اب عبدالقدیر احمد رانا صاحب غیر سنجیدہ سوالوں سے گھبرا گئے ہیں اس لئےغیر سنجیدہ سوالوں کا سلسلہ کچھ دن کے لئے بند کردیا جائے۔ تاکہ انکے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت صحیح طور پر کام کر سکے۔
سنجیدہ سوالات
آپ سنجیدہ ہی رہتے ہیں یا منہ کا ذائقہ بدلنے کے لئے سنجدہ ہو جاتے ہیں؟
محفل کا پی ایچ پی بی بی کا اردو ترجمہ کرنے کے بعد آپ محفل سے سنجیدہ ہو گئے تھے یا نبیل بھائی نے مجبور کردیا تھا؟
آپ لڑکیوں کو دیکھتے ہی سنجیدہ ہو جاتے ہیں یا سنجیدہ ایکٹنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟
اس کی کیا وجہ ہے کہ ہر کوئی آپ پر جملے کسنے میں سنجیدہ نظر کیوں آتا ہے؟
“معصوم باتیں“ تھریڈ میں آپ کی جو غیر سنجیدہ باتوں پر جو مقدمہ چلایا گیا تھا اسکا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی کیوں خارج کردیا گیا تھا؟ کیا آپ نے جج کو رشوت دے کر یہ کام کرایا یا دھمکی سے ہی کام ہو گیا؟
کاش آپ بدتمیز سے سنجدہ ہو جاتے تو وہ بدتمیز نہیں رہتا با تمیز ہو جاتا؟