فیصل عظیم فیصل
محفلین
اسے کہیئے کہ وہ جنگل میں منگل کو نکل جائے
وہیں امی سے مل آئے وہیں خوشیاں منا آئے
جن۔۔۔گل م۔۔۔یں منانا ہو من۔۔۔گل تو دل م۔۔۔یں فرحت لازم ہے
جب گھر میں آگ لگی ہو تو اس دل میں فرحت کیسے ہو
اسے کہیئے کہ وہ جنگل میں منگل کو نکل جائے
وہیں امی سے مل آئے وہیں خوشیاں منا آئے
پھر سے یارانِ سخن نے انجمن آرائی کی
پھر سے محفل جم گئی ہے قافیہ پیمائی کی
ہم بھی حاضر ہو گئے ہیں اپنی تُک بندی لئے
یہ عنایت ہے محبت ہے یہ فیصل بھائی کی
یہ عنایت محبت فیصل بھائی کی ۔۔ ارے میاں کہیں میرا نام تو نہیں بول گئے۔۔
مغل لکھنا تھا فیصل لکھ گئے کیا۔۔۔ سلسلہ ہم نے شروع کیا اور مبارکباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ بھی اس کے بعد آئے کب ؟
تانہ ممکن ہمیں ملائے رب !!
ایک فیصل ہیں کہ جو اس کو جلا بخشتے ہیں
اس کو سب بھول گئے تھے، کہیں ایسا تو نہیں
اس سے مراد یہ سلسلہ۔
ایسا بھی نہیں ہے کہ بھلادیتے ’’اسے‘‘ ہم
فرصت کی کمی تھی تو یہاں آنہیں پائے
پھر سے یارانِ سخن نے انجمن آرائی کی
پھر سے محفل جم گئی ہے قافیہ پیمائی کی
ہم بھی حاضر ہو گئے ہیں اپنی تُک بندی لئے
یہ عنایت ہے محبت ہے یہ فیصل بھائی کی
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
جو کھاتے پیتے گھرانوں سے ہیں
یہ عنایت محبت فیصل بھائی کی ۔۔ ارے میاں کہیں میرا نام تو نہیں بول گئے۔۔
مغل لکھنا تھا فیصل لکھ گئے کیا۔۔۔ سلسلہ ہم نے شروع کیا اور مبارکباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو کون بھول سکتا ہے
یہ تو تجدیِد نو کا چکر تھا
فیصل کہتے ہیں تو فی البدیہہ کہتے ہیں
ورنہ گم سم یا پھر چپ سے رہتے ہیں