قرارداد برائے سالِ نو ۔۔۔۔ New Year Resolution

محمداحمد

لائبریرین
آپ کے اس سوال کا جواب
میں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔۔۔ کیونکہ مجھے اپنا پتا ہے کہ میں اس پر عمل کرنے والی نہیں ہوں :)

یوں بھی کچھ لوگ اپنے معاملات اتنے فِٹ اسٹائل میں چلاتے ہیں کہ اُنہیں ہماری طرح گھبرا کر نیو ائیر ریزولوشن بنانے کا خیال کبھی نہیں آتا۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بالکل منصوبہ بندی تو بہت ضروری ہے۔ لیکن اکثر منصوبہ بندی کرنے والے خود کو عمل درامد کا پابند نہیں رکھ پاتے۔ یا کم از کم منصوبے کے مطابق کام نہیں ہو پاتا۔
منصوبہ ہمیشہ تھوڑا بہت لچکدار بنانا چاہیئے۔ ورنہ کبھی بھی پورا نہیں ہوگا
 
محمداحمد

لائبریرین
منصوبہ ہمیشہ تھوڑا بہت لچکدار بنانا چاہیئے۔ ورنہ کبھی بھی پورا نہیں ہوگا

یہ بات تو ٹھیک ہے۔

لیکن لچک کا مقابلہ عموماً منصوبے اور صاحبِ منصوبہ کے درمیان ہوتا ہے اور اکثر موخر الذکر ہی فاتح قرار پاتے ہیں۔ :)
 
مقدس

لائبریرین
یہ آپ ہی کے بارے میں کہا گیا ہے۔ :)
ہی ہی ہی بھیا نو وے

مزے کی بات بتاتی ہوں۔۔ لاسٹ ٹو ویکس سے میں لیو پر تھی آفس سے۔۔۔ میں نے پلان کیا کہ ان دو ویکس میں بہت سارے کام نمٹانے ہیں، باقاعدہ لسٹ بنائی کاموں کی۔۔ دو ویکس آج ختم ہو گئے اور ان میں سے ایک کام بھی نہیں کیا سستی کے مارے۔۔۔ سارا ٹائم صوفے پر لیٹ کر ٹی وی دیکھنے میں گزارا :rollingonthefloor:
 
(y)(y)(y)

ایسا بھی ہوتا ہے کبھی کبھی ۔۔۔۔! :D

ہمارے ہاں بھی ایسی مثالیں ہیں لیکن یہاں بتا کر اس لڑی کی نوعیت تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔ :):)
 
محمداحمد

لائبریرین
ہی ہی ہی بھیا نو وے

مزے کی بات بتاتی ہوں۔۔ لاسٹ ٹو ویکس سے میں لیو پر تھی آفس سے۔۔۔ میں نے پلان کیا کہ ان دو ویکس میں بہت سارے کام نمٹانے ہیں، باقاعدہ لسٹ بنائی کاموں کی۔۔ دو ویکس آج ختم ہو گئے اور ان میں سے ایک کام بھی نہیں کیا سستی کے مارے۔۔۔ سارا ٹائم صوفے پر لیٹ کر ٹی وی دیکھنے میں گزارا :rollingonthefloor:

ویسے ٹاسک منیجمنٹ کی ایک انڈروائڈ ایپلیکیشن اینی ڈو Any.do مجھے ملی تھی اور شروع شروع میں میں نے کافی کام نمٹا لیے اس کی مدد سے۔ اب اسے بھی ہم for-granted لینے لگے ہیں۔ :)
 
عمر سیف

محفلین
1۔ کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟
عمل اچھا ہے۔۔ عمل کرنا مشکل۔ بہت پختہ ارادہ ہو تو ہی نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔

2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟

گزشتہ سال کا آڈٹ کر لیا جائے میرے خیال سے ۔۔

3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟

نو آئیڈیا ۔۔۔

4 ۔ قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟
پہلے تو پکا ارادہ ۔۔ ثابت قدم رہیں ۔۔ فیصلے اور ان پہ عمل فوری ۔۔

5۔ قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔
نو آئیڈیا ۔۔ شاید ایک سپیشل بندے کی ڈیوٹی لگا دی جائے ۔۔ جیسے پروجیکٹ مینجر وغیرہ ٹائپ کا کچھ ۔۔

6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔
کبھی نہیں۔ ضرورت ہی نہیں پڑی ۔۔ موقع دیکھ کے چوکا لگاتے رہے ہیں ۔۔
 
کہتے ہیں کہ عبادت اس طرح کرنی چاہیے جیسے آج ہی آپ کی زندگی کا آخری دن ہو اور منصوبہ بندی (Planning) اس طرح کرنی چاہیے کہ جیسے آپ کو سو سال مزید جینا ہو۔ :)

اب چونکہ نئے سال کی آمد آمد ہے سوچا نئے سال کی قرارداد (New Year Resolution ) پر کچھ گفتگو ہو جائے اور اس سلسلے میں آپ سب کی رائے بھی لے لی جائے۔ سو کچھ سوالات کے جوابات اہلِ محفل سے درکار ہیں۔

1۔ کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟

اگر پہلے سوال کا جواب نفی میں ہے تو "کیوں نہیں؟" :eek: اور اگر "ہاں" میں ہے تو کچھ مزید سوالات۔ :p
2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟

3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟

4 ۔ قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟

5۔ قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔

6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔

تمام احباب سے سنجیدہ گفتگو کی درخواست ہے۔ نیم سنجیدہ بھی چلے گی۔ :) سوال نمبر 6 کو اس سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔ :D:p

آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔
ہم جو بھی پلاننگ کریں بیگم نے ویٹو کر دینا ہے :idontknow:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت دلچسپ موضوع ہے احمد۔ میں بھی ضرور لکھنا چاہوں گی کچھ۔ لیکن اس وقت ایسے ہی کسی سال کے آغاز پر موصول شدہ کچھ تصویریں یاد آ گئیں۔

images%20%2828%29.jpg

Funny-new-years-resolutions-cake.jpg

new-year-resolution.jpg

New-Years-Resolution-Cartoon.jpg
 
Top