إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ ﴿
١٧﴾
وَلَا يَسْتَثْنُونَ ﴿
١٨﴾
فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ ﴿
١٩﴾
فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ ﴿
٢٠﴾
فَتَنَادَوْا مُصْبِحِينَ ﴿
٢١﴾
أَنِ اغْدُوا عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَارِمِينَ ﴿
٢٢﴾
فَانطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ ﴿
٢٣﴾
أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ ﴿
٢٤﴾
وَغَدَوْا عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ ﴿
٢٥﴾
فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ ﴿
٢٦﴾
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ﴿
٢٧﴾
قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ ﴿
٢٨﴾
قَالُوا سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ ﴿
٢٩﴾
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ ﴿
٣٠﴾
قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ ﴿
٣١﴾
عَسَىٰ رَبُّنَا أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا رَاغِبُونَ ﴿
٣٢﴾
كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ﴿
٣٣﴾
سورۃ قلم آیة ۔ 17 - تا -33
ہم نے اِن (اہل مکہ) کو اُسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ کے مالکوں کو آزمائش میں ڈالا تھا، جب اُنہوں نے قسم کھائی کہ صبح سویرے ضرور اپنے باغ کے پھل توڑیں گے (
17)
اور وہ کوئی استثناء نہیں کر رہے تھے (
18)
رات کو وہ سوئے پڑے تھے کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک بلا اس باغ پر پھر گئی (
19)
اور اُس کا حال ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی فصل ہو (
20)
صبح اُن لوگوں نے ایک دوسرے کو پکارا (
21)
کہ اگر پھل توڑنے ہیں تو سویرے سویرے اپنی کھیتی کی طرف نکل چلو (
22)
چنانچہ وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے (
23)
کہ آج کوئی مسکین تمہارے پاس باغ میں نہ آنے پائے (
24)
وہ کچھ نہ دینے کا فیصلہ کیے ہوئے صبح سویرے جلدی جلدی اِس طرح وہاں گئے جیسے کہ وہ (پھل توڑنے پر) قادر ہیں (
25)
مگر جب باغ کو دیکھا تو کہنے لگے "ہم راستہ بھول گئے ہیں (
26)
نہیں، بلکہ ہم محروم رہ گئے" (
27)
اُن میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اُس نے کہا "میں نے تم سے کہا نہ تھا
کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟" (
28)
و ہ پکار اٹھے پاک ہے ہمارا رب، واقعی ہم گناہ گار تھے (
29)
پھر اُن میں سے ہر ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگا (
30)
آخر کو انہوں نے کہا "افسوس ہمارے حال پر، بے شک ہم سرکش ہو گئے تھے (
31)
بعید نہیں کہ ہمارا رب ہمیں بدلے میں اِس سے بہتر باغ عطا فرمائے،
ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں" (
32)
ایسا ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب اِس سے بھی بڑا ہے، کاش یہ لوگ اِس کو جانتے (
33)