قران کوئز 2017

squarened

معطل
آپ نے تو انتہائی برمحل آیت شئیر کردی جو ایسے لگتا ہے براہ راست ہماری اس کنفیوژن کے جواب میں نازل ہوئی ہے۔
فرشتہ کے ذریعے وحی ہی سب سے عام قسم ہے پورا قرآن اسی ذریعے سے نازل ہوا ہے
ام موسیٰ کو الہام کیا گیا تھا، "پردہ کے پیچھے سے" کی مثال خود حضرت موسیٰ علیہ السلام کا کوہ طور پر اللہ تبارک و تعالی کا کلام سننا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
یقینا فرشتے کے ذریعے وحی کی جاتی رہی ہے۔ میں صرف یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ فرشتوں کے ساتھ ہر گفتگو وحی نہیں ہوتی۔ حضرت سارہ کو بھی فرشتوں نے حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب کی بشارت دی تھی۔ ایسی ہی گفتگو حضرت جبرئیل اور حضرت مریم علیہاالسلام کی ہوئی تھی۔ بہرحال یہ صرف میری سمجھ ہے۔ اللہ اعلم۔
 
رانا

محفلین
قرآن شریف نے تنگدستی کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل کردینے سے منع فرمایا ہے ۔ کس آیت میں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ اسراء 17، آیت 31

وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ ۖ نَّحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُمْ ۚ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْئًا كَبِيرًا

اپنی اولاد کو افلاس کے اندیشے سے قتل نہ کرو ہم انہیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی در حقیقت اُن کا قتل ایک بڑی خطا ہے

اس کے علاوہ سورۃ اعراف میں بھی اس کے بارے میں حکم موجود ہے۔
 
میرے ذہن میں سورہ الانعام آیت 152 تھی۔ اب ان دو مزید آیات کا بھی علم ہوا۔ جزاک اللہ۔
 
رانا

محفلین
زمانہ قدیم میں لٹیروں اور بیرونی حملہ آوروں سے حفاظت کے لئے مختلف اقوام میں دیواریں بنانے کے رجحان کا پتہ لگتا ہے۔ ایسی ایک دیوار کی مشہور مثال دیوار چین ہے۔
قرآن شریف نے بھی ایسی ہی ایک دیوار کا ذکر کیا ہے۔ کس آیت میں؟
 
ام اویس

محفلین
وَأَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلَامَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِي الْمَدِينَةِ وَكَانَ تَحْتَهُ كَنزٌ لَّهُمَا وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا فَأَرَادَ رَبُّكَ أَن يَبْلُغَا أَشُدَّهُمَا وَيَسْتَخْرِجَا كَنزَهُمَا رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ
کہف 18۔آیۃ۔82

اور وہ جو دیوار تھی سو دو یتیم لڑکوں کی تھی جو شہر میں رہتے تھے اور اسکے نیچے انکا خزانہ دفن تھا اور انکا باپ ایک نیک آدمی تھا۔ تو تمہارے پروردگار نے چاہا کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائیں اور پھر اپنا خزانہ نکالیں۔ یہ تمہارے پروردگار کی مہربانی ہے۔
 
ٹرومین

میرے خیال سے اس کا ُدرست جواب یہ ہے:
قَالُوْا يٰذَا الْقَرْنَيْنِ اِنَّ يَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى اَنْ تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَ بَيْنَهُمْ سَدًّا
سورۃ الکہف آیت :94
 
نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ مریم 19

آیت 16

وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا

اور اے محمدؐ، اس کتاب میں مریم کا حال بیان کرو، جبکہ وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر شرقی جانب گوشہ نشین ہو گئی تھی

آیت 17

فَاتَّخَذَتْ مِن دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا

اور پردہ ڈال کر اُن سے چھپ بیٹھی تھی اس حالت میں ہم نے اس کے پاس اپنی روح کو (یعنی فرشتے کو) بھیجا اور وہ اس کے سامنے ایک پورے انسان کی شکل میں نمودار ہو گیا
 
محمد وارث

لائبریرین
صحیح بخاری کی ایک روایت کے مطابق، ایک جلیل القدر صحابی، معوذتین کو قرآن کا حصہ نہیں سمجھتے تھے، صحابی کا نام بتائیے اور یہ بھی بتائیے کہ معوذتین سے کیا مراد ہے۔
 
صحیح بخاری کی ایک روایت کے مطابق، ایک جلیل القدر صحابی، معوذتین کو قرآن کا حصہ نہیں سمجھتے تھے، صحابی کا نام بتائیے اور یہ بھی بتائیے کہ معوذتین سے کیا مراد ہے۔
معوذتین سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کو کہا جاتا ہے۔
صحابی والی بات متنازعہ ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے حوالے سے روایت ہے۔ مگر اس پر اتفاق نہیں ہے۔ و اللہ اعلم
 
سید عاطف علی

لائبریرین
صحیح بخاری کی ایک روایت کے مطابق، ایک جلیل القدر صحابی، معوذتین کو قرآن کا حصہ نہیں سمجھتے تھے، صحابی کا نام بتائیے اور یہ بھی بتائیے کہ معوذتین سے کیا مراد ہے۔
فلق و ناس۔ اور ابن مسعود
anho.png
 
رانا

محفلین
میرے خیال سے اس کا ُدرست جواب یہ ہے:
قَالُوْا يٰذَا الْقَرْنَيْنِ اِنَّ يَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى اَنْ تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَ بَيْنَهُمْ سَدًّا
سورۃ الکہف آیت :94
درست جواب۔
دوستوں سے گذارش ہے کہ دیگر احباب کے فائدے کے لئے آیات کا ترجمہ ضرور لکھ دیا کریں۔ اس آیت کا ترجمہ درج ذیل ہے:
’’ان لوگوں نے کہا ذوالقرنین! یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد کرتے رہتے ہیں بھلا ہم آپ کے لئے خرچ (کا انتظام) کردیں کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار کھینچ دیں۔‘‘
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے ذہن میں سورہ الانعام آیت 152 تھی۔ اب ان دو مزید آیات کا بھی علم ہوا۔ جزاک اللہ۔

اصل میں دوسرا حوالہ سورۃ انعام (6) کا ہی تھا۔

آیت 151

قُلْ تَعَالَوْا أَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ ۖ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ۖ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۖ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُم مِّنْ إِمْلَاقٍ ۖ نَّحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ ۖ وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ ۖ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّ۔هُ إِلَّا بِالْحَقِّ ۚ ذَٰلِكُمْ وَصَّاكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

ے محمدؐ! ان سے کہو کہ آؤ میں تمہیں سناؤں تمہارے رب نے تم پر کیا پابندیاں عائد کی ہیں: یہ کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو، اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو، ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور ا ن کو بھی دیں گے اور بے شرمی کی باتوں کے قریب بھی نہ جاؤ خواہ وہ کھلی ہوں یا چھپی اور کسی جان کو جسے اللہ نے محترم ٹھیرایا ہے ہلاک نہ کرو مگر حق کے ساتھ یہ باتیں ہیں جن کی ہدایت اس نے تمہیں کی ہے، شاید کہ تم سمجھ بوجھ سے کام لو
 
سید عاطف علی

لائبریرین
قران مجید میں ایک جگہ مذکور ہے کہ یہ کائنات ، زمین وآسمان بندھے ہوئے تھے اور پھر ان کو کھول دیا گیا ۔
اس آیت سے لوگ بگ بینگ کے کائناتی تخلیق کے تصور کا معنی بھی اخذ کرتے ہیں ۔ بتایئے آیت کون سی ہے اور کہاں ہے ؟
آج کل میری گاڑی میں یہی سورۃ اورآیت چل رہی ہے ۔
 
الانبیاء، آیت 21 ۔۔۔ 30

أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا
ترجمہ : اور کیا کافر لوگوں نے نہیں دیکھا کہ جملہ آسمانی کائنات اور زمین (سب) ایک اکائی کی شکل میں جڑے ہوئے تھے پس ہم نے ان کو پھاڑ کر جدا کر دیا
 
نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ انعام 6

آیت 112

وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَيَاطِينَ الْإِنسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا ۚ وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ ۖ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ

اور ہم نے تو اسی طرح ہمیشہ شیطان انسانوں اور شیطان جنوں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے جو ایک دوسرے پر خوش آیند باتیں دھوکے اور فریب کے طور پر القا کرتے رہے ہیں اگر تمہارے رب کی مشیت یہ ہوتی کہ وہ ایسا نہ کریں تو وہ کبھی نہ کرتے پس تم اُنہیں ان کے حال پر چھوڑ دو کہ اپنی افترا پردازیاں کرتے رہیں

آیت 121

وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّ۔هِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ ۗ وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَىٰ أَوْلِيَائِهِمْ لِيُجَادِلُوكُمْ ۖ وَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ إِنَّكُمْ لَمُشْرِكُونَ

اور جس جانور کو اللہ کا نام لے کر ذبح نہ کیا گیا ہو اس کا گوشت نہ کھاؤ، ایسا کرنا فسق ہے شیاطین اپنے ساتھیوں کے دلوں میں شکوک و اعتراضات القا کرتے ہیں تاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں لیکن اگر تم نے اُن کی اطاعت قبول کر لی تو یقیناً تم مشرک ہو
 
Top