قران کوئز 2017

ربیع م

محفلین
ڈرتے ڈرتے لکھ رہا ہوں کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نماز پڑھتے ہوئے کسی بھی دوسری تیسری چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھتے ہوئے بسم اللہ نہیں پڑھتے ہونگے! :)
میرے خیال میں اتنا بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں :)
اس بارے میں مختلف آراء ہیں
کچھ علماء کے نزدیک ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ سے قبل بسم اللہ پڑھنا لازم ہے۔
کچھ کے نزدیک نہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اور میری عادت ہے اعوذباللہ اور بسم اللہ دونوں پڑھتا ہوں کیا یہ پڑھنا غلط ہے؟
اعوذ باللہ تو صرف پہلی رکعت میں پڑھی جائے گی۔ بسم اللہ کے بارے میں مختلف آرا ہیں، چاروں سُنی مکاتبِ فکر، اہلِ حدیث اور اہلِ تشیع کے ہاں یہ باعثِ اختلاف ہے۔ کچھ احناف بسم اللہ کو کو صرف تسمیہ سمجھ کر سورہ فاتحہ سے پہلے پڑھتے ہیں اور دوسری رکعات میں پڑھتے ہی نہیں کچھ دوسری رکعات میں بھی پڑھ لیتے ہیں۔ یہ تو ہے نماز میں پڑھنا لیکن احناف بسم اللہ کو قرآن کریم کی کسی سورت کے آغاز کا حصہ نہیں سمجھتے، سورہ نمل کے درمیان میں یہ آیہ کریمہ ہے سو صرف اسی کا حصہ سمجھتے ہیں۔ احناف کے طبع شدہ قرآن کریم میں بسم اللہ کو نمبر ایک نہیں لگایا جاتا۔ اہلِ حدیث بسم اللہ کو سورہ فاتحہ کا لازمی حصہ یعنی قرآن کا حصہ سمجھتے ہیں اور اسے آیت نمبر ایک کا نشان لگاتے ہیں۔ اہلِ تشیع شاید اسے ہر سورت کا لازمی حصہ سمجھتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بھائی نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے اور سورہ فاتحہ کے بعد دوسری سورت کی ابتدا میں بسم اللہ پڑھنی چاہیے۔تفصیل یہاں دیکھیں۔
میرا صل سوال یہ تھا کہ بسم اللہ قرآن کی کتنی سورتوں کا حصہ ہے۔ نماز میں پڑھا جانا تو ضمنی طور پر آ گیا۔
 

سروش

محفلین
سوال: جہنم کے سات دروازوں کا ذکر قرآن کریم کی کون سی سورۃ اور آیت میں ہے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ حجر (14) آیت 44

لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَٰبٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ

یہ جہنم (جس کی وعید پیروان ابلیس کے لیے کی گئی ہے) اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے اُن میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے
 
مشتری ہوشیار باش

اب محفلین جواب دینے میں جلدی نہ کریں ورنہ عبدالحمٰن بھائی کا کاپی پیسٹ کمپیوٹر فوراً اگلا سوال داغ دے گا۔
لوگ صرف کاپی پیسٹ دیکھتے ہیں کسی کو بھی ہماری سوال تلاش کرنے کی محنت نظر نہیں آتی لوگوں کو صرف خامیاں ہی نظر آیا کرتی ہیں افسوس علم تو لوگوں کے پاس لیکن عمل نہیں رہے :(
 

ربیع م

محفلین
وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیۡلًا ۔ (پ29،المزّمّل:4)
یعنی خوب ٹھہر ٹھہر کر قرآن مجید کو پڑھو۔
آپ کا سوال ہے کہ قرآن کی تلاوت کے بارے میں کتنی آیات نازل ہوئی ہیں۔
آپ کا جواب بھی نامکمل ہے۔
آداب تلاوت کے سلسلے میں دیگر آیات بھی موجود ہیں جیسا کہ :

(فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ) [النحل: 98]،

کاپی پیسٹ اتنا بڑا مسئلہ نہیں کیونکہ کوئی بھی یہاں پیدائشی عالم نہیں سبھی نے کہیں نا کہیں سے نقل کیا ہے یا اپنے استاد سے یا کسی کتاب سے یا کسی ویب سائٹ سے۔

مسئلہ اس کاپی پیسٹ کا ہوتا ہے جس کا صحیح جواب نا اس جگہ پر ذکر ہوتا ہے اور نا ہی آپ کو معلوم ہوتا ہے۔
 
آپ کا سوال ہے کہ قرآن کی تلاوت کے بارے میں کتنی آیات نازل ہوئی ہیں۔
آپ کا جواب بھی نامکمل ہے۔
آداب تلاوت کے سلسلے میں دیگر آیات بھی موجود ہیں جیسا کہ :

(فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ) [النحل: 98]،

کاپی پیسٹ اتنا بڑا مسئلہ نہیں کیونکہ کوئی بھی یہاں پیدائشی عالم نہیں سبھی نے کہیں نا کہیں سے نقل کیا ہے یا اپنے استاد سے یا کسی کتاب سے یا کسی ویب سائٹ سے۔

مسئلہ اس کاپی پیسٹ کا ہوتا ہے جس کا صحیح جواب نا اس جگہ پر ذکر ہوتا ہے اور نا ہی آپ کو معلوم ہوتا ہے۔
محترم دیکھیں جواب بلکل صیح ہے ہمارے پچھلے جواب پڑھیں پھر بات کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
تلاوت سے متعلق اس کے سننے کے آداب بھی ہیں۔

سورۃ اعراف 8، آیت 204

وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
جب قرآن تمہارے سامنے پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنو اور خاموش رہو، شاید کہ تم پر بھی رحمت ہو جائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک بار بھی نہیں۔
زیک، باقی دوستوں کی طرح آپ سے بھی درخواست ہے کہ اس سلسلے کو قران کوئز ہی رہنے دیں۔
 
Top