قران کوئز 2018

م حمزہ

محفلین
قرآن پاک میں فرشتوں اور عورتوں کے درمیان مکالمہ کہاں کہاں پر اور کن کن کے مابین آیا ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ توبۃ 9 آیت 36

إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّ۔هِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّ۔هِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ ۚ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَّةً كَمَا يُقَاتِلُونَكُمْ كَافَّةً ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّ۔هَ مَعَ الْمُتَّقِينَ

حقیقت یہ ہے کہ مہینوں کی تعداد جب سے اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اللہ کے نوشتے میں بارہ ہی ہے، اور ان میں سے چار مہینے حرام ہیں یہی ٹھیک ضابطہ ہے لہٰذا ان چار مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو اور مشرکوں سے سب مل کر لڑو جس طرح وہ سب مل کر تم سے لڑتے ہیں اور جان رکھو کہ اللہ متقیوں ہی کے ساتھ ہے
 
اور وہ کون سے چار مہینے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر ظلم نہ کرنے کا حکم دیا ہے؟
 
فاخر رضا

محفلین
سوال
قرآن مجید میں کس آیت میں اللہ کی نشانیاں کائنات میں اور اپنی ذات ایک ساتھ بیان ہوئی ہیں
 
م حمزہ

محفلین
حضرت مریم اور فرشتے کی گفتگو سورہ آل عمران میں آیت نمبر 41,42,45,46,47.
اور سورۃ مریم آیت 17سے 26 تک ہے۔

ایک دوسری عورت اور فرشتے کی گفتگو بھی ہے۔ سورۃ اور آیت نمبر بتائے۔۔
 
فاخر رضا

محفلین
سنريهم آیاتنا فی الافاق، و في انفسهم
سورة حم السجده . آیت 53
سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنفُسِهِمْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ ۗ أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ﴿٥٣﴾
ہم عنقریب اپنی نشانیوں کو تمام اطراف عالم میں اور خود ان کے نفس کے اندر دکھلائیں گے تاکہ ان پر یہ بات واضح ہوجائے کہ وہ برحق ہے اور کیا پروردگار کے لئے یہ بات کافی نہیں ہے کہ وہ ہر شے کا گواہ اور سب کا دیکھنے والا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
حضرت مریم اور فرشتے کی گفتگو سورہ آل عمران میں آیت نمبر 41,42,45,46,47.
اور سورۃ مریم آیت 17سے 26 تک ہے۔

ایک دوسری عورت اور فرشتے کی گفتگو بھی ہے۔ سورۃ اور آیت نمبر بتائے۔۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زوجہ جن کا نام روایات میں سارہ آیا ہے۔ انہیں فرشتوں نے ان کے بیٹے حضرت اسحاق کی بشارت دی تھی۔ بلکہ بیٹے کے ساتھ پوتے حضرت یعقوب کی خوشخبری بھی دی گئی تھی۔

سورۃ ذاریات 51

آیت 28

فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا۟ لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَ۔ٰمٍ عَلِيمٍ

پھر وہ اپنے دل میں ان سے ڈرا انہوں نے کہا ڈریے نہیں، اور اُسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مژدہ سنایا

آیت 29
فَأَقْبَلَتِ ٱمْرَأَتُهُۥ فِى صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ

یہ سن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی، "بوڑھی، بانجھ!"

آیت 30
قَالُوا۟ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْعَلِيمُ

انہوں نے کہا "یہی کچھ فرمایا ہے تیرے رب نے، وہ حکیم ہے اور سب کچھ جانتا ہے"

سورۃ ہود 11 آیت 71

وَٱمْرَأَتُهُۥ قَآئِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنَ۔ٰهَا بِإِسْحَ۔ٰقَ وَمِن وَرَآءِ إِسْحَ۔ٰقَ يَعْقُوبَ

ابراہیمؑ کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی وہ یہ سن کر ہنس دی پھر ہم نے اس کو اسحاقؑ کی اور اسحاقؑ کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی
 
م حمزہ

محفلین
جواب درست ہے۔ آپ کو صد فیصد نمبرات دئے جاتے ہیں ۔ اللہ آپ کے علم میں اور زیادہ اضافہ عطا کرے۔
 
فاخر رضا

محفلین
سوال
قرآن میں عباد الرحمن کے اوصاف تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں
سورت کا نام اور آیات کا نمبر بتائیں
 
قرآن کریم میں ایک نبی کی موت کا ذکر ہے جنہوں نے لاٹھی پر ٹیک لگائی ہوئی تھی سورۃ کا نام اور کس آیات میں ان کی موت کا ذکر ہے ؟
 
Top