قران کوئز 2017

ربیع م

محفلین
جب نام عربی کا نہیں تو عربی وکیپیڈیا کیوں ریفرینس ہو؟
مجھے علم نا تھا کہ اسرائیل اصل میں انگلش لفظ ہے!
ویسے بھی میں نے آپ کی طرح قطعی انداز میں ارشاد نہیں فرمایا کہ یہ صحیح ہے یا غلط۔
ایک۔ مفہوم کسی نے پیش کیا وہ یہاں ذکر کر دیا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اسرائیل تو انگریزی لفظ بھی نہیں ہے تو انگلش وکی پیڈیا میں اس کی جگہ کیسے بنی؟
انگلش وکی پیڈیا کے مطابق تو اسرائیل کا مطلب خدا سے کشتی کرنے والا بنتا ہے۔ کیا میں صحیح سمجھا ہوں؟
اسرائیل نام قران میں مذکور ہے اور اس کی تکریم کی گئی ہے۔ ظاہر ہے اس کا وہ مطلب نہیں ہو سکتا جو Genesis سے لیا گیا ہے۔
 
زیک

مسافر

انگریزی وکیپیڈیا میں عبرانی کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اصل مسئلہ یہی ہے کہ کشتی والا معاملہ مسلمانوں کے عقیدے کے خلاف ہے لہذا نئے معنی گھڑے گئے
 
عربی ویکی پیڈیا میں بھی عبرانی کا حوالہ ہی ہے۔
غلط یا درست وہ ایک الگ بات ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
انگریزی وکیپیڈیا میں عبرانی کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اصل مسئلہ یہی ہے کہ کشتی والا معاملہ مسلمانوں کے عقیدے کے خلاف ہے لہذا نئے معنی گھڑے گئے

زیادہ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ پرانی آسمانی کتابوں میں تحریف کی گئی ہے اور جو بات قران کے خلاف ہے اس کا حوالہ اتھارٹی کے ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔
 
یہ علیحدہ بحث ہے جس میں پڑنے کا مجھے کوئی شوق نہیں۔ لیکن قرآن میں زیادہ تر نام عربی نہیں ہیں اور ان ناموں کو سمجھنے کے لئے ان کی اصل زبانوں کا ہی سہارا لینا ہو گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
درست۔ اگر اصل زبانوں کی کوئی تحقیق سامنے آئے تو ضرور اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ناکہ تحریف اور مسخ شدہ متون کو حوالہ بنایا جائے۔
 
فہد اشرف

محفلین
انگریزی وکیپیڈیا میں عبرانی کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اصل مسئلہ یہی ہے کہ کشتی والا معاملہ مسلمانوں کے عقیدے کے خلاف ہے لہذا نئے معنی گھڑے گئے
کنگ جیمز کی بائبل کے مطابق یعقوب علیہ السلام نے کشتی ایک فرشتے سے لڑی تھی نہ کی اللہ تعالٰی سے
 
زیک

مسافر
درست۔ اگر اصل زبانوں کی کوئی تحقیق سامنے آئے تو ضرور اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ناکہ تحریف اور مسخ شدہ متون کو حوالہ بنایا جائے۔
کنگ جیمز کی بائبل کے مطابق یعقوب علیہ السلام نے کشتی ایک فرشتے سے لڑی تھی نہ کی اللہ تعالٰی سے
مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کونسی کتاب تحریف شدہ ہے اور کونسی کہانی سچی ہے۔ نام دیو مالائی کہانیوں پر بھی رکھے جا سکتے ہیں اور رکھے جاتے ہیں۔
 
زیک، اگر آپ orientalists کے نکتہ نظر سے ہماری معلومات میں کوئی اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو بے شک علیحدہ موضوع کا آغاز کر لیں۔ میں اس میں یقینا کافی دلچسپی لوں گا۔ قران کو دیو مالائی قصے کہنے والوں کا ذکر خود قران میں موجود ہے کہ لوگ اسے اساطیر الاولین کہتے رہے ہیں۔ بہرحال یہ قران کوئز کا سلسلہ ہے اور بہتر رہے گا کہ اس کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
چلیں ڈرتے ڈرتے ایک سوال میری طرف سے بھی :)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم، قرآنِ کریم کی کتنی سورتوں کا حصہ ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ڈرتے ڈرتے جواب دیتا ہوں۔۔۔
سورہ نمل۔۔۔
اور سورہ فاتحہ مع اختلاف امت!!!
ڈرتے ڈرتے لکھ رہا ہوں کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نماز پڑھتے ہوئے کسی بھی دوسری تیسری چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھتے ہوئے بسم اللہ نہیں پڑھتے ہونگے! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
سورہ نمل کا حصہ ہے۔​
یہ اردو وکی پیڈپا والے تو کچھ اور ہی بتا رہے ہیں۔

قرآن کا جز ہے اور ہر سورت سے پہلے آتا ہے سوائے سورۃ التوبہ کے۔ اس کے علاوہ یہ سورۃ النمل میں بھی آتا ہے یوں قرآن میں یہ 114 مرتبہ آتا ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
ڈرتے ڈرتے لکھ رہا ہوں کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نماز پڑھتے ہوئے کسی بھی دوسری تیسری چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھتے ہوئے بسم اللہ نہیں پڑھتے ہونگے! :)
اور میری عادت ہے اعوذباللہ اور بسم اللہ دونوں پڑھتا ہوں کیا یہ پڑھنا غلط ہے؟
 
سید عمران

محفلین
ڈرتے ڈرتے لکھ رہا ہوں کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نماز پڑھتے ہوئے کسی بھی دوسری تیسری چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھتے ہوئے بسم اللہ نہیں پڑھتے ہونگے! :)
بغیر ڈرے کہتے ہیں کہ پہلی رکعت میں فاتحہ سے قبل تسمیہ پڑھتے ہیں!!!
 
Top