عبداللہ محمد
محفلین
4 منٹ
رونالڈووووووووووووووووووووو
پرتگال 1 مراکش 0
رونالڈووووووووووووووووووووو
پرتگال 1 مراکش 0
امہ کو اماں یاد آ جائے گی آج۔
۔۔۔
تسی ٹھیک ہو جاؤ جی، نہیں تے میں سدنا اُمہ دے خدمتگاراں نوں۔
اُمّہ ورلڈ کپ سے باہر
جاپانی شائقین نے پورے سٹیڈیم کی صفائی کر دی
ورلڈ کپ کے کسی بھی سنسنی خیز میچ کے بعد سٹینڈز میں کوڑا، بوتلیں اور کھانے کی چیزوں کے خالی پیکٹ پڑے ملتے ہیں۔
گزشتہ رات جاپان کے شائقین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔ ان کی ٹیم کولمبیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 0-2 سے جیت گئی۔ یہ جاپان کی جنوبی امریکہ کے کسی بھی ملک کے خلاف پہلی جیت تھی۔
لیکن جو کچھ میچ کے بعد ہوا اسے دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے: جاپان کے شائقین نے میچ ختم ہوتے ہے سٹیڈیم کی صفائی شروع کر دی۔
بڑے بڑے کچرے کے تھیلے تھامے جاپانیوں نے ہر نشست کو صاف کیا اور جب وہ نکلے، تو سٹینڈ ایسا منظر پیش کر رہے تھے جیسے وہاں کوئی بیٹھا ہی نہیں تھا۔
’یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے، جاپان کے صفائی پسند شائقین اپنی نفاست کے لیے مشہور ہیں۔‘
جاپان میں مقیم صحافی سکاٹ میکنٹائر کے مطابق 'یہ نفاست صرف فٹبال کے لیے ہی نہیں ہے، صفائی جاپانی ثقافت کا کلیدی حصہ ہے۔‘
وہ اس وقت ورلڈ کپ کے لیے روس میں موجود ہیں اور جاپانی شائقین کی اس صفت سے بخوبی واقف ہیں۔
'کہا جاتا ہے کہ فٹبال کسی بھی ملک کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ جاپان میں سماجی طور پر صفائی ایک بہت اہم چیز ہے اور جاپانی شائقین تمام میچوں کے بعد ایسا ہی کرتے ہیں۔'
سینیگال کے شائقین بھی پیچھے نہ رہے اور اس سال ورلڈ کپ میں اُن کی ٹیم کے میچ کے بعد وہ بھی گراؤنڈ کی صفائی میں مگن نظر آئے۔
لیکن سٹیڈیم صاف کرنے کی روایت جاپان نے ہی ڈالی اور اب یہ ان کی وجہ شہرت بن گئی ہے۔
یہ رویہ ابھی بھی کچھ ممالک کے لوگوں کے لیے حیران کن ہے۔
'اگر آپ کوئی بوتل یہ خالی پیکٹ زمین پر گرا بھی دیں گے تو کوئی نہ کوئی جاپانی آپ کو ضرور ٹوکے گا اور کہے گا کہ اسے اٹھا لیں۔‘
جاپانیوں کو یہ عادت بچپن سے ہی ڈالی جاتی ہے۔
سکاٹ نارتھ کا تعلق اوسکا یونیورسٹی کے شعبہ عمرانیات سے ہے۔ اُن کے مطابق 'یہ ایسے ہی ہے جیسے سکول کے بعد کلاس روم کی صفائی کرنا۔ جاپان کے سکولوں میں اس بات کی تلقین کی جاتی ہے، اور بڑے ہو کر ہر کسی کو اس کی عادت پڑ جاتی ہے'۔
جاپانیوں کی اس صفت سے فٹبال کے شائقین بھی حیران ہیں اور سوشل میڈیا پر جاپانی صفائی مہم کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔
رنالڈو نے اچھا کھیلا پر مزید بہتر ہو سکتا تھا
اور ہم نے اجتماعی نصف ایمان کا حصول نان مسلمز کے حوالے کیا ہوا ہے۔صفائی نصف ایمان ہے- وغیرہ