قرارداد برائے سالِ نو ۔۔۔۔ New Year Resolution

محمداحمد

لائبریرین
1۔ کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟
عمل اچھا ہے۔۔ عمل کرنا مشکل۔ بہت پختہ ارادہ ہو تو ہی نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔
2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟
گزشتہ سال کا آڈٹ کر لیا جائے میرے خیال سے ۔۔
3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟
نو آئیڈیا ۔۔۔

4 ۔ قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟
پہلے تو پکا ارادہ ۔۔ ثابت قدم رہیں ۔۔ فیصلے اور ان پہ عمل فوری ۔۔

5۔ قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔
نو آئیڈیا ۔۔ شاید ایک سپیشل بندے کی ڈیوٹی لگا دی جائے ۔۔ جیسے پروجیکٹ مینجر وغیرہ ٹائپ کا کچھ ۔۔

6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔
کبھی نہیں۔ ضرورت ہی نہیں پڑی ۔۔ موقع دیکھ کے چوکا لگاتے رہے ہیں ۔۔

بہت خوب عمر بھائی۔۔۔۔!

دو ہی مکمل جواب آئے ہیں دونوں ہی مختصر اور پُر اثر ہیں۔

زبردست۔۔۔!
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت دلچسپ موضوع ہے احمد۔ میں بھی ضرور لکھنا چاہوں گی کچھ۔ لیکن اس وقت ایسے ہی کسی سال کے آغاز پر موصول شدہ کچھ تصویریں یاد آ گئیں۔

واہ ۔۔۔۔! کیا بروقت انتخاب ہے۔ زبردست ہیں سب کی سب۔

خاص طور پر یہ والی:

new-year-resolution.jpg
 
:)

طعام تو رسمِ عام ہے ساقی "جواب" لا۔۔۔ ۔! :)

ویسے آپ کہاں غائب ہیں لوگوں کو چائے "وائے" کا لارالپا دے کر۔ :D:p
جناب مصروفیات کچھ ایسی بن پڑی ہیں کہ منہ دیکھنے کا وقت نہیں۔ چار دنوں کی بات ہے۔ کچھ ہلکا ہو جائے کام پھر تفصیلاً لارے لپے پورے کریں گے۔ ویسے چھٹی عالمی اردو کانفرنس میں شریک ہوں گے آپ؟
 
ظفری

لائبریرین
کہتے ہیں کہ عبادت اس طرح کرنی چاہیے جیسے آج ہی آپ کی زندگی کا آخری دن ہو اور منصوبہ بندی (Planning) اس طرح کرنی چاہیے کہ جیسے آپ کو سو سال مزید جینا ہو۔ :)

اب چونکہ نئے سال کی آمد آمد ہے سوچا نئے سال کی قرارداد (New Year Resolution ) پر کچھ گفتگو ہو جائے اور اس سلسلے میں آپ سب کی رائے بھی لے لی جائے۔ سو کچھ سوالات کے جوابات اہلِ محفل سے درکار ہیں۔

1۔ کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟

اگر پہلے سوال کا جواب نفی میں ہے تو "کیوں نہیں؟" :eek: اور اگر "ہاں" میں ہے تو کچھ مزید سوالات۔ :p
2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟

3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟

4 ۔ قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟

5۔ قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔

6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔

تمام احباب سے سنجیدہ گفتگو کی درخواست ہے۔ نیم سنجیدہ بھی چلے گی۔ :) سوال نمبر 6 کو اس سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔ :D:p

آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔
آپ کو کچھ پتا ہے ۔۔۔۔۔۔ سوال نمبر 6 کے بعد والی شق نے 2014 کے ایک عظیم انقلاب کا راستہ روک دیا ہے ۔ :thinking:
 
محمداحمد

لائبریرین
جناب مصروفیات کچھ ایسی بن پڑی ہیں کہ منہ دیکھنے کا وقت نہیں۔ چار دنوں کی بات ہے۔ کچھ ہلکا ہو جائے کام پھر تفصیلاً لارے لپے پورے کریں گے۔ ویسے چھٹی عالمی اردو کانفرنس میں شریک ہوں گے آپ؟

چلیے ۔۔۔۔ جب جب فرصت ہو آ جائیے گا۔

کانفرنس میں شرکت کا تو فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پھر بھی اگر کوئی تفصیل دستیاب ہو تو مکالمے میں شئر کیجے گا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کو کچھ پتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ سوال نمبر 6 کے بعد والی شق نے 2014 کے ایک عظیم انقلاب کا راستہ روک دیا ہے ۔ :thinking:

ہاہاہاہا

ٹھیک کہا آپ نے۔

ہم بہت محتاط تھے اس پوسٹ کو شروع کرتے ہوئے۔ نیلے رنگ میں سنجیدگی کی درخواست دی، پھر خوف ہوا کہ سنجیدگی کے نام پر تو ہمارے ہاں گفتگو ہی ختم ہو جاتی ہے۔ سو کاسنی رنگ میں سنجیدگی میں "نیم" کی نرمی سمونے کی کوشش کی۔ لیکن شاید نیم کو نرم سے زیادہ تلخ گردانا گیا۔ :) پھر آخر میں ایک حد تک نیم سُرخ رنگ میں ہنسی کھیل تک کا عندیہ دے دیا، لیکن یہ لڑی ہے کہ بس ابھی تک دو عدد "مختصر نویس حضرات" کے کاندھوں پر جھول رہی ہے۔ آگے بھی اللہ ہی مالک ہے اس کا اور ہمارا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آخری تدوین:

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟
بے حد مفید عمل ہے ۔۔کیونکہ جب ہم ایک لائحہ عمل تیار کر لیتے ہیں تو ہمارے سامنے ضروری اور غیر ضروری کاموں کی اک قطار کھڑی ہوجاتی ہے ۔۔۔اب ان میں سے چناؤ کرنا پھر انہیں پایہء تکمیل تک لے جانے کے لیئے ہمارے پاس ایک واضح تصور موجود ہوتا ہے ۔۔۔مقصد ہوتا ہے ۔۔۔۔
جب آپ کے پاس واضح تصور موجود ہو تو انہیں کرنے کے لیئے قوت بھی موجود ہوتی ہے اور قدم مضبوطی سے اٹھنے لگتے ہیں۔۔۔آپ قرارداد پاکستان کی مثال لے لیجئے۔۔۔!

2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟
ایک اچھی قرارداد میں ہمارے اہداف کا واضح تعین۔۔۔۔کردارسازی کے لیئے عمدہ خصوصیات۔۔۔۔اور ہر دن کے چوبیس گھنٹوں کا محاسبہ ضروری ہے۔۔۔ساتھ ہی ضروری کاموں میں سے کچھ کم غیر ضروری کاموں کی چھانٹ بھی ضروری ہے ۔۔۔۔۔!

3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟
اہداف کی درجہ بندی کے لیئے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ وقت کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے ۔۔۔۔۔ایک حصہ میں مشکل کام جو بے حد ضروری ہوں۔۔۔دوسرے حصہ میں آسان کام ۔۔۔۔اور تیسرے حصہ میں درمیانے درجہ کے اہداف کا تعین کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔

قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟

پختہ ارادہ ۔۔۔تسلسل۔۔۔۔اور نہ ختم ہونے والی جد و جہد۔۔۔روز صبح سورج نکلتے ہی چوبیس گھنٹوں کی تھیلی جو ہمیں قدرت کی طرف سے تھمائی جاتی ہے اس تھیلی کی قدر و قیمت کا احساس ہو تو انسان لمحہ لمحہ سوچ سوچ کر خرچ کرے گا ۔۔۔قرارداد پر عمل تب ہی ہوسکتا ہے جب ہمیں احساس زیاں ہو۔۔۔۔۔۔۔!

قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔
روز رات کو سونے سے پہلے اک کڑی نظر اور کڑے سے کڑا محاسبہ۔۔۔اگر آپ نے اس دن کے اہداف پورے نہیں کیئے تو اپنے لیئے اک سزا مقرر کی جائے تاکہ اگلے دن اہداف پورے ہوسکیں۔۔۔۔رفتہ رفتہ ہم اتنے عادی ہوجائیں گے کہ پھر اہداف مکمل کیئے بغیر چارہ نہ رہے گا۔۔۔۔!

6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔
خاطر خواہ نتیجہ نکلتا ہے ۔۔۔بہت سے غیر ضروری کاموں سے بچنے کے ساتھ ساتھ مقصد اور ایک نئی امنگ کے ساتھ زندگی گزرنے لگی ہے ۔۔۔۔!

قیصرانی

لائبریرین
پختہ ارادہ ۔۔۔ تسلسل۔۔۔ ۔اور نہ ختم ہونے والی جد و جہد۔۔۔ روز صبح سورج نکلتے ہی چوبیس گھنٹوں کی تھیلی جو ہمیں قدرت کی طرف سے تھمائی جاتی ہے اس تھیلی کی قدر و قیمت کا احساس ہو تو انسان لمحہ لمحہ سوچ سوچ کر خرچ کرے گا ۔۔۔ قرارداد پر عمل تب ہی ہوسکتا ہے جب ہمیں احساس زیاں ہو۔۔۔ ۔۔۔ ۔!

قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔
روز رات کو سونے سے پہلے اک کڑی نظر اور کڑے سے کڑا محاسبہ۔۔۔ اگر آپ نے اس دن کے اہداف پورے نہیں کیئے تو اپنے لیئے اک سزا مقرر کی جائے تاکہ اگلے دن اہداف پورے ہوسکیں۔۔۔ ۔رفتہ رفتہ ہم اتنے عادی ہوجائیں گے کہ پھر اہداف مکمل کیئے بغیر چارہ نہ رہے گا۔۔۔ ۔!

6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔
خاطر خواہ نتیجہ نکلتا ہے ۔۔۔ بہت سے غیر ضروری کاموں سے بچنے کے ساتھ ساتھ مقصد اور ایک نئی امنگ کے ساتھ زندگی گزرنے لگی ہے ۔۔۔ ۔!
یہ بھی بتائیے نا کہ پھر اسی تھیلی سے روز کے سات یا آٹھ گھنٹے بطور ٹیکس نیند کی صورت میں کٹ جاتے ہیں :)
 
Top