کہتے ہیں کہ عبادت اس طرح کرنی چاہیے جیسے آج ہی آپ کی زندگی کا آخری دن ہو اور منصوبہ بندی (Planning) اس طرح کرنی چاہیے کہ جیسے آپ کو سو سال مزید جینا ہو۔
افسوس کہ میں عبادت اور منصوبہ بندی دونوں میں خود کو بہت اس قول سے بہت پیچھے پاتی ہوں۔
میرے حق میں دعا کریں کہ اس بات پر عمل کر سکوں۔
اب چونکہ نئے سال کی آمد آمد ہے سوچا نئے سال کی قرارداد (New Year Resolution ) پر کچھ گفتگو ہو جائے اور اس سلسلے میں آپ سب کی رائے بھی لے لی جائے۔ سو کچھ سوالات کے جوابات اہلِ محفل سے درکار ہیں۔
آمد آمد؟
۔ ہمارے یہاں تو نیا سال دو دن ہو گئے آ گیا ہے۔ آپ کی طرف کیوں نہیں پہنچا اب تک؟
ویسے تو میں اپنی چیزیں دوسروں کو نہیں دیتی۔ لیکن چلیں کوئی بات نہیں۔ اب کی بار روایت سے انحراف کر لیتی ہوں۔
1۔ کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟
میرا خیال ہے شاید کسی حد تک یہ بات درست ہے۔ میں نے ذاتی زندگی میں کبھی کوئی خاص قرارداد تیار نہیں کی۔ لیکن پیشہ ورانہ زندگی میں میں ہر سال ٹارگٹ سیٹ کرتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ ان کو مکمل کرنے کے لئے کام بھی کر لیا جائے
۔
اگر پہلے سوال کا جواب نفی میں ہے تو "کیوں نہیں؟"
اور اگر "ہاں" میں ہے تو کچھ مزید سوالات۔
یہ بیان میں نے پہلے کیوں نہیں دیکھا۔ ورنہ جواب نفی میں دیتی۔ اب کون واپس جائے اور پہلے سوال کا جواب مٹا کر 'نہیں' لکھے۔
بس پھر اتنے سوالات پڑھنے پڑیں گے، پھر سوچنا پڑے گا اور پھر شاید تب تک کچھ ہمت باقی بچ گئی تو جواب بھی لکھنا پڑے گا۔
2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟
میرا خیال ہے کہ ایک اچھی قرارداد کا 'حقیقی اور قابلِ عمل' ہونا بہت ضروری ہے۔ انسان بہت سے کام کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے بہت پُرجوش بھی ہوتا ہے لیکن زمینی حقائق ، اپنی استعداد اور میسر وقت و حالات کسی بھی کام کی تکمیل میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ سو قرارداد چاہے ذاتی زندگی کے لئے ہو یا تعلیم و کام کے سلسلے میں۔ اس کا 'ریئلسٹک' ہونا بہت اہم ہے۔
3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟
ضرورت اور اہمیت کی بنیاد پر۔
مثلاً مجھے تین اہداف حاصل کرنے ہیں تو مجھے یہ بھی دیکھنا ہے کہ اس میں سب سے اہم کیا ہے اور سب سے ضروری کیا ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک کام جو بظاہر اتنا اہم نہیں ہے لیکن اگر اس کے بارے میں غور کیا جائے تو اس کی کرنے کی فوری ضرورت ہے اور یہ دوسرے اہداف کی تکمیل میں بنیادی کردار بھی ادا کر سکتا ہے۔تو میرے خیال میں اہداف کی درجہ بندی میں اسے پہلے آنا چاہئیے۔
اسی طرح کوئی بھی قرارداد یا منصوبہ بندی کرتے ہوئے اہداف کو فوری یا کم وقت میں تکمیل اور زیادہ وقت میں تکمیل کے حساب سے بھی سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
4 ۔ قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟
Self Motivation , Self analysis and Self evaluation during the process and application
اور
Review and evaluation at the end of each phase or stage
میرے نزدیک یہ تمام عوامل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور کسی ایک کا بھی نہ ہونا عمل درآمد کو سست یا اَن پروڈکٹو بنا سکتا ہے۔
5۔ قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔
وہی Review, Evaluation and Reflection ۔ اور یہ عمل اہداف کے حصول کے لئے پہلا قدم اٹھانے سے شروع ہو جاتا ہے اور آخر تک چلتا رہتا ہے۔ اس طرح ہمیں عمل درآمد کی رفتارپرکھنے، اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو سمجھنے اور بروقت اپنا لائحہ عمل تبدیل کر کے درست سمت میں قدم اٹھانے کی منصوبہ بندی کرنے کا موقع ملتا ہے۔
6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔
میں نے پچھلے سال یہ قرارداد بنائی تھی کہ میں نے اپنا فون ہر حال میں خراب کرنا ہے اور اپنی جیب کو بچاتے ہوئے گھر والوں پر نئے فون کا خرچہ ڈالنا ہے۔ الحمد اللہ ۔ میں اس میں کامیاب رہی
۔
تمام احباب سے
سنجیدہ گفتگو کی درخواست ہے۔
نیم سنجیدہ بھی چلے گی۔
سوال نمبر 6 کو اس سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔
یہ جو نیلے ، جامنی اور گلابی رنگ میں الفاظ و جملہ لکھے گئے ہیں۔ ان کا مطلب کون بتائے گا؟
۔
آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔
امید ہے آپ کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا۔ میں نے کافی جلدی جواب لکھ دیئے ہیں۔
۔