فیفا ورلڈ کپ 2018

IMG_20180622_005004.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
1998 کا ورلڈ کپ یاد آ گیا جب کروشیا نے جرمنی کو 3-0 سے ہرایا تھا۔ اس ورلڈ کپ میں کروشیا کی تیسری پوزیشن تھی۔
 

عثمان

محفلین
نائجیریا اور آئس لینڈ کے میچ سے واضح ہوگا کہ ارجنٹینا کے اگلے راؤنڈ میں جانے کے کتنے امکانات ہیں۔ ویسے ایسی کارکردگی کے بعد اسے باہر ہی بیٹھنا چاہیے۔
 

فٹبالر

معطل
کھیلوں کی مصنوعات بنانے کے لیے دنیا بھر میں مشہور پاکستان کا شہر سیالکوٹ سے 15 سالہ نوجوان احمد رضا روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ میں جمعہ کے روز برازیل اور کوسٹا ریکا کے درمیان میچ میں ٹاس کریں گے۔

احمد رضا کے والد شبیر احمد خود سیالکوٹ میں فٹ بال بناتے ہیں اور ان کا خاندان تین نسلوں سے فٹ بال کی سٹچنگ کا کام کرتا آیا ہے۔

احمد رضا جمعہ کو پہلے پاکستانی بن جائیں گے جو فیفا ورلڈ کپ کے گراؤنڈ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

احمد رضا کے لیے برازیل اور کوسٹا ریکا کے درمیان میچ کا ٹاس کرنا اور بھی زیادہ اہمیت اس لیے رکھتا ہے کہ وہ برازیل اور نیمار جونیر کے مداح ہیں اور ان کو موقع ملے گا کہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم اور پسندیدہ کھلاڑی سے ملاقات کر پائیں گے۔

یہ قدم مشروبات بنانے والی کمپنی کوکا کولا نے لیا ہے۔ احمد رضا کے علاوہ وہ پاکستان نیشنل فٹ بال ٹیم کے کے کپتا کلیم اللہ کو بھی روس لے کر جا رہی ہے۔

Image copyrightTWITTER
_102152915_e7505d63-3ff0-4326-a8f4-0d9326ed83a6.jpg

احمد رضا سے پہلے اگرچہ کسی پاکستانی نے فیفا ورلڈ کپ میں نمائندگی نہیں کی ہے لیکن پاکستان کے بنے ہوئے فٹ بال فیفا ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ میں بھی فٹ بال پاکستان ہی میں بنے ہیں۔


اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2014 میں بھی سیالکوٹ میں تیار کردہ فٹ بال استعمال کیے گئے تھے۔

پاکستان میں فٹبال کی صنعت تقسیم ہند سے پہلے کی موجود ہے۔
_102153134_2025f2c2-0d63-498a-9a43-aa1a1df4ef2d.jpg

فٹبال کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کا تیار کردہ فٹبال 1982 سے 2002 تک استعمال ہوتا رہا لیکن پھر دوسرے ممالک میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہونے لگا۔

2002 کے عالمی کپ کے بعد فٹبال کے نگران ادارے فیفا نے کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی ایک عالمی کمپنی کی مدد سے فٹبال کی تیاری کی تکنیک کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا اور دو ہزار چار میں مصنوعی چمڑے سے مشینوں کے ذریعے مولڈڈ فٹبال کی تیاری شروع ہوئی اور یہ ہی وقت تھا جب پاکستان سے فٹبال کی برآمد متاثر ہونا شروع ہوئی۔
بی بی سی
 

محمد وارث

لائبریرین
2002 کے عالمی کپ کے بعد فٹبال کے نگران ادارے فیفا نے کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی ایک عالمی کمپنی کی مدد سے فٹبال کی تیاری کی تکنیک کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا اور دو ہزار چار میں مصنوعی چمڑے سے مشینوں کے ذریعے مولڈڈ فٹبال کی تیاری شروع ہوئی اور یہ ہی وقت تھا جب پاکستان سے فٹبال کی برآمد متاثر ہونا شروع ہوئی۔
بی بی سی
اس مولڈڈ بال کو تھرملی بانڈڈ بال یا صرف تھرمل بال کہا جاتا ہے اور سیالکوٹ میں یہ بننا شروع ہو چکےہیں۔ٹاپ کلاس فٹبال یہی ہے اور ابھی بہت کم بنتے ہیں کیونکہ کافی مہنگے ہیں۔ ماس پروڈکشن دھاگے سے سیئے ہوئے فٹبال ہی کی ہے، مثال کے طور جس فیکٹری میں ورلڈ کپ میں کھیلا جانے والا بال بنتاہےوہ قریب بیس ہزار فٹبال روزانہ سیئے ہوئے بال ہی بناتے ہیں۔
 

فٹبالر

معطل
سما نیوز
fifa-world-cup-2018-russia-680x310.jpg


فٹبال ورلڈ کپ میں آج برازیل اور کوسٹاریکا جبکہ نائیجریا اورآئس لینڈ کی ٹیمیں بھی مدمقابل آئیں گی۔ سربیا کی ٹیم سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ کرے گی۔

فیفاورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔اگلےمرحلےتک رسائی کیلئے ٹیموں کے درمیان جنگ جاری ہے۔ایونٹ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلےمیچ میں برزایل اورکوسٹاریکا کا جوڑ پڑے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلی فتح کی تلاش میں ہیں۔ برازیل کاپہلامیچ برابررہا۔کوسٹاریکا کو شکست ہوئی تھی۔

دوسرے میچ میں نائیجریا اورآئس لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ نائیجریا کوپہلے میچ میں شکست ہوئی جبکہ آئس لینڈ کا میچ ڈراہواتھا۔رات گیارہ بجے سوئٹزرلینڈ اورسربیا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔سربیا اپنے پہلے میچ میں فتح کے بعد گروپ میں ٹاپ پرموجود ہے
 
Top