قائد تحریک الطاف حسین کی برطانیہ میں جائداد

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
شاہ صاحب، عین عین صاحب اور دوسرے دوستوں سے درخواست ہے کہ آپ ہی کاشفی کو سمجھائیں۔ یہ ہماری بات تو مان نہیں رہے ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
ہم تو کچھ غلط نہیں کہہ رہے ہیں صاحب۔۔جہاں کچھ غلطی نظر آرہی ہے صاحب۔۔تو نشاندہی کریں ۔۔نواز ش ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ کاشفی، آپ بات سننے کو تیار تو ہوئے۔ :) جناب آپ تو اب بھائی کہنے کا بھی برا مان رہے ہیں۔ :( پھر بھی آپ سے التجا ہے برادرم، کہ سیاسی مباحث میں شریک ہونے کا بھی طریقہ ہوتا ہے۔ گفتگو کو موضوع سے ٹھیک نہیں ہے۔ آپ شوق سے اپنی حق پرستی کا جھنڈا بلند کریں، لیکن اس طرح تھریڈ کو پٹڑی سے نہیں اتاریں۔ بلکہ آپ جیسی زود رنج اور حساس طبیعیت والے (دوست) کو تو سیاسی دھاگوں کی جانب آنا ہی نہیں چاہیے۔ :idontknow:
 

کاشفی

محفلین
بہت خوب۔۔ ابھی بات چیت شروع ہوئی۔۔اور بات کرتے ہیں الزام لگا دیا آپ نے۔۔ تھریڈ کو پٹری سے کس نے اُتارا۔۔۔ دیکھیں۔۔ آپ انتظامیہ ہیں۔۔اس لیئے آپ سے بات چیت کرتے ہوئے ذرا احتیاط سے کام لینا پڑے گا۔۔۔۔ آپ تھریڈ کے پیغام نمبر 7 کو پڑھیں۔۔ کہ کس نے تھریڈ کو پٹری سے اُتارنے کی کوشش کی۔۔۔

اسی طرح سید مصطفی کمال والی لڑی میں دیکھیں کہ کون سا بندہ تھریڈ کو پٹری سے اُتار رہا ہے۔۔۔ دانش بھائی نے مصطفی کمال کے لیکچرز کی بات کی اور پٹری سے تھریڈ کو اُتارنے والے نے کون سی بات کی۔۔۔

انتظامیہ ہونے کی وجہ کر آپ لوگ اپنے اختیارات کا فائدہ اُٹھانے کا پورا پورا حق رکھتے ہیں۔۔۔ لیکن کسی پر الزام لگانے کا حق نہیں رکھتے بالکل بھی۔۔۔

اسی طرح سے مجھے جن الفاظ کے استعمال کی وجہ کر بین کیا گیا اس طرح کے لفظوں سے فورم بھرا پڑا ہوا ہے۔۔جو لوگوں نے محترم عزت مآب قائد تحریک اور جناب محترم فخر پاکستان پرویز مشرف سید کے خلاف استعمال کیئے ہیں۔۔۔لیکن انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔۔۔خیر انتظامیہ پھر انتظامیہ ہے کیا کہہ سکتے ہیں۔۔

اسی طرح سے انتظامیہ نے شاید کچھ پسندی سے کام لیا۔۔۔جو میری لڑی جو میں نے تصویر سیکشن میں بنائی تھی۔۔عظیم قائد عظیم لیڈر پرویز مشرف کے نام سے ۔۔۔اس کو اُٹھا کر سیاست میں ڈال دیا۔۔۔ حالانکہ وہاں پر صرف تصویریں ہی ہیں۔۔۔ اب لوگوں کے عجیب عجیب پیغامات سے بھر ی پڑی ہے۔۔۔ اور ایک شخص کانا دجال ڈ سپلے والے کو تو کچھ نہیں‌کہا جاتا جو اپنے اُلٹے سیدھے اور بے تکے پیغامات سے لڑیوں کو بھر رہے ہیں۔۔۔

نبیل صاحب میں کسی بات کا برا نہیں مناتا۔۔۔ سچ بولنے کا عادی ہوں۔ میں یہاں پر کسی سے نہ تو دوستی کرنے آیا ہوں اور نہ ہی بھائی بنانے آیا ہوں۔۔۔ اب بات جارہی ہے میری ذات کی طرف۔۔اس لیئے پلیز پہلے سب پڑھیں۔پھر کچھ کمنٹس دیں۔۔۔ ان سب باتوں سے شاید تھریڈ پٹری سے اُتر گئی۔۔۔خیر اس کے لیئے معذرت۔۔۔ آپ بھائیوں کی طرح ہیں کیونکہ شاہ بھائی آپ کو بھائی کہتے ہیں۔۔۔ اپنا خیال رکھیں۔۔اگر کوئی بات بری لگی ہو تو دل سے معذرت ۔۔اور اس کی نشاندہی کریں ۔۔ڈلیٹ‌کر دونگا۔۔۔۔ولسلام
 

گرائیں

محفلین
سب سے پہلے تو میں نے آپ کی ذات یا کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا ۔۔۔۔۔
جہاں تک نواز شریف یا شہباز شریف کی بات ہے۔۔۔اس کو ایک ذات کہنا۔۔ذات کی بے عزتی ہے۔۔۔ اور ذات یا ایک انسان کی تذلیل ہے۔۔۔

نواز شریف اور شہباز شریف تمام برائیوں کی جڑ‌ہے۔۔۔ ان دونوں سے اللہ رب العزت پاکستان کو بچائے۔۔یہ دونوں پاکستان کے لیئے بیماری ہیں۔۔۔

اور دوسری بات کہ آپ مجھے ڈائریکٹ یا انڈائریکٹ طور پر مخاطب بھی نہیں کریں۔۔۔ مجھے آپ یا کسی سے بھی بات نہیں کرنی۔۔۔ اور تیسری بات کی آپ کا مذہب مجھے معلو م نہیں اور میرا مذہب اسلام ہے۔۔میں مسلمان ہوں الحمداللہ۔۔۔

میں آپ کو نہیں جانتا۔۔۔۔ اس لیئے آپ مجھے برادر بھی مت کہیں۔۔۔ نہ میں آپ کا دشمن ہوں نہ آپ میرے دوست۔۔۔ اس لیئے آپ مجھے مخاطب تو بالکل بھی نہیں‌کریں۔۔۔۔ شکریہ۔۔
جہاں تک نواز شریف اور شہباز شریف کی بات ہے تو میں تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی کہہ رہا ہوں کہ تمام برائیوں اور خرابیوں کو یکجا کر دیا جائے تو اس کو نواز شریف اور شہباز شریف کہتے ہیں۔۔۔
السلام و علیکم پاکستان
السلام و علیکم قائد تحریک
السلام و علیکم پرویز مشرف سید
20090306t175529z_01_del37_rtrmdnp_3.jpg


اب اگر میں ان تمام جملوں کو معمولی ترمیم کے ساتھ پیش کروں تو آپ کو زیادہ تکلیف ہو گی کاشفی۔ میری تمام نکتہ چین حضرات سے درخواست ہے کہ اگر انھیں قائد تحریک کی جائداد سے متعلق کوئی شکایر ہے تو ان تصاویر میں اس اخبار سے رابطہ کرنے کے تمام ذرائع موجود ہیں، یورپ میں رہنے والے لوگ ان سے رابطہ کر کے حقیقت اور ثبوت دیکھ سکتے ہیں،

رہ گئی نواز شریف یا معین قریشی کے محلات کی بات تو میں حیران ہوں کسی نے سرے محل اور ترکی میں جنرل مزرف کے گھر کا ذکر نہیں کیا۔

گریڈ بائیس کا ایک افسر چک شہزاد میں محل بنا لیتا ہے ، بجلی چوری کرتا ہے اور کوئی احتجاج نہیں کرتا؟

یہ سارے چور ہیں۔ کیا نواز، کیا مشرف، کیا الطاف۔
 

زینب

محفلین
نواز شریف کا بیرون ملک گھر تو سمجھ میں آتا ہے وہ پیدائشی کئی کمپنیوں کا مالک ہے پر الطاف کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ایسا گھر تو پاکستان سے آنے والے ہر ماہ ایک ارب بھتے سے بھی لیا جا سکتا ہے
 

آفت

محفلین
نواز شریف اور زردای کی دولت کا سب پتا ہے اور اس پر بہت بار بات ہو چکی ہے بے شک ان کی دولت بھی کرپشن کی وجہ سے بڑھی ہے ۔ لیکن کیا ان حضرات کی دولت کی وجہ سے باقی لوگوں کی کرپشن پر پردہ ڈال دیا جائے ۔ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں ۔
میں تمام ممبرز سے گزارش کروں گی کہ انتظامیہ پر جانبداری کا الزام لگانے سے پرہیز کریں ۔ اگر الطاف حسین پر یہ الزام غلط ہے تو آپ اسے نہ مانیے یا پھر غلط ثابت کرنے کے لیے ٹھوس ثبوت مہیا کر دیں ۔ اگر یہ بھی نہیں ہو سکتا تو خاموش ہو جائیں ۔ فورم کے ماحول کو مقدم جانیے کیونکہ یہ پلیٹ فارم آپ کو اپنی بات کہنے کا پورا موقع فراہم کر رہا ہے ۔
 

dxbgraphics

محفلین
انسانوں میں ایک عظیم انسان ہیں الطاف حسین ۔۔
مظلوموں کے ساتھی ہیں الطاف حسین
معصوم و مظلوم ہیں‌الطاف حسین
حق کی بولتی آواز ہیں الطاف حسین
حق پرستوں کے قائد ہیں الطاف حسین
پاکستان کی اُمید ہیں الطاف حسین
پاکستان کا وقار اور افتخار ہیں الطاف حسین
اور کیا کیا بتاؤں۔۔۔کیا ہیں الطاف حسین
ان شارٹ ۔۔میرے اور تمہارے رہنما ہیں الطاف حسین
جن میں قائدِ اعظم کی جھلک ہے۔۔۔ جن کی باتوں میں اقبال کا فلسفہ ہے۔
قائد جتے رہو۔۔جُگ جُگ جیو۔ ۔۔آپ کو اللہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔آمین
اور آپ کے دشمنوں کو ذلیل و رسوا کرے۔۔اس دنیا میں‌بھی اور بعد کی دنیا میں بھی۔۔آمین



باقی تسی تے سمجھ ہی گئے او ;)
 

سویدا

محفلین
منتظمین سے گذارش ہے کہ سیاست پر تبصرے اور تجزیے کے لیے کوئی ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے جس کے دائرہ کار میں‌رہتے ہوئے گفتگو کی جائے

اول تو پاکستانی سیاست ایسی ہے نہیں‌جس پر ہم اپنا قیمتی وقت صرف کریں‌

پھر اگر وقت خرچ کرنا ہی ہے تو کم از کم اپنے دل دماغ کو پراگندہ نہ کریں‌ اور نہ ہی اوروں‌کے
 

اظہرالحق

محفلین
a response to media terrorism i.e. Post no. 7 of the thread​
قائدِ تحریک کا پیغام --- امن و آشتی کا پیغام۔۔۔ علم و حکمت کا پیغام
باطل قوتوں یعنی نواز شریف کے حواریوں ۔سُن لو کان کھول کر سن لو۔۔۔
وہ وقت دور نہیں۔۔۔انشاء اللہ۔
جب
حق پرستی کا پرچم --پاکستان کے چپے چپے میں‌لہرائے گا - انشاء اللہ
اور باطل نیست و نابود ہو جائے گا انشاء‌اللہ


میں آپکی ہر بات سے متفق ہوں ، مگر یہ بتائیں اگر پاکستان کے چپے چپے میں حق پرستی کا پرچم لہرائے گا تو سبز ہلالی پرچم کہاں لہرائے گا ؟ ان تصاویر میں کہیں بھی "بےچارہ" پاکستانی پرچم نظر نہیں آ رہا ۔ ۔ ۔ ۔

ایک بات یاد رکھیے گا کہ اکثریت کا حق پر ہونا کوئی حقیقت نہیں ، دنیا میں حق کا ساتھ ہمیشہ چھوٹی جماعت دیتی ہے ، تاریخ دیکھ لیجیے ۔ ۔ ۔​
 

شمشاد

لائبریرین
کاشفی آپ سے ایک دفعہ پھر کہہ رہا ہوں کہ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں۔ بصورت دیگر میں مجبور ہوں گا کہ آپ کو مستقل طور پر بین کر دیا جائے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
انتظامیہ اگر ضابطہ اخلاق بنا بھی لے تو اس پراچھی طرح سے عمل پیرا ہونا تو اراکین کی زمہ داری ہے اور کاشفی صاحب سے معذرت کے ساتھ کہ کسی بھی موضوع پر بحث کا پہلا اصول ہے کھلے دل و دماغ کے ساتھ اس پر خیالات کا تبادلہ کیا جائے ۔ اگر آپ الطاف حسین یا مشرف کی دن رات پوجا کرتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں دوسرے بھی ایسا ہی کریں۔ اورجمہوریت کا پہلا اصول ہے سوال کرنا اگرآپ یہ سمجھتے ہیں کہ عوام سیاسی لیڈرکے قول و عمل پر سوالیہ نشان نہیں لگائیں گے تو اس کا مطلب ہے آپ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے ۔

الطاف ، نواز، شہباز،عمران، زرداری، یا مشرف ہو کسی بھی سیاسی لیڈرکا گریبان پکڑنے کا حق ہر پاکستانی کو ہے۔۔۔!!
 

عین عین

لائبریرین
شاہ صاحب، عین عین صاحب اور دوسرے دوستوں سے درخواست ہے کہ آپ ہی کاشفی کو سمجھائیں۔ یہ ہماری بات تو مان نہیں رہے ہیں۔

نبیل بھائی! مجھے بھی نہیں‌ لگتا کہ یہ مانیں‌ گے۔ دوسرا یہ کہ ان کی برین کو سرف ایکسل سے واش کر دیا گیا لگتا ہے۔ ہم بھی کراچی والے ہیں‌ مگر پگگل پن کی بھی حد ہوتی ہے۔ ویسے میں کوشش کرتا ہوں کیوں کہ کاشفی بھائی کی انتہائی شخصیت پرستانہ اور جذباتی بلکہ پوجاپاٹی پوسٹ ہمارے لیے بھی نقسان دہ ہیں۔ بات کچھ ہوتی ہے وہ لے کدھر جاتے ہیں۔ میں‌ کاشفی بھایئ سے ذاتی پیغام میں کچھ عرض‌کرتا ہوں‌۔ دیکھیں‌ وہ کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ باقی میں‌ تو کہتا ہوں‌کہ سیاست کچھ عرصے کے لیے کم و بیش دو ماہ بند کر دیں:battingeyelashes
 

عین عین

لائبریرین
ویسے بھائیو۔۔۔۔۔۔۔۔ الطاف بھائی کچھ بھی کر لیں۔ آپ کے ان راہ نمائوں‌ تک نہن‌پہچ سکتے جن کے اجداد نے انگریزوں‌ کے تلوے چاٹ کر زمینیں‌ اور خطابات حاصل کیے اور پھر آج اپنی بے پناہ کرپشن اور عوام کو کبھی سجادہ نشین کبھی وڈیرہ کبھی سائیں چوہدری اور نمبر دار اور زمین دار بن کر پیروں‌میں‌ رکھا ۔ اور انھیں‌ بے وقوف بنا کر زمینیں اور جائیداد اور بے پناہ دولت کے انبار لگا لیے۔ الطاف بھائی ان کے قدموں کی خاک بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انگریزوں کے پالتو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی الطاف ب ھائی کو خود سے آگے نہیں‌ نکلنے دین گے۔ اور بیرون ملک رہنے والے جانتے ہیں‌کہ اس قسم کے مکان کوئی اہمیت نہیں‌رکھتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت ہی سادہ سا مکان ہے ۔ جنھیں‌ الطاف سے بہت ہی شدید قسم کی چڑ ہے وہ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لائیں‌ گے ایسی چیزیں۔۔۔۔۔ اور اچھالیں‌ گے۔
 
نواز شریف کا بیرون ملک گھر تو سمجھ میں آتا ہے وہ پیدائشی کئی کمپنیوں کا مالک ہے پر الطاف کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ایسا گھر تو پاکستان سے آنے والے ہر ماہ ایک ارب بھتے سے بھی لیا جا سکتا ہے


پیدائشی کئی کمپنیوں کا مالک :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

ایک بھٹی کا مالک "پیدائشی " کئی کمپنیوں کا مالک کیسے بنا ؟؟؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top