انٹرویو قدیر صاحب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
جی تو قدیر صاحب اب آپ سے چند نئے سوالات۔

چاند کو دیکھ کر ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟
اس کے بعد سورج اور ستاروں تک جانے کی ضرورت نہیں بس چاند تک رہئے گا۔
آئینہ تو نہیں دیکھتے ہونگے لیکن آئینے کے بارے میں آپکے احساسات
مشہور انگریزی فلم آئس ایج میں ہاتھی اور شیر مل کر آپکی عزت افزائی کیوں کرتے ہیں؟
تالا کیوں لگایا جاتا ہے؟
سردیوں میں سردی اور گرمیوں میں گرمی کیوں پڑتی ہے؟
ذہین لوگوں سے جیلس کیوں ہو جاتے ہیں؟
سیاسی بیان دیتے تو رہتے ہیں یہ بتائیں فل فلیج جھوٹ کتنا بولتے ہیں؟
 
اجنبی

محفلین
چاند کو دیکھ کر ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟
=== بس کچھ ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے آئینے میں اپنی شکل دیکھ لی ہو ۔

اس کے بعد سورج اور ستاروں تک جانے کی ضرورت نہیں بس چاند تک رہئے گا۔
=== ہائے ستارہ!

آئینہ تو نہیں دیکھتے ہونگے لیکن آئینے کے بارے میں آپکے احساسات
=== آئنینے میں ایک خرابی ہے کہ اس میں دایاں بائیں طرف اور بایاں دائیں طرف نظر آتا ہے ۔

مشہور انگریزی فلم آئس ایج میں ہاتھی اور شیر مل کر آپکی عزت افزائی کیوں کرتے ہیں
=== پتہ نہیں میں تو یہ فلم نہیں دیکھی ۔ البتہ ابھی ابھی سندباد اور لارڈ آف دی رنگز دیکھ کر آرہا ہوں ۔

تالا کیوں لگایا جاتا ہے؟
=== چور ڈاکو کو دعوت دینے کے لیے ۔

سردیوں میں سردی اور گرمیوں میں گرمی کیوں پڑتی ہے؟
تاکہ تمہارے جیسوں کا دماغ ٹھکانے پر رہے

ذہین لوگوں سے جیلس کیوں ہو جاتے ہیں؟
=== یہی تو میں آپ سے پوچھنا چاہ رہا تھا۔
سیاسی بیان دیتے تو رہتے ہیں یہ بتائیں فل فلیج جھوٹ کتنا بولتے ہیں؟
الحمدللہ
 
بدتمیز

محفلین
چاند کو دیکھ کر ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟
=== بس کچھ ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے آئینے میں اپنی شکل دیکھ لی ہو

قبلہ کافی زنانہ قسم کی طبعیت پائی ہے جناب نے۔ :twisted: ویسے میرا خیال تھا کہ آپ گدھے کو دیکھ کر ایسا سوچتے ہونگے لیکن خیر آپ کی خواتین والی طبعیت کا اندازہ تھا مجھے۔

اس کے بعد سورج اور ستاروں تک جانے کی ضرورت نہیں بس چاند تک رہئے گا۔
=== ہائے ستارہ!

ہاہاہا یار قسم سے یہ پہلا چھکا ہے جو تم نے لگایا ہے۔ واقعی یہ پلے کا بے ساختہ جواب تھا۔ :mogambo:
آئینہ تو نہیں دیکھتے ہونگے لیکن آئینے کے بارے میں آپکے احساسات
=== آئنینے میں ایک خرابی ہے کہ اس میں دایاں بائیں طرف اور بایاں دائیں طرف نظر آتا ہے ۔

سائنس میوزیم میں اسی بات پر روشنی والے سیکشن پر ایک ماڈل تھا جسمیں شاید دو یا چار شیشوں کو اسطرح لگایا ہوا تھا کہ دایاں دائیں طرف نظر آتا تھا اور بایاں بائیں طرف اور عکس بھی الٹ نہیں ہوتا تھا۔
لیکن ویسے تو تم بھینگے ہو تمہیں دائیں بائیں کا کہاں فرق پڑتا ہے :twisted:

مشہور انگریزی فلم آئس ایج میں ہاتھی اور شیر مل کر آپکی عزت افزائی کیوں کرتے ہیں
=== پتہ نہیں میں تو یہ فلم نہیں دیکھی ۔ البتہ ابھی ابھی سندباد اور لارڈ آف دی رنگز دیکھ کر آرہا ہوں ۔

دیکھ کر کچھ اور ہی آئے ہو گے گھر آ کر یہ بیان دے رہے ہو :twisted:
تالا کیوں لگایا جاتا ہے؟
=== چور ڈاکو کو دعوت دینے کے لیے ۔

تف ہے تمہاری عقل پر۔ تالا ہمیشہ شریفوں کو شریف رکھنے کے لئے لگایا جاتا ہے۔سردیوں میں سردی اور گرمیوں میں گرمی کیوں پڑتی ہے؟
تاکہ تمہارے جیسوں کا دماغ ٹھکانے پر رہے

گرمی ہو یا سردی میرا دماغ ٹھکانے لگتا ہی نہیں۔ ابھی تک دماغ ٹھکانے والا کوئی آیا نہیں۔ :twisted: ظفر کوشش کر رہے ہیں شاید کام بن جائے نہیں تو تمہیں بھی دعوت ہے۔ :chicken:
ذہین لوگوں سے جیلس کیوں ہو جاتے ہیں؟
=== یہی تو میں آپ سے پوچھنا چاہ رہا تھا۔

:jhoota:

سیاسی بیان دیتے تو رہتے ہیں یہ بتائیں فل فلیج جھوٹ کتنا بولتے ہیں؟
الحمدللہ

جی کیا؟
 
اجنبی

محفلین
قبلہ کافی زنانہ قسم کی طبعیت پائی ہے جناب نے۔ Twisted Evil ویسے میرا خیال تھا کہ آپ گدھے کو دیکھ کر ایسا سوچتے ہونگے لیکن خیر آپ کی خواتین والی طبعیت کا اندازہ تھا مجھے۔
=== لاحول ۔ اس میں زنانہ طبیعت والی کون سی بات ہے ۔ جب سے تمہیں محفل والوں سے جوتیاں پڑی ہیں ، تمہیں ہر طرف زنانیاں ہی نظر آ رہی ہیں ۔

ہاہاہا یار قسم سے یہ پہلا چھکا ہے جو تم نے لگایا ہے۔ واقعی یہ پلے کا بے ساختہ جواب تھا۔
=== سچ کہوں تو مجھے اس میں چھکے والی کوئی بات نظر نہیں آئی ۔

لیکن ویسے تو تم بھینگے ہو تمہیں دائیں بائیں کا کہاں فرق پڑتا ہے Twisted Evil
=== ہر بھینگے کو دوسرا بھینگا نظر آتا ہے ۔ چلو اگر تم یہ بات نہ مانو تو ٹھیک ہے ۔ ایسا کرتے ہیں کہ میں بھینگا اور تم بھُنگا :lol:

دیکھ کر کچھ اور ہی آئے ہو گے گھر آ کر یہ بیان دے رہے ہو Twisted Evil
=== محترم یہ فلمیں سب کے سامنے گھر بیٹھ کر دیکھی تھیں ۔ میں تمہاری طرح دس روپے والے منی سینما گھروں میں فلمیں نہیں دیکھتا ۔

تالا کیوں لگایا جاتا ہے؟
=== چور ڈاکو کو دعوت دینے کے لیے ۔
۔۔۔تف ہے تمہاری عقل پر۔ تالا ہمیشہ شریفوں کو شریف رکھنے کے لئے لگایا جاتا ہے۔
=== تمہاری عقل پر پتھر پڑ گئے ہیں ۔ مطلب یہ تھا کہ جہاں تالہ لگا ہوتا ہے وہیں چوری کا امکان زیادہ ہوتا ہے ۔ خوامخواہ چوروں کو شک میں مبتلا کرنا کہ یہاں کوئی خاص چیز پڑی ہے ۔ جب بھی کوئی قیمتی چیز چھپانی ہو کسی عام سی جگہ پر چھپاؤ ۔

گرمی ہو یا سردی میرا دماغ ٹھکانے لگتا ہی نہیں۔ ابھی تک دماغ ٹھکانے والا کوئی آیا نہیں۔ Twisted Evil ظفر کوشش کر رہے ہیں شاید کام بن جائے نہیں تو تمہیں بھی دعوت ہے۔ Chicken
=== فکر نہ کرو ، دماغ ٹھکانے لگانے والی بھی آ جائے گی ، بشرطیکہ وہ اندھی ہو ۔
(چھکا ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ )

سیاسی بیان دیتے تو رہتے ہیں یہ بتائیں فل فلیج جھوٹ کتنا بولتے ہیں؟
الحمدللہ
۔ ۔ ۔ جی کیا؟
=== ابے عقل کے اندھے ، الحمدللہ کا لفظ وہاں بولا جاتا ہے جہاں کسی چیز کی زیادہ تعداد کا اعتراف کرنا ہو ۔
 
بدتمیز

محفلین
ہاہاہا مجھے تو کہیں سے جوتیاں نہیں پڑی۔ پھر بھی نہ جانے تمہاری کمر کیوں سوجی ہوئی ہے۔ :twisted:

تم کو کہان کوئی چھکا نظر آنا ہے۔ یہ کسی عقل والے کو ہی نظر آ سکتا ہے۔

نہیں بھینگے بھی تم اور بھنگی بھی تم۔

یار لاہور میں بڑے والے سارے سینما گھر ٹوٹ پھوٹ گئے۔ اور وہاں منی سینما گھر کی کیا ضرورت گھر گھر تو سینما گھر بنا ہوا ہے۔ :cry: اور تمہیں شرم نہیں آتی ایک معصوم بچے کو منی سینما گھر کے طعنے مارتے ہوئے؟ مجھے تو علم بھی نہیں کہ یہ کیا ہوتا ہے لگتا ہے تمہیں کافی تجربہ ہے۔

عام سی جگہ پر چھپا لو تم کچرے میں غائب ہو جائے گی۔ :twisted:

دماغ ٹھیک کرنے والی آ جائے گی :shock: کیوں تم لوگوں میں اتنی ہمت اور حوصلہ نہیں کیا کہ تم لوگ ہی دماغ ٹھیک کر سکو۔ یا تم لوگوں کے دماغ کوئی ٹھیک کر رہا ہے؟ :twisted: اور اندھی کا کیا پوچھتے ہو اندھی بھی میرا نام سن کر کانوں کو ہاتھ لگائے گی :wink:

مجھے نہیں معلوم تھا کہ خالی الحمداللہ کا یہ بھی مطلب نکلتا ہے۔
 
اجنبی

محفلین
نہیں بھینگے بھی تم اور بھنگی بھی تم۔
==== ل ع ن ت ی !!!
بھُنگے اور بھنگی میں بہت فرق ہوتا ہے ، کبھی اردو کی کتاب پڑھی ہو تو تمہیں کچھ علم حاصل ہو :lol:

باقی رہی بات الحمدللہ کی ، تو وہ مذاق میں کہا تھا ، اس بات کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے اور نہ ہی اس “گستاخی“ کی خبر “بےقاعدہ“ تنظیم کو پہنچائی جائے :lol:
 
بدتمیز

محفلین
یہ جو تم میٹرک اور انٹر میں اردو میں فیل ہو ہو کر اتنے الفاظ سیکھ گئے ہو تو اسمیں میرا کیا قصور ہے؟
 
اجنبی

محفلین
اوئے تم اپنی زندگی کے تجربات و واقعات مجھ پر کیوں ڈال دیتے ہو ، بھنگے ! :lol:
اور الحمدللہ میں اردو میں کبھی فیل نہیں ہوا ۔ محب علوی سے پوچھو ، اسے منہ کے اتنے محاورے سنائے تھے کہ اس کا منہ لال ہوگیا تھا ، اور پھر وہ منہ چھپا گیا :lol:
 
ماہ وش

محفلین
قدیر احمد نے کہا:

قدیر احمد آپ تو اپنے منہ میاں‌مٹھو بن رہے ہیں‌
 
ظفر احمد

محفلین
چاند کو دیکھ کر ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟
=== بس کچھ ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے آئینے میں اپنی شکل دیکھ لی ہو ۔

اوہ آئینہ دیکھ لیا کیا ارے بھائی کس نے دکھادیا انھیں آئنیہ۔ اپنے چہرے کو چاند سے ملانے سے پہلے سوچا ہوتا کہ چاند میں بھی داغ ہوتے ہیں جو کہ آج کل تمھارا معصوم کریکٹر بھی داغدار نظر آرہا ہے :p

اس کے بعد سورج اور ستاروں تک جانے کی ضرورت نہیں بس چاند تک رہئے گا۔
=== ہائے ستارہ!

:p ہائے ہائے ستارہ یہ تو نے کیا کیا میں تو اب تیرے بچونکا ماموں کہلائونگا یہ تھی قدیر صاحب کی دل کی آواز جسے بدتمیز نہ سن سکا

آئینہ تو نہیں دیکھتے ہونگے لیکن آئینے کے بارے میں آپکے احساسات
=== آئنینے میں ایک خرابی ہے کہ اس میں دایاں بائیں طرف اور بایاں دائیں طرف نظر آتا ہے ۔

یہ تو حقیقت میں تمھارے آنکھوں کا ڈیفکٹ معلوم ہوتا ہے۔ اور آئینہ اگر سچ بول دے تو ساری پول پٹیاں کھل جائیں گی اس لئے آئینہ دیکھنے سے پر ہیز کریں۔

مشہور انگریزی فلم آئس ایج میں ہاتھی اور شیر مل کر آپکی عزت افزائی کیوں کرتے ہیں
=== پتہ نہیں میں تو یہ فلم نہیں دیکھی ۔ البتہ ابھی ابھی سندباد اور لارڈ آف دی رنگز دیکھ کر آرہا ہوں۔
سچ سچ بتائو تمھارا پچھلا ریکارڈ تو یہ ہے کہ فلم کم اور برابر والی کو زیادہ دیکھتے ہو۔

تالا کیوں لگایا جاتا ہے؟
=== چور ڈاکو کو دعوت دینے کے لیے۔

ڈاکوؤں سے بھی رشتہ داری ہے کیا جو تالا لگا کر ان کو دعوت دیتے ہو۔ مجھے پتہ ہے تم اکثر ایسا ہی کرتے ہو کسی کو دعوت دے کر گھر میں تالا لگا کر غائب ہو جاتے ہو۔

سردیوں میں سردی اور گرمیوں میں گرمی کیوں پڑتی ہے؟
===تاکہ تمہارے جیسوں کا دماغ ٹھکانے پر رہے

تمھارا دماغ تو ٹھکانے پر ہی ہے نا۔ بد تمیز کہ تو رہا تھا کہ قدیر کا دماغ ٹخنے میں ہیں۔ ارے بھائی ٹھوکر کھانے سے پرہیز کیا کریں ٹھوکر کھانے سے دو نقصان ہیں ایک تو سدھرنے کا چانس ہے دوسرا دماغ گرنے کا

ذہین لوگوں سے جیلس کیوں ہو جاتے ہیں؟
=== یہی تو میں آپ سے پوچھنا چاہ رہا تھا۔
سیاسی بیان دیتے تو رہتے ہیں یہ بتائیں فل فلیج جھوٹ کتنا بولتے ہیں؟

پھر جواب گول کر گئے جیلسی تو کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔
 
ظفر احمد

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
باقی رہی بات الحمدللہ کی ، تو وہ مذاق میں کہا تھا ، اس بات کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے اور نہ ہی اس “گستاخی“ کی خبر “بےقاعدہ“ تنظیم کو پہنچائی جائے :lol:
اگر الحمدللہ کو سنجیدگی سے پڑھا جاتا تو کم سے کم ثواب کی امید تو تھی۔
 
ظفر احمد

محفلین
ماہ وش نے کہا:
‌‌‌‌‌‌‌ قدیر احمد آپ تو اپنے منہ میاں‌مٹھو بن رہے ہیں‌

یہ ان کی پرانی عادت ہے۔ دراصل انھیں کسی نے کہا تھا کہ مھٹوبن کر رہنے سے لڑکیاں زیادہ متاثر ہوتی ہے وہ دن اور آج کا دن جب سے جناب کی یہ حالت ہے۔:p
 
بدتمیز

محفلین
میں معصوم بچہ مجھے کیا پتہ ہو طوطا چشم کیا ہوتا ہے۔ ویسے سنا ہے یہ شادی کے بعد بنا جاتا ہے۔ لہذا آپکو زیادہ بہتر پتا ہو گا :twisted:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top