فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

کچھ تو ہم بھی غلط رہے ہونگے
اس جدائی میں جان بیٹھے ہیں۔۔!


شکریہ غزل اور استاد محترم ۔۔ اللہ ہی کے ہاتھ میں ہدایت ہے اور جو سختیاں آتی ہیں ہمارے اعمال کی وجہ سے اور جو آسائشیں میسر ہوتی ہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔ اللہ ہم سب کو گمراہی اور کدورتوں سے محفوظ رکھے
 

مغزل

محفلین
شکریہ استاد جی، پھر شکریہ
بس 'بحر' میں اب لکھوں گا میں یہاں
ہے غلط اس ”بحر “کو کہنا ”بحَر“
بحر ہے یہ بحر اے جانِ جگر
ہم نے تو استاد جی سے سیکھا ہے
بحر کو لکھنا 'بحر' یا مخلصی

"یار مہدی کہو بحر میں یہاں"
ا۔ا ا۔ا۔ اا۔ اا۔ ا اا۔
؟؟
بحر کی وسعت مسلم ہے مگر
وسط میں اس کے سکوں ہوتا ہے بس
مزمل شیخ بسمل
سید ذیشان
 
ساغر کی زمیں میں چندفی البدیہہ اشعار :bashful:
وہ ہوں پہلو میں اور یہ لمحے
تھم ہی جائیں تو کیا تماشا ہو...

ان سے تاخیر کے بہانے بھی
بن نہ پائیں تو کیا تماشا ہو...

روٹھ جانے پہ آج انکو ہم
نا منائیں تو کیا تماشا ہو...

بن پیے مست ہو گئے ہم آہ!
وہ پلائیں تو کیا تماشا ہو...

بزمِ رنداں میں شیخ جی آئے
پی کے جائیں تو کیا تماشا ہو...
___________
وہ بلائیں تو کیا تماشا ہو
ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو

یہ کناروں سے کھیلنے والے
ڈوب جائیں توکیا تماشا ہو

بندہ پرور جو ہم پہ گزری ہے
ہم بتائیں توکیا تماشا ہو

آج ہم بھی تری وفاؤں پر
مسکرائیں توکیا تماشا ہو

تیری صورت جو اتفاق سے ہم
بھول جائیں توکیا تماشا ہو

وقت کی چند ساعتیں ساغر‬
لوٹ آئیں توکیا تماشا ہو
 
ساغر کی زمیں میں چندفی البدیہہ اشعار :bashful:
وہ ہوں پہلو میں اور یہ لمحے
تھم ہی جائیں تو کیا تماشا ہو...

ان سے تاخیر کے بہانے بھی
بن نہ پائیں تو کیا تماشا ہو...

روٹھ جانے پہ آج انکو ہم
نا منائیں تو کیا تماشا ہو...

بن پیے مست ہو گئے ہم آہ!
وہ پلائیں تو کیا تماشا ہو...

بزمِ رنداں میں شیخ جی آئے
پی کے جائیں تو کیا تماشا ہو...
___________
وہ بلائیں تو کیا تماشا ہو
ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو

یہ کناروں سے کھیلنے والے
ڈوب جائیں توکیا تماشا ہو

بندہ پرور جو ہم پہ گزری ہے
ہم بتائیں توکیا تماشا ہو

آج ہم بھی تری وفاؤں پر
مسکرائیں توکیا تماشا ہو

تیری صورت جو اتفاق سے ہم
بھول جائیں توکیا تماشا ہو

وقت کی چند ساعتیں ساغر‬
لوٹ آئیں توکیا تماشا ہو


بات کرنے کا ڈھنگ اچھا ہے
ترمذی گ۔۔۔۔فتگو کے پاشا ہو۔۔!
اور بھی لکھ کے آئیے کام۔۔ی
پھر سے ملنے کی ہم میں آشا ہو
 
بات کرنے کا ڈھنگ اچھا ہے
ترمذی گ۔۔۔۔فتگو کے پاشا ہو۔۔!
اور بھی لکھ کے آئیے کام۔۔ی
پھر سے ملنے کی ہم میں آشا ہو
آئے ھائے یہ کیا غزل کہہ دی
بھائی فیصل یہ کیا کمال کیا

بات کہنے کا ڈھنگ جو بھی تھا
بات کا کچھ عجیب حال کیا

مل کے بس ایک بار پچھتائے
پھر بھی ملنے کا کیوں سوال کیا
 
آئے ھائے یہ کیا غزل کہہ دی
بھائی فیصل یہ کیا کمال کیا

بات کہنے کا ڈھنگ جو بھی تھا
بات کا کچھ عجیب حال کیا

مل کے بس ایک بار پچھتائے
پھر بھی ملنے کا کیوں سوال کیا
ملنا چاہت سے خوب ہوتا ہے
چاہنا حق یے کوئی جبر نہیں
گر وہ اک بار آکے پچھتائے
منتظر ہم ہیں ہم کو صبر نہیں
 
Top