تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 32: (dof (depth of field

فرخ

محفلین
اور اسی تصویر کی طرز پر، یہ دوسری تصویر پیش خدمت ہے۔یہ بھی فلکر پر ہی اپلوڈ کی تھی۔
نتھیا گلی سے اوپر، مُشک پوری کی طرف جاتے ہوئے جب میں اس پھول کی تصویر بنا رہا تھا، تو بیچ میں یہ "ہمنگ بی " آگئی۔ یہ ہمنگ برڈ کی طرح ہی حرکتیں کرتی ہیں اور یہ انہی علاقوں میں پائی جاتی ہے:

اس سے متعلق کیمرے اور دیگر ایگزایف معلومات یہاں سے دیکھی جاسکتی ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
انہوں نے لنک دیا ہے نا :)
لنک تو اسی اللہ مارے ایگزف ڈیٹا کا ہے جس کے متعلق کل سے ساری اردو محفل بشمول زیک ، قیصرانی اور یہ بندۂ ناچیز آپ کے آگے بین بجا رہے ہیں کہ ڈیجیٹل کیمرے سے کھینچی گئی ہر تصویر میں موجود ہوتا ہے، کھول کر دیکھ لیں۔ ;)
 
اسی لنک میں کیمرے کا نام بطور لنک بھی موجود ہے اس پر کلک کریں تو کیمرے کی معلومات والا صفحہ کھل جائیگا۔ چلئیے میں دے دیتا ہوں۔ یہ رہا وہ لنک
 
لنک تو اسی اللہ مارے ایگزف ڈیٹا کا ہے جس کے متعلق کل سے ساری اردو محفل بشمول زیک ، قیصرانی اور یہ بندۂ ناچیز آپ کے آگے بین بجا رہے ہیں کہ ڈیجیٹل کیمرے سے کھینچی گئی ہر تصویر میں موجود ہوتا ہے، کھول کر دیکھ لیں۔ ;)
میں کب آپ کی اس بات سے غیر متفق ہوا تھا جناب؟ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں عام طور پر بلک میں فولڈر کے فوٹو ری سائز کرتا ہوں تو دیگر فیلڈز بھی صاف ہو جاتی ہیں۔

اکثر سافٹویر میں سہولت ہوتی ہے کہ bulk resize کرتے ہوئے exif کو برقرار رکھا جائے۔ میں صرف گھر کے آس پاس کھینچی تصاویر سے جی پی ایس کوآرڈینیٹس ختم کرتا ہوں باقی سب exif فیلڈ رہنے دیتا ہوں اور ایک کاپی رائٹ فیلڈ بھی ایڈ کر دیتا ہوں۔

ممکن ہو تو بلک ری سائز ، پرسنل انفارمیشن کے ختم کرنے اور کاپی رائٹ فیلڈ شامل کرنے کے بارے میں بنیادی معلومات یا متعلقہ روابط بتائیں پلیز۔
 
فاتح

لائبریرین
ممکن ہو تو بلک ری سائز ، پرسنل انفارمیشن کے ختم کرنے اور کاپی رائٹ فیلڈ شامل کرنے کے بارے میں بنیادی معلومات یا متعلقہ روابط بتائیں پلیز۔
http://www.labnol.org/software/exif-data-editors/14210/
میں تو اے سی ڈی سی استعمال کرتا ہوں تصاویر دیکھنے کے لیے اور اس میں فائل مینیو میں پراپرٹیز پر کلک کر کے ایگزف اور دیگر میٹا ڈیٹا ٹیبس نہ صرف دیکھے جا سکتے ہیں بلکہ انہیں ایڈٹ اور ریموو بھی کیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں عرفان ویو جو اوپن سورس مفت پراگرام ہے تصاویر دیکھنے کا اس میں بھی پلگ ان کے ذریعے ایسا کرنے کی سہولت موجود ہے۔
ایک اور بے حد مشہور پکچر ویوئر ہے "ایکس این ویو" اور اس میں بھی آلٹ انٹر دبا کر کسی بھی تصویر کی پراپرٹیز میں جا کر ایگزف کا ٹیب کھول کر وہاں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں
نوٹ: ونڈوز کے ڈیفالٹ پکچر ویوئر میں ایگزف ڈیٹا دیکھا یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔۔۔ اگر کیا بھی جا سکتا ہے تو کم از کم میں نے کبھی وہ گھٹیا سا ڈیفالٹ ویوئر استعمال نہیں کیا اس لیے میرے علم میں نہیں۔ :)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
ممکن ہو تو بلک ری سائز ، پرسنل انفارمیشن کے ختم کرنے اور کاپی رائٹ فیلڈ شامل کرنے کے بارے میں بنیادی معلومات یا متعلقہ روابط بتائیں پلیز۔
بطور مثال آپ کی ارسال کردہ تصویر کو جب ہم نے اے سی ڈی سی ویو میں کھولا تو یہ ایگزف ڈیٹا نظر آیا جو اس سکرین پر تو کم نظر آ رہا ہے لیکن سکرول ڈاؤن کرنے پر مزید بھی موجود ہے۔
اور ہاں! اس میں کاپی رائٹ کے آگے ہم نے (عارضی طور پر) آپ کا نام بھی لکھ دیا ہے (جو بعد میں نیٹ وغیرہ پر بھیجتے ہوئے ہمارے نام سے تبدیل ہو جائے گا :laughing:)
exif.png
 
ماہی احمد

لائبریرین
اور اسی تصویر کی طرز پر، یہ دوسری تصویر پیش خدمت ہے۔یہ بھی فلکر پر ہی اپلوڈ کی تھی۔
نتھیا گلی سے اوپر، مُشک پوری کی طرف جاتے ہوئے جب میں اس پھول کی تصویر بنا رہا تھا، تو بیچ میں یہ "ہمنگ بی " آگئی۔ یہ ہمنگ برڈ کی طرح ہی حرکتیں کرتی ہیں اور یہ انہی علاقوں میں پائی جاتی ہے:

اس سے متعلق کیمرے اور دیگر ایگزایف معلومات یہاں سے دیکھی جاسکتی ہیں۔
:noxxx:
اب میں کیسے پوسٹ کروں گی نئی تصاویر؟؟؟۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
کیوں، کیا مسئلہ ہے؟ میں نے بھی فوٹو بکٹ پر اپلوڈ کر کے کی تھی۔۔ اگر وہاں بھی کوئی مسئلہ ہے، تو امیج شیک پر اپلوڈ کر دیں۔
آپ کی تصاویر اتنی کمال کی ہیں۔۔۔۔ میں تو شرمندہ ہی ہوؤں گی اپنی والی اپلوڈ کرتے ہوئے۔
 
فرخ

محفلین
آپ کی تصاویر اتنی کمال کی ہیں۔۔۔ ۔ میں تو شرمندہ ہی ہوؤں گی اپنی والی اپلوڈ کرتے ہوئے۔
اچھے تاثرات کا شکریہ۔۔ مگر اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں ہے۔۔۔ آپ جتنی اچھی طرح تصویر بنا سکتی ہیں بنائیں اور اپ لوڈ کر دیں۔۔ ہر تصویر میں پسندیدگی کا اپنا ایک پہلو ہوتا ہے۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
اچھے تاثرات کا شکریہ۔۔ مگر اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں ہے۔۔۔ آپ جتنی اچھی طرح تصویر بنا سکتی ہیں بنائیں اور اپ لوڈ کر دیں۔۔ ہر تصویر میں پسندیدگی کا اپنا ایک پہلو ہوتا ہے۔۔۔
ہمم۔۔۔ آپ پروفیشنل فوٹوگرافر ہیں کیا؟ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
لو جی آج میں نے کالج میں ایک فوٹو بنائی تھی پھول کی
لیکن وہ ڈیپتھ آف فیلڈ کی نہیں ہے کیونکہ وہ ہم نے چوری چوری بنائی تھی ناں اس لیے وہ والا ایفیکٹ آن ہی نہیں کر پائی :(
 
ماہی احمد

لائبریرین
لو جی آج میں نے کالج میں ایک فوٹو بنائی تھی پھول کی
لیکن وہ ڈیپتھ آف فیلڈ کی نہیں ہے کیونکہ وہ ہم نے چوری چوری بنائی تھی ناں اس لیے وہ والا ایفیکٹ آن ہی نہیں کر پائی :(
تو یار گھر میں بنا لو۔ کسی بھی چیز سے۔۔۔ آئیڈیا دوں؟؟؟ :)
(ہنٹ: وہ تصویر صرف تم بنا سکتی ہو):)
 
Top