فرحان عباس
محفلین
تھوڑا کام؟
مطلب تھوڑا خود کرلے باقی یہ سوفٹویئر کرکے دے رہا ہے کیا؟
مطلب تھوڑا خود کرلے باقی یہ سوفٹویئر کرکے دے رہا ہے کیا؟
اس ”نقلی“ ہینگ کے ساتھ یوں سلوک کریں کہ جیسے ہی تلاش پر کلک کرنے کے بعد سافٹ ویئر Not Responding کا پیغام دکھائے، Minimize کی بٹن پر کلک کردیں، اور دوسرا کام کریں۔ تھوڑی دیر میں واپس آکر دیکھیں، کام ہو چکا ہوگا۔مجھے اول تو بہت خوب کام لگا ہے ۔۔ بس اس میں جب قوافی کی لسٹ لمبی ہو یا تعداد معین نہ ہو تو ہینگ ہوجاتا ہے تب پروگرام بند کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔اس کو چھوڑ کے بہت ہی خوب اور لاجواب کام ہے ۔بہت مبارک باد آپ کو اس نئے کام پر ۔۔جزاک اللہ
بہت شکریہ رانا بھائی حوصلہ افزائی کے لیے۔ اب میں خود کو اچھا محسوس کر رہا ہوں۔زبردست شکیب بھائی۔ بہت عمدہ ٹول بنایا ہے۔ میں نے ابھی چیک کیا ہے بہت اچھا کام کررہا ہے۔ بہت مبارک باد قبول کریں
سی پی پی کے بعد سی شارپ کی رائے آپ نے دی تھی اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے آپ کی بات پر عمل کرتے ہوئے شوقیہ ہی وژول سٹوڈیو ڈاؤنلوڈ کرکے ہاتھ پیر مارنے شروع کردیے۔ اس کا ایک زبردست فائدہ یہ ہوا کہ پروجیکٹ بناتے وقت سارے کلاس میٹس ٹیچرز کو گالیاں دے رہے ہیں کہ ہمیں سی اور سی پی پی کے سوا کچھ آتا نہیں تو پروجیکٹ کیسے بنائیں۔۔ ۔ جبکہ میں نے شروع کرتے ہی کئی ٹولز بنا لیے تھے۔ (پروجیکٹ گائیڈ سے پہلی میٹنگ پر ہی میرا پروجیکٹ تیار تھا، سر انتہائی خوش اور بیک وقت حیران تھے)ٹول کی افادیت تو اپنی جگہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ اردو کمپیوٹنگ میں ایک اور بندے کا اضافہ ہوا ہے۔ آپ کی اس میدان میں پہلی اینٹری ہی مفید اور بامقصد ہے تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آگے بھی مفید کاموں کی توفیق دے گا۔
اور اساتذہ یہ مصرع اپنے ”کیفیت نامے“ پر چسپاں کردیں گے۔بہت اچھا ٹول ہے شکیب بھائی.
نئے شعراء کے لیے ایک بہت مددگار چیز ہے یہ.
اس کا منفی پہلو یہی ہے کہ ہر بندے نے اس کی مدد سے اساتذہ کی ناک میں دم کر دینا ہے.
اے آئی اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ تو سادے جملوں کی اتنے ”ٹیڑھے پن“ سے ہوتی ہے ۔۔۔کجا کہ شعر!اب وقت آ گیا ہے کہ ایسا اے آئی سافٹویر بنایا جائے جو شعر بھی خود لکھ دے۔
یہ کس سے کہا ہے؟تفنن برطرف، پسندیدگی کے لیے بہت ممنون ہوں۔ آپ پر بھی ایک قرض ہے میرا، بھولیے گا نہیں۔
آئیڈیا دیتا ہوں۔ آپ بنا لیجئے گااے آئی اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ تو سادے جملوں کی اتنے ”ٹیڑھے پن“ سے ہوتی ہے ۔۔۔کجا کہ شعر!
یہ سوفٹویئیر فالحال کسی کام کا نہیں.
کم از کم باوزن قافیہ تو بتائے.
اب جیسے "غم" کا قافیہ "نم" ستم، دم، کم ہے. لیکن یہ سوفٹویئر تو کچھ اور ہی بتاتا ہے.
اسمیں ایسا آپشن ہو جو "غم" لکھنے پر تمام و الفاظ لے آئے جو ختم "م" پر ہوں اور اس سے پہلے زبر ہو.
اور پھر ایک اور آپشن ہو جوکہ صرف مطلوبہ وزن والے الفاظ چھوڑ دے باقی حذف کردے
سبز الفاظ اہمیت کے حامل ہیں۔• کسی لفظ کا قافیہ معلوم کرنے کے لیے ٹیکسٹ باکس میں اس کے آخر کے حروف داخل کریں اور ”تلاش“ کا بٹن دبا دیں۔
• مثال: اگر آپ نے ایسے تمام قوافی معلوم کرنے ہیں جو ”اط“ پر ختم ہونے ہوں(مثلاً ”نشاط“)تو ٹیکسٹ باکس میں ”اط“ داخل کریں اور تلاش کا بٹن دبا دیں۔ سافٹ ویئر تمام قوافی کی لسٹ ظاہر کر دے گا۔
• ان قوافی میں سے مناسب الفاظ کا انتخاب (بحیثیتِ شاعر) آپ کا کام ہے۔
اگر آپ کے پاس اعراب کے ساتھ ڈکشنری ہے تو آپ زبر زیروالا کام باآسانی کر سکتے ہیں۔ ڈکشنری ملے تو مجھے بھی ارسال فرمائیے گا۔۔ ڈکشنری (اعراب کے ساتھ) اور موجودہ ڈکشنری کا امتزاج کیا جا سکتا ہے۔
( یاد رہے کہ موجودہ ورژن میں بھی ڈکشنری کو بدل کر اعراب والی ڈکشنری کو استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے سافٹ ویئر میں کوئی تبدیلی کیے بغیر اعراب کے ساتھ قافیے دیکھ سکیں گے۔ لیکن دونوں ڈکشنری کے سنگم میں زیادہ سہولت بھی ہوگی اور معرب اور غیر معرب الفاظ کی مطابقت سے سافٹ ویئر کو اسے اڈاپٹ کرنے کے قابل بنانا ، ناگزیر ہوگا۔)
اس طرز پر صرف ”ہزل “ ہی ہو سکتی ہے۔ غزل نہیں۔آئیڈیا دیتا ہوں۔ آپ بنا لیجئے گا
1۔ بحر سیلیکٹ کریں
2۔ قافیے سیلیکٹ کریں
3۔ ردیف لکھیے
4۔ کچھ مشہور الفاظ جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہوں ۔(کوما سیپریٹڈ)
5۔ اشعار کی تعداد
6۔ جنریٹ غزل
اس کے لیے AI سافٹ ویئر بنانا پڑے گا۔ اور اے آئی میں HUGE اماؤنٹ آف ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلا شطرنج کے اے آئی پروگرام میں دنیا کے 10 نمایاں ترین ٹاپ لیول کھلاڑیوں کی مدد لی گئی، ان سے معلومات اکٹھا کی گئیں کہ آپ کس کنڈیشن میں کون سا داؤ آزماتے ہیں۔ ان معلومات کو ڈیٹابیس میں اکٹھا کیا گیا، پھر کسی نئی Conditionکے آنے پر پروگرام خود ایکشن لینا چاہیے(جو اے آئی کی اصل خصوصیت ہے) تمام کام ہونے پر اب اس سافٹ ویئر کے سامنے وشوناتھن آنند بیٹھے تو یقینا ہارے گا۔ویسے عروض اور اس سافٹ وئیر کے بعد ایک ایسا سافٹ ویئر بھی ہونا چاہئے جو اشعار کی مقصدیت اور معنویت کو جانچ سکے اور اصلاح کر سکے۔
تاکہ اس کے نتیجے میں لفظی طور پر وزن اور قافیہ میں درست اور معنوی طور پر خالی شاعری تخلیق ہونا شروع نہ ہو جائے۔ جو کہ ویسے ہی بہت زیادہ ہو رہی ہے۔
بہت شکریہ کاشف بھائی۔ ممنون ہوں آپ کا۔واہ ! بہت ہی اعلی ٰ ۔شکیب احمد بھائی !
قافیہ ایکسپرٹ1.1
ضروریات:
• ڈاٹ نیٹ فریم ورک۴ .Net Framework4) (
• اردو کی بورڈ
• سافٹ ویئر کو درست طور پر دیکھنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر جمیل نوری نستعلیق فانٹ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
https://www.microsoft.com/en-in/download/details.aspx?id=17718میرے پاس ونڈو 7 ہے اور یہ انسٹال نہیں ہو رہا
رواروی میں قرض لکھ گیا۔ یہ تو آپ کا ”فرض“ ہے کہ مجھے اینڈرائیڈ ایپ ڈیولپمینٹ سکھائیں۔یہ کس سے کہا ہے؟
اگر مجھ سے تو کیسا قرض؟
تابش بھائی یہ کام میں کر لوں گا۔ بس چھٹا اسٹیپ آپ اپنے ذمہ لے لیں۔آئیڈیا دیتا ہوں۔ آپ بنا لیجئے گا
1۔ بحر سیلیکٹ کریں
2۔ قافیے سیلیکٹ کریں
3۔ ردیف لکھیے
4۔ کچھ مشہور الفاظ جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہوں ۔(کوما سیپریٹڈ)
5۔ اشعار کی تعداد
6۔ جنریٹ غزل