ہائے میرے بن دیکھے بکرے !!!!!!!!!!!!!
تو کیا قربانی کا جانور تول کر لیتے ہیں؟
ادھر تو جنا ب پہلے ایک عدد قصائی کی دکا ن پر جائیں بولیں میں قربانی کرنا چا ہتا ہوں ایڈوانس رقم تقریبا 500 ڈئنش کراون جمع کرائیں اپنا نا م اور فون
¨پھر عید والے دن عید پڑھ کر بھا گتے ہوئے قصا ئی صا حب کی دکان پر پینچ جا ئیں
سامنے قطار در قطار گردن کے بغیر کھا ل اترے ہو ئے بکرے لٹکے ہوتے ہیں اپنا نام دییں اور ایک عدد چھو ٹا قصا ئی آپ کے نا م کے ساتھ بکرے کا نا م میچ کرتا ہے پھر دور سے آواز دیتا ہے عربی میں کچھ اس طرح ''ھازا رجل'' کچھ '''''' پھر بڑا قصا ئی پو چھتا ہے ''چھو ٹا چھوٹا '' کیونکہ اس کو اردو کے کچھ لفظ آتے ہیں
پھر بکرے کو لکڑی والے آرے پر جو کے چھوٹے سا ئز کا ہے کا ٹ کر سفید لفا فے میں ڈال کر ''پنجی منٹی'' ہا تھ میں پکڑ ا کر کہتے عید مبا رک برادر
ٹو ٹل بل 1660 کراون