قران کوئز 2018

عرفان سعید

محفلین
آج کی سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ کائنات مسلسل پھیل رہی ہے۔ قرآن مجید کی کس آیت میں اس کا اشارہ ملتا ہے؟
 
م حمزہ

محفلین
اس کے علاوہ جن خواتین کا ذکر نام لیے بغیر ہے۔
ازواج مطہرات
حضرت موسیؑ کی والدہ
فرعون کی اہلیہ
حضرت لوطؑ کی اہلیہ
حضرت نوحؑ کی اہلیہ
اس کے علاوہ حضرت موسیٰ کی بہن، عمران کی عورت۔ حضرت ابراھیم کی زوجہ۔
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
ان دونوں کا حوالہ عنائیت فرمائیں گے؟ (اپنی معلومات کے لیے)
حضرت موسی کی بہن کا ذکر:
سورہ طہ :
اذ تمشی اختک فتقول۔۔۔ آیت 40
و قالت لاختہ ۔۔۔ سورہ قصص آیت 11
عمران کی عورت (ممکنہ طور پر بیوی) کا ذکر سورہ اٰل عمران میں : اذ قالت امرات عمران۔۔۔۔۔ آیت 35۔
حضرت ابراہیم کی زوجہ کا ذ کر سورۃ الذاریات میں ہے۔
آیت : 29۔
فاقبلت امراتہ فی صرۃ۔۔۔
 
م حمزہ

محفلین
سورۃ قصص میں دو اور عورتوں کا ذکر ہے۔
جن میں سے ایک موسیٰ کی بیوی بنتی ہے اور ان کی اسی بیوی کی بہن۔
آیت23،24،25۔
 
آج کی سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ کائنات مسلسل پھیل رہی ہے۔ قرآن مجید کی کس آیت میں اس کا اشارہ ملتا ہے؟
غالبا سورۃ الانبیاء کی اس آیت کا ذکر ہے:
اولم ير الذين كفروا ان السماوات والارض كانتا رتقا ففتقناهما.
 
عرفان سعید

محفلین
ولم ير الذين كفروا ان السماوات والارض كانتا رتقا ففتقناهما.
"کیا وہ لوگ جنہوں نے (نبی کی بات ماننے سے ) انکار کر دیا ہے غور نہیں کرتے کہ یہ سب آسمان اور زمین با ہم ملے ہوئے تھے ، پھر ہم نے انہیں جدا کیا۔"
یہاں زمین و آسمان کے جدا کرنے کا ذکر ہے۔ (سائنسی نظرئیے کے مطابق اگر بگ بینگ ہوا ہے تو اس کی طرف اشارہ ہے)
پیہم توسیعِ کائنات کا اشارہ ایک اور آیت میں ہے۔
 
ربیع م

﴿وَالسَّماءَ بَنَيناها بِأَيدٍ وَإِنّا لَموسِعونَ﴾
[Adh-Dhâriyât: 47]
Shared via Ayah
 
Top