میری محترم احباب سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ قرآنِ عظیمُ الشان کی آیات پیسٹ کرکے کسی ایسے فونٹ سے تبدیل کردیں جس میں عربی اپنی اصل شکل میں نظر آئے۔ مجھے خطِ نستعلیق سے عشق ہے۔ لیکن قرآنِ پاک کی آیات کی جو شکل نظر آتی ہے وہ مناسب نہیں لگتی۔
 

ام اویس

محفلین
میری محترم احباب سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ قرآنِ عظیمُ الشان کی آیات پیسٹ کرکے کسی ایسے فونٹ سے تبدیل کردیں جس میں عربی اپنی اصل شکل میں نظر آئے۔ مجھے خطِ نستعلیق سے عشق ہے۔ لیکن قرآنِ پاک کی آیات کی جو شکل نظر آتی ہے وہ مناسب نہیں لگتی۔

مہربانی فرما کر فونٹ کا نام بھی بتا دیں ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال تو Tahoma یا Arial وغیرہ ہی استعمال کر لیں۔
قران کی آیات کو شئیر کرنے کا بہتر طریقہ میری دانست میں تصویری صورت ہی ہے۔
اگر کوئی ایسا ربط ملا تو اس کے بارے میں یہاں بتاؤں گا۔
 

شمشاد خان

محفلین
وَوَصَّىٰ بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَىٰ لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ ﴿البقرۃ:١٣٢
اسی کی وصیت ابراھیم (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) نے اپنی اولاد کو کی، کہ ہمارے بچو، اللہ تعالٰی نے تمہارے لیے اس دین کو پسند فرما لیا ہے، خبردار! تم مسلمان ہی مرنا۔ (ترجمہ محمد جونا گڑھی)

میری رائے :

میں نے جتنے بھی فونٹ اردو محفل میں موجود ہیں، سبھی استعمال کر کے دیکھے ہیں، سب میں ہی لفظ "اللہ" "اللَّهَ" لکھا ہوا آیا ہے۔ اس کو کسی طرح Rectify کر دیں۔

تصویری صورت میں پہلے تصویر کو محفوظ کرو، پھر فری ہوسٹنگ سائیٹ پر اپ لوڈ کرو، پھر وہاں سے ربط دے کر چسپاں کرو، یہ تو لمبا طریقہ کار ہو گا۔ جبکہ http://tanzil.net سے سیدھا سیدھا نقل اور چسپاں کی سہولت موجود ہے۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
میری رائے :

میں نے جتنے بھی فونٹ اردو محفل میں موجود ہیں، سبھی استعمال کر کے دیکھے ہیں، سب میں ہی لفظ "اللہ" "اللَّ۔هَ" لکھا ہوا آیا ہے۔ اس کو کسی طرح Rectify کر دیں۔

تصویری صورت میں پہلے تصویر کو محفوظ کرو، پھر فری ہوسٹنگ سائیٹ پر اپ لوڈ کرو، پھر وہاں سے ربط دے کر چسپاں کرو، یہ تو لمبا طریقہ کار ہو گا۔ جبکہ http://tanzil.net سے سیدھا سیدھا نقل اور چسپاں کی سہولت موجود ہے۔

تنزیل والے متن میں لفظ جلالہ میں تطویل شامل ہے، اسے مینولی ختم کر سکتے ہیں۔
 

ام اویس

محفلین
سوال
نبی آخر الزماں صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی امت کو امت وسط بنائے جانے کا مقصد کیا ہے۔ کس آیت میں بیان کیا گیا؟
 

عرفان سعید

محفلین
سوال
نبی آخر الزماں صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی امت کو امت وسط بنائے جانے کا مقصد کیا ہے۔ کس آیت میں بیان کیا گیا؟
البقرہ
آیت 143


وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنٰكُمۡ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَکُوۡنُوۡا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُوۡنَ الرَّسُوۡلُ عَلَيۡكُمۡ شَهِيۡدًا ؕ وَمَا جَعَلۡنَا الۡقِبۡلَةَ الَّتِىۡ كُنۡتَ عَلَيۡهَآ اِلَّا لِنَعۡلَمَ مَنۡ يَّتَّبِعُ الرَّسُوۡلَ مِمَّنۡ يَّنۡقَلِبُ عَلٰى عَقِبَيۡهِ ‌ؕ وَاِنۡ كَانَتۡ لَكَبِيۡرَةً اِلَّا عَلَى الَّذِيۡنَ هَدَى اللّٰهُ ؕ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُضِيْعَ اِيۡمَانَكُمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ ۞

ترجمہ:
اور اسی طرح ہم نے تمہیں ایک بیچ کی امت بنایا تکہ تم لوگوں پر گواہی دینے والے بنو اور رسول تم پر گواہی دینے والا بنے۔ اور جس قبلہ پر تم تھے ہم نے اس کو صرف اس لیے ٹھہرایا تھا کہ ہم الگ کردیں ان لوگوں کو جو رسول کی پیروی کرنے والے ہیں ان لوگوں سے جو پیٹھ پیچھے پھرجانے والے ہیں۔ بیشک یہ بات بھاری ہے مگر ان لوگوں پر جن کو اللہ ہدایت نصیب کرے اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ وہ تمہارے ایمان کو ضائع کرنا چاہے، اللہ تو لوگوں کے ساتھ بڑا مہربان اور رحیم ہے۔
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
سوال
بنی اسرائیل سے کن کاموں پر عہد لیا گیا جن پر عمل کرنا ہمارے لیے بھی ضروری ہے؟
 
مہربانی فرما کر فونٹ کا نام بھی بتا دیں ۔
TAHOMA

وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنٰكُمۡ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَکُوۡنُوۡا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُوۡنَ الرَّسُوۡلُ عَلَيۡكُمۡ شَهِيۡدًا ؕ وَمَا جَعَلۡنَا الۡقِبۡلَةَ الَّتِىۡ كُنۡتَ عَلَيۡهَآ اِلَّا لِنَعۡلَمَ مَنۡ يَّتَّبِعُ الرَّسُوۡلَ مِمَّنۡ يَّنۡقَلِبُ عَلٰى عَقِبَيۡهِ ‌ؕ وَاِنۡ كَانَتۡ لَكَبِيۡرَةً اِلَّا عَلَى الَّذِيۡنَ هَدَى اللّٰهُ ؕ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُضِيْعَ اِيۡمَانَكُمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ
۞
 

ام اویس

محفلین
سوال:
آزمائش پر صبر کرنے والوں کا رویہ کیسا ہوتا ہے اور ان کو صبر کرنے پر کیا انعام دیا جاتا ہے؟
 

شمشاد خان

محفلین
سوال :
الله تعالی انسان کو کن کن ذرائع سے آزماتا ہے؟
وَلَنَبْلُوَنَّكُم بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ ۗ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ ﴿البقرۃ:١٥٥
اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے، دشمن کے ڈر سے، بھوک پیاس سے، مال و جان اور پھلوں کی کمی سے اور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجیے۔ (ترجمہ محمد جونا گڑھی)
 
Top