محمداحمد
لائبریرین
کہتے ہیں کہ عبادت اس طرح کرنی چاہیے جیسے آج ہی آپ کی زندگی کا آخری دن ہو اور منصوبہ بندی (Planning) اس طرح کرنی چاہیے کہ جیسے آپ کو سو سال مزید جینا ہو۔
اب چونکہ نئے سال کی آمد آمد ہے سوچا نئے سال کی قرارداد (New Year Resolution ) پر کچھ گفتگو ہو جائے اور اس سلسلے میں آپ سب کی رائے بھی لے لی جائے۔ سو کچھ سوالات کے جوابات اہلِ محفل سے درکار ہیں۔
1۔ کیا سالِ نو کے لئے قرارداد تیار کرنا مفید عمل ہے؟
اگر پہلے سوال کا جواب نفی میں ہے تو "کیوں نہیں؟" اور اگر "ہاں" میں ہے تو کچھ مزید سوالات۔
2۔ ایک اچھی قرارداد میں کیا کیا خاص باتیں ضرور ہونی چاہیے؟
3۔ اہداف کی درجہ بندی کا احسن طریقہ کیا ہے؟
4 ۔ قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لئے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟
5۔ قرارداد کے عمل درامد کو جانچنے ( مقررہ اوقات میں اہداف کے حصول کی جانچ) کے لئے کیا طریقہ وضع کیا جائے۔
6۔ اگر آپ نے کبھی سالِ نو کے لئے قرار داد بنائی تو کیا نتیجہ رہا اور عمل درامد کہاں تک ہو سکا۔ کیا مثبت نتائج بھی ملے۔
تمام احباب سے سنجیدہ گفتگو کی درخواست ہے۔ نیم سنجیدہ بھی چلے گی۔ سوال نمبر 6 کو اس سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔
آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔