فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

مطلع میاں سعود نے اچھا کہا مگر
ایطا کا سقم دیکھ کے حیران رہ گیا
تا آنکہ قوافی کا ہو اعلان نہ شامل
ایطا کا سقم حتمی کہا جائے گا کیونکر؟

نوٹ: چاچو کا اشارہ بر وقت ہے اور قوافی میں وسعت درکار ہو تو مطلع یقیناً تبدیل کرنا ہوگا۔ :) :) :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تا آنکہ قوافی کا ہو اعلان نہ شامل
ایطا کا سقم حتمی کہا جائے گا کیونکر؟


مطلع میں حضور آپ کے ایطا ہے نمایاں
ہوسکتا نہیں ’’مہ‘‘ تو کبھی قافیہ ’’سا‘‘ کا

اور شعر وضاحت میں جوابی جو کہا ہے
اس میں بھی تلفظ کا ذرا سقم در آیا

:):):)
 

جاسمن

لائبریرین
فی البدیہہ تو اِک طرف،یہاں آورد تک دُشوار تھی
یہ اردو محفل کی برکت ہے کہ شعر کہنا سکھا دیا
 
Top