فیفا ورلڈ کپ 2018

Screenshot_2018-06-21-00-59-57-41.png

کل امید ہے کہ اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
 
جھلکیوں میں دیکھا کہ ایرانی ناکام ٹرائیاں جو گول پوسٹ سے باہر جاتی رہیں پر بھی سپینش گول کیپر یوں ری ایکٹ کر رہا جیسے اس نے گول روکا ہے۔
 
جان

محفلین
جھلکیوں میں دیکھا کہ ایرانی ناکام ٹرائیاں جو گول پوسٹ سے باہر جاتی رہیں پر بھی سپینش گول کیپر یوں ری ایکٹ کر رہا جیسے اس نے گول روکا ہے۔
میں نے ایک دو مقابلے ہی دیکھے ہیں۔ اندازہ ہوتا ہے کہ اس کھیل میں بہت ایکٹنگ کرتے ہیں کھلاڑی خاص کر گرنے مرنے کی۔
 
عثمان

محفلین
کل کے میچ دلچسپ معلوم ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا اور ڈنمارک کے میچ سے معلوم ہوگا کہ گروپ سی میں صورتحال کیا ہے۔
ادھر ارجنٹینا کے پچھلے میچ میں کارکردگی کوئی ایسی متاثر کن نہیں تھی۔ دیکھتے ہیں کہ کروشیا کے ساتھ کیسا کھیلتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میں نے ایک دو مقابلے ہی دیکھے ہیں۔ اندازہ ہوتا ہے کہ اس کھیل میں بہت ایکٹنگ کرتے ہیں کھلاڑی خاص کر گرنے مرنے کی۔
درست مشاہدہ ہے آپ کا کیونکہ فاؤل پلے پر فری کک بھی ملتی ہے اور پینلٹی بھی، مخالف کھلاڑی کو ساتھ میں کارڈ بھی مل سکتا ہے، اس لیے کھلاڑی ایکٹنگ زیادہ کرتے ہیں۔ اسی چیز کے لیے فیفا نے اس ورلڈ کپ میں ٹی وی ریویو بھی متعارف کروایا ہے ۔
 
Top