تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 32: (dof (depth of field

عائشہ عزیز

لائبریرین
تو یار گھر میں بنا لو۔ کسی بھی چیز سے۔۔۔ آئیڈیا دوں؟؟؟ :)
(ہنٹ: وہ تصویر صرف تم بنا سکتی ہو):)
اور بتاؤں میں بنا بھی چکی ہوں بچو
ابھی دکھاتی ہوں
لیکن مجھے پھول کی بھی بنانی ہے ناں
کالج میں اتنے پیارے پیارے سورج مکھی کے پھول تھے
 
سعادت

تکنیکی معاون
[...]
علاوہ ازیں عرفان ویو جو اوپن سورس مفت پراگرام ہے تصاویر دیکھنے کا اس میں بھی پلگ ان کے ذریعے ایسا کرنے کی سہولت موجود ہے۔
[...]

عرفان ویو مفت ضرور ہے، لیکن اوپن سورس نہیں۔ :)

اس کے علاوہ، عرفان ویو میں ایگزف ڈیٹا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صلاحیت کچھ محدود ہے (جو ایک حیرتناک بات ہے کیونکہ عرفان ویو کافی مقبول پروگرام ہے) :
  • پلگ اِن کے بغیر عرفان ویو کسی تصویر کو ایک نئی فائل میں محفوظ کرنے کے دوران اس کے ایگزف ڈیٹا کو مکمل طور پر نکال باہر کر سکتا ہے۔
  • ”میٹا ڈیٹا پلگ اِن“ کے ذریعے عرفان ویو ایگزف ڈیٹا کے ٹیگز صرف دکھا سکتا ہے، انہیں ایڈٹ نہیں کر سکتا۔
  • ایک دوسرا پلگ اِن (JPG_Transform) ایگزف ڈیٹا میں صرف تاریخ اور وقت کو بدلنے کا اختیار دیتا ہے۔
IPTC ڈیٹا کے لیے عرفان ویو کی سپّورٹ بہتر ہے۔

ممکن ہو تو بلک ری سائز [...] کے بارے میں بنیادی معلومات یا متعلقہ روابط بتائیں پلیز۔

عرفان ویو کے اندر بیچ کنورژن (batch conversion) کا فیچر بلک ری سائز کی سہولت بھی دیتا ہے۔ اس کا انٹرفیس شاید شروع میں آپ کو کچھ کنفیوزنگ لگے (ڈھیر ساری آپشنز کی وجہ سے)، لیکن کافی کام کی چیز ہے۔ :) (عرفان ویو کی ہیلپ فائل میں آپ کو کچھ پوائنٹرز مل جائیں گے۔)
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
میں ایک بات کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے فون گلیکسی ایس 3 سے ڈی او ایف تصویر کا آئیڈیا مجھے بہن ماہی احمد کی تصویروں سے ملا ورنہ میں سمجھا تھا کہ میرے فون سے اس نوع کی تصویر اتارنا ممکن نہیں ہے۔ :) کیونکہ میرا فون آٹو فوکس ہے۔
اسی لئے تو میں نے تجویز دی تھی کہ اپنی تصویر کے ساتھ کیمرے کا بھی بتایا جائے تاکہ ہمیں بھی آئیڈیا مل جایا کرے :)
ایس تھری میں یا کوئی بھی اسی طرح کا کیمرہ ہو، جب آپ تصویر لینے لگیں تو مطلوبہ چیز پر سکرین کو ٹیپ یعنی انگلی سے پریس کر دیں، فوکس خود بخود اسی جگہ پر ایڈجسٹ ہو جائے گا :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ پیارے سے اسٹارز اس گفٹ میں تھے جو ماہی احمد نے مجھے دیا اور یہ بہت بہت پیارے ہیں :love:
تھینک یو سو مچ ماہی تم بہت اچھی ہو :)

2014-03-06

2014-03-06

2014-03-06

2014-03-06
 
قیصرانی

لائبریرین
http://www.labnol.org/software/exif-data-editors/14210/
میں تو اے سی ڈی سی استعمال کرتا ہوں تصاویر دیکھنے کے لیے اور اس میں فائل مینیو میں پراپرٹیز پر کلک کر کے ایگزف اور دیگر میٹا ڈیٹا ٹیبس نہ صرف دیکھے جا سکتے ہیں بلکہ انہیں ایڈٹ اور ریموو بھی کیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں عرفان ویو جو اوپن سورس مفت پراگرام ہے تصاویر دیکھنے کا اس میں بھی پلگ ان کے ذریعے ایسا کرنے کی سہولت موجود ہے۔
ایک اور بے حد مشہور پکچر ویوئر ہے "ایکس این ویو" اور اس میں بھی آلٹ انٹر دبا کر کسی بھی تصویر کی پراپرٹیز میں جا کر ایگزف کا ٹیب کھول کر وہاں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں
نوٹ: ونڈوز کے ڈیفالٹ پکچر ویوئر میں ایگزف ڈیٹا دیکھا یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔۔۔ اگر کیا بھی جا سکتا ہے تو کم از کم میں نے کبھی وہ گھٹیا سا ڈیفالٹ ویوئر استعمال نہیں کیا اس لیے میرے علم میں نہیں۔ :)
کم از کم ونڈوز 7 کے اپنے پکچر ویور میں یہ فیچر ہے اور رائٹ کلک کر کے آپ اس کے ایگزف فیلڈز کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں اور ایک ہی کلک سے ساری تفصیل ہٹا بھی سکتے ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
دو پرانی تصاویر
پہلی :)
1417548_10152006934252183_157606387_o.jpg
زیک
ماہی احمد
یہ تصویر میں نے تلاش کر لی ہے اور واقعی اس میں فلیش آن تھی۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔ اس کے ساتھ دو اور تصاویر تھیں جن میں فلیش استعمال نہیں ہوئی تھی اور یہ سب ایک ہی وقت کھینچی گئی تھی تو مجھے ایسا لگا کہ اس میں بھی فلیش نہیں استعمال ہوئی ہوگی
 
:)
 
فاتح

لائبریرین
عرفان ویو مفت ضرور ہے، لیکن اوپن سورس نہیں۔ :)

اس کے علاوہ، عرفان ویو میں ایگزف ڈیٹا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صلاحیت کچھ محدود ہے (جو ایک حیرتناک بات ہے کیونکہ عرفان ویو کافی مقبول پروگرام ہے) :
  • پلگ اِن کے بغیر عرفان ویو کسی تصویر کو ایک نئی فائل میں محفوظ کرنے کے دوران اس کے ایگزف ڈیٹا کو مکمل طور پر نکال باہر کر سکتا ہے۔
  • ”میٹا ڈیٹا پلگ اِن“ کے ذریعے عرفان ویو ایگزف ڈیٹا کے ٹیگز صرف دکھا سکتا ہے، انہیں ایڈٹ نہیں کر سکتا۔
  • ایک دوسرا پلگ اِن (JPG_Transform) ایگزف ڈیٹا میں صرف تاریخ اور وقت کو بدلنے کا اختیار دیتا ہے۔
IPTC ڈیٹا کے لیے عرفان ویو کی سپّورٹ بہتر ہے۔
عرفان ویو کے اندر بیچ کنورژن (batch conversion) کا فیچر بلک ری سائز کی سہولت بھی دیتا ہے۔ اس کا انٹرفیس شاید شروع میں آپ کو کچھ کنفیوزنگ لگے (ڈھیر ساری آپشنز کی وجہ سے)، لیکن کافی کام کی چیز ہے۔ :) (عرفان ویو کی ہیلپ فائل میں آپ کو کچھ پوائنٹرز مل جائیں گے۔)
کم از کم ونڈوز 7 کے اپنے پکچر ویور میں یہ فیچر ہے اور رائٹ کلک کر کے آپ اس کے ایگزف فیلڈز کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں اور ایک ہی کلک سے ساری تفصیل ہٹا بھی سکتے ہیں :)
یہاں آپ دونوں درست کہہ رہے ہیں اور میں غلط تھا
اور چونکہ میرے پاس پیسے بہت زیادہ ہیں تو 200 ڈالرز کا اسے سی ڈی سی پرو ہی ہمیشہ سے استعمال کرتا آیا ہوں۔ ;)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں آپ دونوں درست کہہ رہے ہیں اور میں غلط تھا
اور چونکہ میرے پاس پیسے بہت زیادہ ہیں تو 200 ڈالرز کا اسے سی ڈی سی پرو ہی ہمیشہ سے استعمال کرتا آیا ہوں۔ ;)
شکریہ فاتح بھائی
زیک یہ دیکھئے۔ دائیں اوپری نشان فلیش والی فیلڈ کو بدلنے کا آپشن دیتا ہے اور نیچے والا نشان جو ہے، اس پر کلک کرتے ہی ایگزف کا بہت بڑا حصہ صاف ہو جائے گا :)
1782571_10152010729147183_660137458_o.jpg
 
Top