فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

الف عین

لائبریرین
اک سنگ اچھالو تو گرے بر سرِ شاعر
اک سنگ ہٹےسینکروں شاعر نکل آئیں
حالت تو بہ ایں جا رسید۔ پھر یہ قحط یہاں۔ ایں چہ چکر است
 
یہ دنیا ہے اس کو کہو دار فانی
کوئی بلبلہ جیسے بر سطح‌ پانی
کہ شاہ و گدا کیا کنیز اور ملکہ
کبھی چاکری ہے کبھی حکمرانی
 

مغزل

محفلین
سعود عالم صاحب ۔۔ بالکل اقبال کے لہجے میں‌کہا ہے واہ۔

تجھے کیا بتائیں‌کہ کیا چاکری ہے
مجھے کب خبر ہے کہ کیا شاعری ہے
قلم رِستے رِستے اگر لکھ ہی جائے
تو سمجھو وہی مالویٰ شاعری ہے
 

الف عین

لائبریرین
ہم تو کی بورڈ کے مارے ہیں ابھی کیا لکھیں
گھر کی بات اور ہے، یہ مسئلہ دفتر ہی کا ہے
osk سے کیا لکھوں
 
یہ دنیا ہے اس کو کہو دار فانی
کوئی بلبلہ جیسے بر سطح‌ پانی
کہ شاہ و گدا کیا کنیز اور ملکہ
کبھی چاکری ہے کبھی حکمرانی

یہ بات اپنی بیگم کو کیسے بتانی
اسی خ۔۔۔وف سے یاد آتی ہے نانی
کہ شاہ و گدا کیا کنیز اور ملکہ
کہیں چاکری ہے کہیں حکمرانی




ابن سعید صاحب سے معذرت کے ساتھ ۔ امید ہے برا نہیں مانیں گے ۔
 
سعود عالم صاحب ۔۔ بالکل اقبال کے لہجے میں‌کہا ہے واہ۔

تجھے کیا بتائیں‌کہ کیا چاکری ہے
مجھے کب خبر ہے کہ کیا شاعری ہے
قلم رِستے رِستے اگر لکھ ہی جائے
تو سمجھو وہی مالویٰ شاعری ہے

اگر آپ کو ہی نہیں ہے خبر تو
خدا کی پناہ اور کیا شاعری ہے
 
Top