتا تھا۔
اب یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ اب گوگل پر تلاش کریں تو اردو محفل دوسرے یا تیسرے نمبر پر دکھائی دے رہی ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم، پچھلے ورژن میں تھریڈز اور زمروں کو نظر انداز کرنے کا زبردست آپشن تھا لیکن اس نئے ورژن میں ڈھونڈنے کے باوجود نہیں مل رہا، کوئی بندہ خدا مدد کر دے۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم، پچھلے ورژن میں تھریڈز اور زمروں کو نظر انداز کرنے کا زبردست آپشن تھا لیکن اس نئے ورژن میں ڈھونڈنے کے باوجود نہیں مل رہا، کوئی بندہ خدا مدد کر دے۔ :)
ہم تو آخری دن تک سرگوشی نا سیکھ سکے ۔اور اللہ اللہ کرکے پرُانی محفل سے آشنائی ہوئی تو ؎
کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا۔۔۔۔۔😊😊😊😊
 
زیک

مسافر
السلام علیکم، پچھلے ورژن میں تھریڈز اور زمروں کو نظر انداز کرنے کا زبردست آپشن تھا لیکن اس نئے ورژن میں ڈھونڈنے کے باوجود نہیں مل رہا، کوئی بندہ خدا مدد کر دے۔ :)
یہی وجہ ہے کہ میں اصلاح سخن میں پایا جاتا ہوں
 
علی وقار

محفلین
گوگل پر تو ملتی ہے پر محفل میں سوائے ارکان کو تلاش کریں تو مل جاتے ہیں اور کچھ نہیں ملتا ۔۔۔۔یہ پُرانی میں بھی مسلۂ تھا نئی میں بھی 🥲🥲🥲🥲
آپ نے جو کچھ تلاش کرنا ہو، ایڈریس بار میں ٹائپ کریں یا اسے پیسٹ کریں site:urduweb.org/mehfil اور پھر جو کچھ بھی تلاش کرنا چاہیں، صرف محفل سے متعلقہ نتائج گوگل پر آئیں گے۔ یہ نہایت آسان طریقہ ہے۔ اگر ایک سے زیادہ الفاظ تلاش کرنے ہوں تو کوٹیشن مارک کے اندر انہیں قید کر کے سرچ کریں۔
 
Top