فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

چلیے چل کر لفظ انڈیلیں دیواروں کے کان میں
کچھ جملے کھیتوں میں بوئیں کچھ فقرے کھلیان میں
اپنی اپنی بولی ہے اور اپنے اپنے شغل ہیں
ورنہ کوئی فرق نہیں ہے انسان اور حیوان میں
 
مغزل

محفلین
مجھے یہاں لیاقت علی عاصم کا ایک شعر یاد آگیا ۔۔ مسعود صاحب ملاحظہ کیجئے،،

ہمسایہ کوئی سایہ نہیں ہے کہ چپ رہے
اپنے مکاں کا شور گلی میں نہ ڈالیے۔۔۔
لیاقت علی عاصم
 
بہت ہی خوب لیاقت علی عاصم نے فرمایا
اور اس دھاگے تلک اس کو مغل صاحب نے پہنچایا

ویسے میرا نام سعود ہے مسعود میرے بڑے بھائی کا نام ہے۔ جب میں پیدا ہوا تو بڑے بھائی کے نام سے م کاٹ کر مجھے دے دیا گیا۔ بعد میں بڑے بھائی کے کرتے اور پاجامے کاٹ کاٹ کر مجھے دیئے جاتے رہے۔ اور آج بھی میں بھائی کی اترن پہن کر بہت خوش ہوتا ہوں۔ :)
 
مغزل

محفلین
جو میرے نام کو "مسعود" لکھنے لگ جائیں
تو مجھ کو ایسے وسیع المطالعین سے کیا //
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی خوب لیاقت علی عاصم نے فرمایا
اور اس دھاگے تلک اس کو مغل صاحب نے پہنچایا

ویسے میرا نام سعود ہے مسعود میرے بڑے بھائی کا نام ہے۔ جب میں پیدا ہوا تو بڑے بھائی کے نام سے م کاٹ کر مجھے دے دیا گیا۔ بعد میں بڑے بھائی کے کرتے اور پاجامے کاٹ کاٹ کر مجھے دیئے جاتے رہے۔ اور آج بھی میں بھائی کی اترن پہن کر بہت خوش ہوتا ہوں۔ :)

اندازِ بیاں خوب بہت خوب ہے اُن کا
لکھے ہیں چارحرف مگر شاد کر دیا
 
مغزل

محفلین
وقاعِ ذات سے ممکن نہیں فراغ کہ میں
تمام رات ، ترے خال و خط سے لڑتا رہا
(میری تازہ غزل کا ایک شعر) آپ کی نذر
 
باسی اشعار اب ہضم ہوتے نہ تھے
آئے وہ اور تازہ غزل کہہ گئے
ایک مدت سے جو کچھ تھا لکھ کر رکھا
چند مصرعوں میں اس کا بدل کہہ گئے
 
Top