ونڈوز قافیہ ایکسپرٹ : شعراء حضرات کے لیے خوبصورت تحفہ

”قافیہ ایکسپرٹ“ آپ کو کیسا لگا؟

  • زبردست

    Votes: 18 81.8%
  • اچھا

    Votes: 2 9.1%
  • اچھا نہیں

    Votes: 2 9.1%

  • Total voters
    22

شکیب

محفلین
شعراء کمیونٹی میں پھیلتی آرام طلبی کے بعد تو اسکی ضرورت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے۔ عروض کے بعد ارشاد پروگرام بھی بننا چاہیے۔ سید ذیشان
اس سافٹ ویئر کا پہلا ورژن کچھ یوں ہونا چاہیے کہ سافٹ ویئر لانچ کرکے آپ مائیک میں زور سےکہیں ”ارشاد!“۔۔۔۔ اورمحلہ کا کوئی نہ کوئی ارشاد آپ کے پاس آ موجود ہو۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
آئیڈیا دیتا ہوں۔ آپ بنا لیجئے گا
1۔ بحر سیلیکٹ کریں
2۔ قافیے سیلیکٹ کریں
3۔ ردیف لکھیے
4۔ کچھ مشہور الفاظ جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہوں ۔(کوما سیپریٹڈ)
5۔ اشعار کی تعداد
6۔ جنریٹ غزل

:p:p:p

یہ کیا برقی غزل کا نسخہ ہے؟

ویسے اس کے ساتھ ساتھ اس پر داد دینے والا سوفٹ وئیر بھی بنالیں۔

اور لگے ہاتھ اس "غزل گو" کو تعریف پہ خوش ہونے اور تنقید پر دق ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی عنایت ہو جائے تو کیا ہی بات ہو۔ :) :)
 
شکیب

محفلین
تھوڑا کام؟
مطلب تھوڑا خود کرلے باقی یہ سوفٹویئر کرکے دے رہا ہے کیا؟
تھوڑا کام؟
مطلب تھوڑا خود کرلے باقی یہ سوفٹویئر کرکے دے رہا ہے کیا؟
ہرچند کہ آپ کے پچھلے مراسلے میں بیان کردہ شکایت کا جواب دیا ہے لیکن کاکردگی کے ذکر پر بے ساختہ مجھے میرا ہی یہ مراسلہ یاد آگیا۔ لیکن اب ان قطعات میں موجود قوافی کے لیے قافیہ ایکسپرٹ سے پوچھیں اور دیکھیں کیا رزلٹ نکلتا ہے۔
یہ اور بات ہے کہ آپ کے ذہن میں تمام قوافی ہوں، لیکن میرے ذہن میں اس وقت استعمال کردہ قوافی کے سوا کوئی لفظ نہیں تھا۔ :)
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
یہ کیا برقی غزل کا نسخہ ہے؟

ویسے اس کے ساتھ ساتھ اس پر داد دینے والا سوفٹ وئیر بھی بنالیں۔

اور لگے ہاتھ اس "غزل گو" کو تعریف پہ خوش ہونے اور تنقید پر دق ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی عنایت ہو جائے تو کیا ہی بات ہو۔ :) :)
قہقہقہقہقہقہہ
 
فرحان عباس

محفلین
ویسے آپکا سوفٹویئر اتنا برا بھی نہیں :) میں صرف رائے دے رہا تھا کہ اسے بہتر اور کار آمد کیسے بنایا جاسکتا ہے.
گو کہ اسکے لئے بہت محنت درکار ہے. :) اس قسم کے دو سوفٹویئر پہلے بھی دیکھے ہیں. یقینا یہ ان سے زیادہ بہتر ہے :)
 
ممنون ہوں فرحان بھائی۔ مجھے کچھ برا ہرگز نہیں لگا۔ رائے میرے ذہن میں محفوظ ہے، بس آپ کے اس جملے سے اختلاف تھا
باقی یہ سوفٹویئر کرکے دے رہا ہے کیا؟
اسی کا جواب دینے کی کوشش کی تھی کہ سافٹ ویئر کچھ نہ کچھ تو کر ہی رہا ہے۔ بہت دعائیں :)
 
شکیب

محفلین
بہت زبردست کاوش ہے فقیر شکیب احمد بھائی کمال کر دیا آپ نے تو بہت سی داد قبول فرمائیے
بہت شکریہ محترمہ۔ بس میں آپ کے مراسلے کا ہی انتظار کر رہا تھا تاکہ شکریہ ادا کر سکوں۔(کافی دیر سے اطلاعات مل رہی تھیں پرمزاح، زبردست وغیرہ کی :D)
پسندیدگی کے لیے بہت ممنون ہوں۔
 
زیک

مسافر
یہ کیا برقی غزل کا نسخہ ہے؟

ویسے اس کے ساتھ ساتھ اس پر داد دینے والا سوفٹ وئیر بھی بنالیں۔

اور لگے ہاتھ اس "غزل گو" کو تعریف پہ خوش ہونے اور تنقید پر دق ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی عنایت ہو جائے تو کیا ہی بات ہو۔ :) :)
باقی کچھ کرے نہ کرے غزل نستعلیق میں آنی چاہیئے
 
محمداحمد

لائبریرین
شعراء کمیونٹی میں پھیلتی آرام طلبی کے بعد تو اسکی ضرورت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے۔ عروض کے بعد ارشاد پروگرام بھی بننا چاہیے۔ سید ذیشان

کہاں تک کاہلی کے طعن سُنتا
تھکن سے چور ہو کر گر پڑا ہوں

-

تساہل ایک مشکل لفظ ہے، اس لفظ کے معنی
کتابوں میں کہاں ڈھونڈوں، کسی سے پوچھ لوں گا میں

انور شعورؔ
 
Top