نبیل

تکنیکی معاون
جو اعمال خیر بھی تم اپنے لئے آگے بھیج دو گے تو ان کا ثواب اللہ کے ہاں محفوظ پاؤ گے۔
کن آیات میں بتایا گیا؟

سورۃ بقرۃ 1 آیت 110

نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو تم اپنی عاقبت کے لیے جو بھلائی کما کر آگے بھیجو گے، اللہ کے ہاں اسے موجود پاؤ گے جو کچھ تم کرتے ہو، وہ سب اللہ کی نظر میں ہے
 

ام اویس

محفلین
قرآن پاک کی کس آیت سے اللہ کا اسم الرشید کا اثبات ہوتا ہے؟

وَتَرَى الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَت تَّزَاوَرُ عَن كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَإِذَا غَرَبَت تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَهُمْ فِي فَجْوَةٍ مِّنْهُ ذَلِكَ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ مَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مُّرْشِدًا

اردو:

اور جب سورج نکلے تو تم دیکھو کہ دھوپ انکے غار سے داہنی طرف سمٹ جائے اور جب غروب ہو تو ان سے بائیں طرف کترا جائے اور وہ اس غار کے کشادہ حصے میں تھے یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ جسکو اللہ ہدایت دے وہ ہدایت یاب ہے۔ اور جسکو گمراہ رہنے دے تو تم اسکے لئے کوئی دوست راہ بتانے والا نہ پاؤ گے۔

الکہف:17
 

عرفان سعید

محفلین
قرآن مجید میں شہر مکہ کو ام القرٰی کا لقب دیا گیا ہے ۔
کس سورت کی کون سی آیت میں؟
سورۃ الشوری

وَکَذٰلِکَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ قُرۡاٰنًا عَرَبِیًّا لِّتُنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰی وَمَنۡ حَوۡلَہَا وَتُنۡذِرَ یَوۡمَ الۡجَمۡعِ لَا رَیۡبَ فِیۡہِ ۚ فَرِیۡقٌ فِی الۡجَنَّۃِ وَفَرِیۡقٌ فِی السَّعِیۡرِ
ہاں، اِسی طرح اے نبیؐ، یہ قرآن عربی ہم نے تمہاری طرف وحی کیا ہے تاکہ تم بستیوں کے مرکز (شہر مکہ) اور اُس کے گرد و پیش رہنے والوں کو خبردار کر دو، اور جمع ہونے کے دن سے ڈرا دو جن کے آنے میں کوئی شک نہیں ایک گروہ کو جنت میں جانا ہے اور دوسرے گروہ کو دوزخ میں۔
 

عرفان سعید

محفلین
قرآن کریم میں ام الکتاب کسے کہا گیا ہے؟
آیات کا حوالہ دیجیے۔
سورۃ الرعد

یَمۡحُوا اللّٰہُ مَا یَشَآءُ وَیُثۡبِتُ ۖ وَعِنۡدَہٗۤ اُمُّ الۡکِتٰبِ
اللہ جو کچھ چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جس چیز کو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے، ام الکتاب اُسی کے پاس ہے

سورۃ الزخرف

وَاِنَّہٗ فِیۡۤ اُمِّ الۡکِتٰبِ لَدَیۡنَا لَعَلِیٌّ حَکِیۡمٌ
اور در حقیقت یہ ام الکتاب میں ثبت ہے، ہمارے ہاں بڑی بلند مرتبہ اور حکمت سے لبریز کتاب

جو کچھ خدا کی مشیت کے تحت ہونا ہے وہ ام الکتاب میں درج ہے جس تک اللہ کے سوا کسی کی رسائی نہیں۔
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید میں شہر مکہ کو ام القرٰی کا لقب دیا گیا ہے ۔
کس سورت کی کون سی آیت میں؟


وَهَذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ مُّصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ

اردو:

اور ویسی ہی یہ کتاب جسے ہم نے نازل کیا ہے بابرکت جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور جو اس لئے نازل کی گئ ہے کہ اے نبی تم مکے اور اسکے آس پاس کے لوگوں کو آگاہ کردو۔ اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور وہ اپنی نمازوں کی پوری خبر رکھتے ہیں۔
الانعام:92
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید کی کون سی سورة کی کس آیت میں اُمُّھا کا لفظ کسی بڑے شہر یا اس کے دارالحکومت کے لیے استعمال ہوا ہے؟
یہ اس سوال کا جواب ہے۔
سورۃ قصص 28 آیت 59

اور تیرا رب بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہ تھا جب تک کہ ان کے مرکز میں ایک رسُول نہ بھیج دیتا جو ان کو ہماری آیات سُناتا اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے رہنے والے ظالم نہ ہو جاتے
 

ام اویس

محفلین
قرآن کریم میں ماؤں کے لیے والوالدات کا لفظ صرف ایک بار آیا ہے ۔
بتائیے کس سورت کی کون سی آیت میں ہے؟
 

ام اویس

محفلین
حضرت ابراھیم علیہ السلام نے اپنے والدین کی مغفرت کی دعا کی ۔
کس سورت کی کون سی آیت میں یہ دعا مذکور ہے؟
 

عرفان سعید

محفلین
قرآن کریم میں ماؤں کے لیے والوالدات کا لفظ صرف ایک بار آیا ہے ۔
بتائیے کس سورت کی کون سی آیت میں ہے؟

سورۃ البقرہ میں رضاعت سے متعلق آیات میں

وَالۡوٰلِدٰتُ یُرۡضِعۡنَ اَوۡلٰدَہُنَّ حَوۡلَیۡنِ کَامِلَیۡنِ ۖ لِمَنۡ اَرَادَ اَنۡ یُّتِمَّ الرَّضَاعَۃَ ۚ وَعَلَی الۡمَوۡلُوۡدِ لَہٗ رِزۡقُہُنَّ وَکِسۡوَتُہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ۚ لَا تُکَلَّفُ نَفۡسٌ اِلَّا وُسۡعَہَا ۚ لَا تُضَآرَّ وٰلِدَۃٌۢ بِوَلَدِہَا وَلَا مَوۡلُوۡدٌ لَّہٗ بِوَلَدِہٖ ۚ وَعَلَی الۡوَارِثِ مِثۡلُ ذٰلِکَ ۗ فَاِنۡ اَرَادَا فِصَالًا عَنۡ تَرَاضٍ مِّنۡہُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِمَا ۗ وَاِنۡ اَرَدتُّمۡ اَنۡ تَسۡتَرۡضِعُوۡۤا اَوۡلٰدَکُمۡ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ اِذَا سَلَّمۡتُمۡ مَّاۤ اٰتَیۡتُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ۗ وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ

جو باپ چاہتے ہوں کہ ان کی اولا د پوری مدت رضاعت تک دودھ پیے، تو مائیں اپنے بچوں کو کامل دو سال دودھ پلائیں اِس صورت میں بچے کے باپ کو معروف طریقے سے انہیں کھانا کپڑا دینا ہوگا مگر کسی پر اس کی وسعت سے بڑھ کر بار نہ ڈالنا چاہیے نہ تو ماں کو اِس وجہ سے تکلیف میں ڈالا جائے کہ بچہ اس کا ہے، اور نہ باپ ہی کو اس وجہ سے تنگ کیا جائے کہ بچہ اس کا ہے دودھ پلانے والی کا یہ حق جیسا بچے کے باپ پر ہے ویسا ہی اس کے وارث پر بھی ہے لیکن اگر فریقین باہمی رضامندی اور مشورے سے دودھ چھڑانا چاہیں، تو ایسا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں اور اگر تمہارا خیال اپنی اولاد کو کسی غیر عورت سے دودھ پلوانے کا ہو، تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں بشر طیکہ اس کا جو کچھ معاوضہ طے کرو، وہ معروف طریقے پر ادا کر دو اللہ سے ڈرو اور جان رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو، سب اللہ کی نظر میں ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
حضرت ابراھیم علیہ السلام نے اپنے والدین کی مغفرت کی دعا کی ۔
کس سورت کی کون سی آیت میں یہ دعا مذکور ہے؟
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ (41)
ابراہیم ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سورۃ القمر
وَکُلُّ صَغِیۡرٍ وَّکَبِیۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ
اور ہر چھوٹی بڑی بات لکھی ہوئی موجود ہے

اس میں شاید ہر چھوٹی بری شے یا ہر واقعے کا ذکر ہے ۔

بولے گئے لفظ کا ذکر ۔ق۔ میں اس طرح ہے ۔
مایلفظ من قول الا لدیہ رقیب عتید۔ ۔ق۔
انسان کی زبان سے کوئی لفظ نہیں نکلتا الا یہ کہ اس پر نظر رکھنے والا اور اس کو محفوظ کرنے والا ہوتا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انسان کا کہا ہر لفظ محفوظ کر لیا جاتا ہے ۔
یہ بات کہاں مذکور ہے ؟

سورۃ ق 50 آیت 18

کوئی لفظ اس کی زبان سے نہیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لیے ایک حاضر باش نگراں موجود نہ ہو
(تدوین) میں نے ابھی دیکھا ہے کہ اوپر اس کا جواب پوسٹ ہو چکا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی نے نبی صل اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی کہ وہ خود لوگوں سے ان کی حفاظت کرے گا۔ کس آیت سے پتا چلتا ہے؟
 

الف نظامی

لائبریرین
اللہ تعالی نے نبی صل اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی کہ وہ خود لوگوں سے ان کی حفاظت کرے گا۔ کس آیت سے پتا چلتا ہے؟
يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ۚ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ (‎(5:67
اے رسول پہنچا دو جو کچھ اترا تمہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ایسا نہ ہو تو تم نے اس کا کوئی پیام نہ پہنچایا اور اللہ تمہاری نگہبانی کرے گا لوگوں سے بیشک اللہ کافروں کو راہ نہیں دیتا (احمد رضا خان)
 
آخری تدوین:
Top