فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

فرخ منظور

لائبریرین
یقین نہیں آرہا ۔ میں اسلامیہ کالج سول لائنز کا سابقہ طالبعلم ہوں ۔ 1991 میں ہمیں اردو جناب لطیف ساحل اور سیف اللہ خالد پڑھایا کرتے تھے جبکہ انگریزی کے لئے ہم لوگ جناب مرحوم دلدار پرویز بھٹی صاحب کے علاوہ جناب سعد اللہ شاہ اور جناب امجد اسلام امجد سے مستفید ہوتے تھے ۔ ضیاء الرحمن صاحب ہمارے اسکول کے میٹرک کے اردو اور انگریزی کے استاد ہوا کرتے تھے ۔ ڈاکٹر معروف صاحب سول لائنز کالج کے پرنسپل تھے اور پاکستان کے پہلے(میرے علم کے مطابق) پی ایچ ڈی اقبالیات تھے ۔

کبھی ہم بھی تھے فارانیئین
روزانہ کالج جاتے تھے
کالج جانا بس مت پڑھنا
یہ سبق سدا دہراتے تھے
اس روٹ پہ ہم بس والوں کو
بدمعاشی خوب دکھاتے تھے


فیصل صاحب اسلامیہ کالج سول لائنز میں تو میں بھی پڑھا کرتا تھا لیکن آپ سے کچھ سال پہلے - بہت خوشی ہوئی یہ جان کر - :)
 
جی میں 1991 سے 1995 تک سول لائینز کالج میں رہا ہوں۔ اور اسکے بعد بھی ہر سال "فاران" 1998 تک لاتارہا پھر شادی اور پاکستان سے دیس نکالا مل گیا سو رابطے مین نہ رہ پایا ۔ کینٹین میں میں بھی خوب بیٹھا کرتا تھا ۔ اور سِول لائنز کالج کی جانب سے باکسنگ ، کشتی اور ڈیبیٹنگ میں نمائیندگی کر چکا ہوں ۔ سپورٹس کے ہمارے انچارج جناب اللہ رحم صاحب ہوتے تھے ۔
 

تیشہ

محفلین
گلستان محفل​
آبی ، آصف ، آنکھ ، ہمارے
ابن سعید و حسن کہاں۔۔؟
اجنبی اجمل بھی گم ہیں
اور ابوشامل ہیں یہاں
اک ڈاکٹر راجہ ہوتے تھے
نہ جانے اعجاز کہاں۔۔؟
الف عین اور الف نظامی
امن ایمان اور راجہ خاں
باسم اور بازوق کی محفل
بدتمیز کی بات جہاں
بوچھی محفل کی باجو ہیں
تعبیر بھری محفل کی جاں
تفسیر معلم محفل کے
تلمیذ نہیں ملتا یہاں
تیلے شاہ توقیر کی محفل
ثناء بھی غائب ہے کہاں
جہانزیب اور جیا راؤ
دونوں ہیں اب یہاں وہاں
جیسبادی ہے پوت کماؤ
گھومے اب یہ گول جہاں
جیہ ہے غالب کی دیوانی
اس کو دیکھا یہاں وہاں
حسن ۔ حجاب اور حسن نظامی
خرم خاور اور خاں جاں
دوست ہمارا اور دھنک
دونوں نیک ہیں اور جواں
دھند کے پیچھے راجہ راج
راسخ راہبر اور رضوان
رضا رند اور زرقا زونی
زہرا علوی ہے مہماں
زینب زیک اور ساجد سارا
اور ہماری سارہ خان
سندباد ۔ اور بہن شگفتہ
سخنور کی ہے پہچان
شارق ، شاکر ، سیفی،عیشل
اور یہ شاہد احمد خاں
شوبی و شمشاد و شوکت
اور شیر افضل ہے خاں
ضبط ۔ طاہر اور ظفری
اور اپنے عبدالرحمن
علمدار بھی چھوڑ گئے ہیں
کہاں گئے غازی عثماں
زینب نکی بہن ہماری
ماورا میں بھی اپنی جاں
عمر میرزا نام انوکھا
فاتح کی بھی اپنی شاں
فرخ فرحت فخر نوید
اور فاروق سرور خان
فرضی اور فریب کی باتیں
فرید احمد اور پھر فیضان
قیصر آنی اور قسیم
اک ہے ماہ وش از ملتاں
محسن اور محب ہمارے
جیوے جیوے پاکستان
شمیل قریشی نام کٹھن ہے
اور عویدص کاڈھے جان
وارث اور ندیم احمد ہیں
دو دو ٹبر ایک مکان
بھائی عبید اللہ بھی اپنے
10 روپئیے والا نان
معین ۔ ملنگ ہے اور فرشتے
منہاجین سونے کی کان
مون مکی اور مہوش بہنا
کر دیتے ہیں یوں چالان
تھک کے چور ہوئے جاتے ہیں
مغل ۔ نبیل اور گم نعمان
نوید نفیسہ لکھنے والے
قاری وہاب اعجاز خاں
پر امید ہے پاکستانی
پردیسی کی نکلے جاں
پپو چاند اور ڈاکٹر صاحب
ڈیول فش اور کارتوس خان
گل گلفام اور ہمت ہیر
یونس نے بھی کھائی کھیر
بس کر فیصل رات چلی ہے
لوگ کہیں گے پاگل جان
محفل محفل پھرے بہت ہیں
ایسی محفل بے نشاں



:best:
:aadab:
 
ارشاد کئے جائیں گے لیکن یہ بتانا
ایسے رہی محفل تو شمع کون بنے گا



کوئی اور بھی تو آئے اور لکھے یار اکیلا ہی لکھے جاؤن تو پھر مزا کیا ۔ دوسری بات شعر کے لئے تحریک ضروری ہے جب مزاج میں نرمی ہو تو الفاظ بھی گداز ہو جاتے ہیں ۔ آج بہت تھکا ہوا ہوں پھر سہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

کل تک کے لئے خدا حافظ
 

عین لام میم

محفلین
جانتا نہیں ہوں ان لوگوں کو مگر
جب بھی پڑھتا ہوں داد دیتا ہوں۔۔۔

کر رھے ہیں ایسے اردو زبان کی خدمت
حیرانی سے دانتوں تلے زبان دیتا ہوں۔۔۔

اردو ویب کو سلام!
 

محسن حجازی

محفلین
رات مبہم سی بات ہونی تھی
اکھیوں اکھیوں میں گھات ہونی تھی

مغل صاحب یہ کس چھپکلی کی داستان محبت ہے؟ :confused:

فیصل بھائی باکسنگ بھی کرتے رہے ہیں جیب کترے ہوشیار رہیں!:grin:
 
چھپکلی کی بات ایسی خوبصورت ہے کہی
داستان عشق کی باتیں کریں گے اب سبھی
خود پست ہے لیکن نگاہ یار میں ہے آسماں
بے تاب راہ میں وصل کی نظر کرم ہم پرکبھی


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھپ کر ملی ہم سے کلی لو بن گئی ہے چھپکلی
نہ ہم چراغ ہیں راہ کے نہ راہ اپنی ڈھب چلی۔۔!
محسن کہے بچ کے رہو فیصل لڑاکا ہے بہت
بتلائیے میں نے غلط محفل میں راہ ہے کب چلی
 

محسن حجازی

محفلین
فیصل بھائی کے لیے:
ہم نے تو دھمکایا غلط کاروں گمراہوں کو ہیبت فیصل سے
آپ نے بھلا بات کیوں ہماری دل پہ لی؟
:grin:

کرتے ہم شوق سے داستان محبت رقم مگر
کل شب وہ چھپکلی اپنی جان سے گئی گزر
 
یہ سلسلہ تو ہے بس فیصلِ عظیم کے نام
ہم اور آپ تو ہیں زیبِ داستاں کے لئے


فیصل عظیم تو نام ہے اس کو پتہ پھر فن کہاں
بن آپ کے ہو داستاں ایسا بھلا ممکن کہاں۔۔؟
گر نام سے عظمت ملے تو سب کلیم ہوا کئے
یہ آپ کی چاہت ہے ورنہ ہم کہاں گفتن کہاں
 
فیصل بھائی کے لیے:
ہم نے تو دھمکایا غلط کاروں گمراہوں کو ہیبت فیصل سے
آپ نے بھلا بات کیوں ہماری دل پہ لی؟
:grin:

دل ہو تو دل پہ بات ہو
دل نہ رہا تو بات کیا۔۔؟


کرتے ہم شوق سے داستان محبت رقم مگر
کل شب وہ چھپکلی اپنی جان سے گئی گزر

اس کا جاں سے جانا محسن ہرگز بھی بیکار نہیں۔۔!
دیکھو ایک ذرا سی جان ، جا کر تجھ کو یاد رہی
 
چھپکلی کے فوت ہونے کا تو کوئی غم نہیں۔
ہاں مگر اس کی تڑپتی دم پہ دکھ کچھ کم نہیں۔


چھپکلی گر یاد آجائے مَری کھانے کے بعد۔
کون سا معجون لیں پھر جی کے متلانے کے بعد۔

--
سعود ابن سعید
 
Top