فیشن یا بدتہذیبی

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہاہا پر اب میں نے اپنا طریقہ کار بدل دیا ہے اور محفل کیلئے میں اب ایک قربانی دے رہا ہوں اپنے دماغ کی قربانی ایک کا دماغ خراب ہوگا باقی تو بچ جائیں گے نا
آپ کے اس جذبے (قربانی) کی خلوص دل سے قدر کی جاتی ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
کہ مین نےکیا پہن رکھا ہے کیا سب بتادوں یہ بھی فیشن کا حصہ ہی ہوگا
آگئے نا آپ لائین پر میں آپ کو یہی بتانا چاہ رہا تھا ۔ پہلے آپ فیشن سے اپنے آپ کو دور ثابت کریں پھر خواتین کو بھی کہیں لیکن جب آپ خود کسی نہ کسی فیشن کے اسیر ہیں تو صرف خواتین کو ہی کیوں نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ہر کام کا آغاز پہلے اپنے گھر سے کیا جاتا ہے
 

مقدس

لائبریرین
سوری شاہنواز بھائی
آپ تو ٹاپک پر بات کرنے کو کہتے ہیں لیکن کسی کے سوال کا جواب نہیں دیتے
میں نے یہاں آپ سے دو سوال کیے
ان دونوں کے جواب آپ نے دینا پسند نہیں کیا
تو اس کا مطلب میری سمجھ میں یہی آتا ہے کہ آپ ڈسکشن کرنا نہیں چاہتے بس اپنے خیالات کو شئیر کرنا چاہتے ہیں ۔۔ ڈسکشن تب ہی ہو سکتی ہے جب آپ اپنے تھریڈ میں آنے والوں کے سوالات کا جواب بھی دیں گے۔
سوری میں اب آپ کے شاید ہی کسی تھریڈ میں جواب دوں کیونکہ آئی ڈاؤنٹ ہیو ٹائم ٹو ویسٹ
 

شمشاد

لائبریرین
کہ مین نےکیا پہن رکھا ہے کیا سب بتادوں یہ بھی فیشن کا حصہ ہی ہوگا
یہ تو آپ کو ہی معلوم ہو گا کہ فیشن پر دھاگہ آپ نے ہی شروع کیا ہے۔ آپ نے کیا پہن رکھا ہے (پہن بھی رکھا ہے کہ نہیں)، یہ تو آپ کو ہی معلوم ہو گا ناں۔ اب میں کمپیوٹر کی سکرین میں سے تو آپ کو دیکھنے سے رہا۔
 
میں فیشن کا اسیر نہیں ہوں میں تو روز مرہ کے نارمل کپڑے پہنتا ہوں لیکن خواتین تو گزر جاتیں ہیں کہ چھپتے بھی ہو نظر بھی آتے ہو
 

میر انیس

لائبریرین
دیکھا آپ نے ہماری مقدس بٹیا کو بھی ناراض کردیا ۔ جب کوئی بات شروع کی جاتی ہے تو دوسروں کے سوال بھی سنا جاتا ہے اور جواب دیا جاتا ہے
 

میر انیس

لائبریرین
جی ان کے سوال کا جواب ہے کہ لباس مشرقی ہونا چاہیئے نا کہ جسم کی نمائش
یعنی آپ کا اصرار ہے کہ خواتین کو ہی فیشن نہیں کرنا چاہیئے ۔اگر ایک لڑکی اگر مغرب میں رہتی ہے تو وہ بھی مشرقی لباس پہنے؟۔ اور کیا ہمارے مشرقی لباس میں جسم کی نمائش نہیں ہوتی آپ ٹی وی دیکھیں اب تو مشرقی لباس میں بھی ستر نہیں ڈھکی ہوئی ہوتی جبکہ ایران اور عرب ممالک میں وہ خواتین حجاب کے اندر مغربی لباس پہنی ہوئی ہوتی ہیں۔ اس بات سے میرا مطلب یہ ہے کہ اگر عورت کی ستر ڈھکی ہوئی ہو تو وہ چاہے جو لباس بھی پہنے جو فیشن کرے پر غیر مردوں کیلئیے نہ ہو تو کیا قباحت ہے
 
مطلب کہ ایسا لباس ہو کہ جو کہ دیکھنے میں بھلا ہو لیکن اگر ستر کی بات کرتے ہو تو آج کل عام ہےحتیٰ کہ بڑاگول گلا اور وی گلا جس میں بہت کچھ نظر آتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں اللہ تعالٰی نے قرآن میں عورتوں کو ستر چھپانے کے متعلق فرمایا ہے، وہیں مردوں کو اپنی نظر جھکا کر رکھنے کے لیے بھی فرمایا ہے۔ بلکہ مردوں کو نظر جھکا کر رکھنے کا حکم پہلے دیا ہے۔
نیز یہ کہ آپ پرائی عورتوں کے گلے کی طرف دیکھتے ہی کیوں ہیں؟

دوسری بات یہ کہ لباس دیکھنے میں بھلا ہو تو یہ تو فرمائیں کسے کے دیکھنے میں، صرف آپ کے دیکھنے میں، یا اوروں کے بھی دیکھنے میں؟ ہو سکتا ہے ایک چیز آپ کو بھلی نہیں لگ رہی لیکن دوسرے کو بہت بھلی لگ رہی ہے تو اس کا فیصلہ کون کرے گا؟
 
Top