ایک سوال ہماری طرف سے۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی بات کو بیان کرنے کے لیے کچھ تشبیہات دی ہیں۔ جیسا کہ اس شخص کی مثال ایسی ہے جیسے۔۔۔۔
یہ تشبیہات کون کون سی ہیں اور کس سورت میں ہیں۔
سوره الجمعة آیت 5
مَثَلُ الَّ۔ذِيْنَ حُ۔مِّلُوا التَّوْرَاةَ ثُ۔مَّ لَمْ يَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ اَسْفَارًا ۚ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّ۔ذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيَاتِ اللّ۔ٰهِ ۚ وَاللّ۔ٰهُ لَا يَ۔هْدِى الْقَوْمَ الظَّالِمِيْنَ .
ان لوگوں کی مثال جنہیں تورات کا علم دیا گیا پھر انہوں نےاس پر عمل نہ کیا (اس) گدھے کی سی ہے جس پر کتابیں لاد دی گئیں ، بہت بری مثال ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا.
سوره ابراہیم آیت 18
مَّثَلُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ ۖ أَعْمَالُهُمْ كَرَمَادٍ اشْتَدَّتْ بِهِ الرِّيحُ فِي يَوْمٍ عَاصِفٍ ۖ لَّا يَقْدِرُونَ مِمَّا كَسَبُوا عَلَىٰ شَيْءٍ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الضَّلَالُ الْبَعِيدُ
جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال راکھ کی سی ہے کہ آندھی کے دن اس پر زور کی ہوا چلے (اور) اسے اڑا لے جائے (اس طرح) جو کام وہ کرتے رہے ان پر ان کو کچھ دسترس نہ ہوگی۔ یہی تو پرلے سرے کی گمراہی ہے
سوره عنکبوت 41
مَثَلُ الّذینَ اتَّخَذُوا مِن دونِ اللهِ أَولیاء کَمَثَلِ العَنکَبُوتِ اتَّخَذَت بَیتًا وَ إِنَّ أَوهَنَ البُیُوتِ العَنکَبُوتِ لَو کانُوا یَعلَمونَ.
جن لوگوں نے خدا کے سوا (اوروں کو) کارساز بنا رکھا ہے اُن کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک (طرح کا) گھر بناتی ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے کاش یہ (اس بات کو) جانتے