فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

الجھنون کو سلجھنوں کی آس دیتے جائیے۔۔۔۔!
سہموں کواک چاہت بھرااحساس دیتےجائیے
اک سمندر پی لیا ہے پھر بھی کچھ کم نہ ہوئی
آپ پیاسے کیوں رہیں یہ پیاس دیتےجائیے۔۔!
 

راجہ صاحب

محفلین
چند کلیاں نشاط کی چن کر
مدتوں محو یاس رہتا ہوں
تیرا ملنا خوشی کی بات سہی
تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں

ساحر
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایسی ہڑتال تھی کہ ہر دکان پر ہی یہ لکھا دیکھا
"فرصتِ کاروبارِ شوق کسے ذوقِ نظارہِ جمال کہاں"
 

مغزل

محفلین
پچیس میں چھ ملیں گے سموسے دکان سے
اور آٹھ گر خریدئے بتیس روپے کے ہیں۔۔
 
گو کہ سحر ساز نہیں اور فسوں کار نہیں
پھر بھی ہر "بات" ہمیں یاد رہے گی تیری
آئے راجہ یہاں جن کو ہے پرانی عادت۔۔!
محفل اشعار میں کرتے ہیں یہ ہیرا پھیری
ان کے پیغام جو دیکھے تو یہ جانا ہم نے
ان پہ کاری نہیں کوئی بھی نصیحت تیری
جتنے اشعار بھی لکھتے ہیں یہاں محفل میں
کہ کے دھاگے کو یہ اٹھتے ہیں کہ "ہمت تیری"۔۔؟
 
شہر قائد میں رہے ہیں عمر بھر محسن میاں
آئیے لاہور میں ہڑتال دیکھا کیجیئے۔۔۔۔۔!
انکی ہڑتالیں بھی محسن اسطرح کی ہوگئیں
جسطرح لنگر میں بٹتی دال دیکھا کیجئے۔۔!
نہ کوئی نوے یہاں نہ گھر کسی زردار کا
اور اس میں سے قلندر چال دیکھا کیجئے
ڈھول بجتا ہے چراغاں میں مرے لاہور میں
اور رونق خوب مال و مال دیکھا کیجئے ۔
کربلا گامے کی دیکھو اور در دربار کا
اور لوہاری پٹھورے نال دیکھا کیجئے
گر دھرم پورے گئے اور گول گپے نہ ملے
جاکے پھر شاہ نور یخنی حال دیکھا کیجئے
آئیے پھجے کے پائے ، اور نہاری "حاج" کی
یا حضوری باغ کے پنڈال دیکھا کیجئے۔۔۔!
مسجد شاہی کے سائے میں ہے بازار گناہ
ظلم و مجبوری میں لتھڑی شال دیکھا کیجئے





کیا اور کی تمنا ہے یا پھر بس کروں ۔۔۔؟ محسن جان لاہور کی ہڑتال جب جوبن پہ آگئی تو پھر "سنسر" کرنی پڑے گی پھر نہ کہنا بتایا نہیں تھا
 

الف عین

لائبریرین
فیصل کریں کمال تو دیکھا کریں گے سب
آئے مغل کو حال تو دیکھا کریں گے سب
فاتح کہاں ہیں، اور کہاں وارثِ قتیل
ہو جائیں وہ فعال تو دیکھا کریں گے سب
(فعال کو بے وزن کر دیا ہے، سنجیدگی سے نہ لیا جائے اسے)
 

محسن حجازی

محفلین
او جی لہور لہور اے باقی سب مخول اے :grin:
فیصل بھائی کیا لاہور کا جغرافیہ منظوم کیا ہے واہ! بیٹھے بٹھائے سیر ہوگئی۔
ویسے میں لاہوریا ہوں، لاہوری پنجابی بولتا ہوں اور میٹرک تک عمر کے پہلے پندہ سال لاہور میں گزارے، بعد کے پانچ سال بہاولپور اور تین سال سے اسلام آباد میں ہوں لیکن زندہ دلی نہیں گئی پریشانی میں بھی ہنسنے ہنسانے اورکھانے پینے کے بہانے بنا لیتے ہیں۔:grin:
لاہور کے سرکاری سکولوں میں بہت مار کھائی ہے استادوں سےبھی اور بسا اوقات لڑکوں سے بھی :grin: وہ اصل میں ٹیسٹ نہ دکھانے پر ہوجاتا تھا ناں! ہمارا سارے معاشرے کا خمیر یہیں سے اٹھا ہے۔ کلاس روم میں ٹیسٹ کا نام لینے یا ٹیسٹ نہ دکھانے والے کو باہر نتائج بھگتنے پڑتے ہیں اور معاشرے میں انصاف اور دیانتداری سے فرائض انجام دینے پر سنگین نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ جسٹس چوہدری کو ہی دیکھ لیجئے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
فیصل کریں کمال تو دیکھا کریں گے سب
آئے مغل کو حال تو دیکھا کریں گے سب
فاتح کہاں ہیں، اور کہاں وارثِ قتیل
ہو جائیں وہ فعال تو دیکھا کریں گے سب
(فعال کو بے وزن کر دیا ہے، سنجیدگی سے نہ لیا جائے اسے)


قدموں میں آپ کے ہی پڑے ہوئے ہیں حضور
ہو جائے گر وصال تو دیکھا کریں گے سب

چپ رہتے ہیں اگر تو ہے یہ ڈر نبیل کا
محفل سے دیں نکال تو دیکھا کریں گے سب :)
 

مغزل

محفلین
لگتا ہے رخ سے پردہِ اسود ہٹےگا آج
یعنی ترا جمال بھی دیکھا کریں گے ہم

اوروں کی بات چھوڑیئے فیصل عظیم کو
مسند پہ امتثال کی دیکھا کریں گے ہم

یارب میانِ محسن و وارث بہ فیضِ بزم
شعروں کا انتقال بھی دیکھا گریں گے ہم ؟
 

مغزل

محفلین
ارزانیاں اسی طرح ہوتی رہیں تو پھر۔۔
لگتا نہیں ہے دال بھی دیکھا کریں گے ہم
 

مغزل

محفلین
ملبوس کی تو چھوڑیئے ۔۔۔آئندگانِ دہر۔۔۔۔۔۔
ڈھانچوں پہ جانے کھال بھی دیکھا کریں گے ہم ؟
 
Top