تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 48: 2015

ہم کئی دنوں سے اس بات پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ زین فورو کا آفیشیل میڈیا گیلری ایڈ آن خرید کر نصب کر دیں تا کہ محفل میں شریک کی جانے والی تصاویر اس میں ہوسٹ کی جا سکیں۔ اس طرح ہر نئے رکن کے ساتھ پیش آنے والا مسئلہ "تصاویر کیسے شامل کریں" بھی حل ہو جائے گا، جا بجا محذوف خارجی تصاویر کی وجہ سے لا یعنی ہو جانے والی لڑیوں کا مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا، اور ساتھ ہی محفل کے فوٹوگرافی کے شائقین کو ایک گوشہ مل جائے گا۔ البتہ اس ایڈآن کی اچھی ادارت کے لیے دو تین مدیران شامل کرنے ہوں گے۔ البتہ ابھی اس معاملے پر نبیل بھائی کے ساتھ گفت و شنید نہیں کی ہے۔ اگر میڈیا ایڈ آن کو فعال کیا جاتا ہے تو ساتھ ہی ڈاؤن لوڈ سیکشن کے لیے بھی اسٹاف مقرر کر کے اس کو بھی فعال کیا جا سکتا ہے جس کا زین فورو کی جانب سے آفیشیل ایکس ایف ریسورس ایڈ آن ہمارے پاس سالوں سے موجود ہے۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر

ڈسک سپیس اگر وافر مقدار میں فری ہو تو آئیڈیا اچھا ہے۔
 
ڈسک کا مسئلہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں، وہ تو ایس تھری یا گوگل ڈرائیو وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے نیز یہ بھی دیکھیں گے کہ ڈیجیٹل اوشئین اس حوالے سے کیا پیش کرنے کی سوچ رہا ہے۔ بہترین ادارت ہو سکے تو کوڑا کرکٹ جمع نہیں ہوگا لہٰذا ڈسک کنزمپشن کو قابو کیا جا سکے گا، نیز یہ کہ ایکسٹرنل سائٹوں کے لیے ہاٹ لنکنگ ڈیسیبل کر کے نیٹورک بینڈ وڈتھ کو بھی قابو میں رکھا جا سکے گا۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حال ہی میں محفل میں کسی رکن نے لکھا تھا کہ انھیں گھر پر مٹر کی پھلیاں چھیلنے کا کام نہیں دیا جاتا ہے، کہیں وہ رکن ہماری شگفتہ بٹیا ہی تو نہیں؟ :) :) :)

ہاں جی بالکل، ہمیں مٹر کی پھلیاں چھیلنے کی اجازت ہی نہیں ملتی بلکہ کوشش کی جاتی ہے کہ ہم قریب ہی نہ پھٹکنے پائیں :)
ابھی شام کو ہی حاتم طائی کی قبر پہ لات مارتے ہوئے مٹر کے پورے سات دانے گن کے دئیے گئے ہیں ہمیں کھانے کے لیے کہ حسرت نہ رہے :)
 
الٰہی خیر! بے چارہ حاتم اور اس کی محبوبہ طائی بھی اپنی اپنی قبروں میں اس لات کی چوٹ سے کراہ رہے ہوں گے۔ :) :) :)

ویسے ہماری مٹر خوری کا یہ عالم تھا کہ ہم اپنے مٹر کے کھیتوں میں جاتے تھے اور مٹر کی بیلوں سے لٹکتی پھلیوں سے دانے نکال کر کھا جاتے تھے اور خالی پھلیاں وہیں کی وہیں لٹک کر سوکھ جاتی تھیں۔ بعد میں گھر والوں کو لگتا تھا کہ کھیت میں چوہے آ گئے ہیں جو یہ حرکتیں کر رہے ہیں۔ گو کہ مٹر کھانے پر کوئی پابندی نہیں تھی، لیکن توڑ کر کھانے میں وہ لطف ہی نہیں جو الزام چوہوں پر ڈالنے کا ہے۔ :) :) :)
 
ہاہاہا
آپ کی اس حرکت پہ سعود بھائی اب جو آمد ہوئی ہے تو بہت مشکل سے خود کو روکا ہے لکھنے سے :)
ہمیں چوہوں سے ہمدردی ہے :)

ساتھ ہی مٹر کے کھیتوں کا سن کر حسدِ بے حساب گھر کرنے کو ہے کوئی تصویر اگر ہو مٹر کے کھیتوں کی تو شئیر پلیز
تازہ مٹر ذائقے میں کیسے ہوتے ہیں؟ ہمیں تو باسی ہی کھانے کو ملتے ہیں شہروں میں۔
 
ایک بات سمجھ میں نہیں آتی کہ لوگ ترستے ہیں کہ کچھ آمد ہو تو لکھیں، اور یہاں الٹا ہی معاملہ ہے کہ شدید آمد کے باوجود خود کو روکا جا رہا ہے۔ کیا اسے ٹال مٹول اور عذر قبل از فرمائش کے زمرے میں رکھا جائے؟ :) :) :)

مٹر کے کھیتوں کی کوئی تصویر ہماری اپنی بنائی ہوئی تو اس وقت ہمارے پاس نہیں ہے، البتہ انٹرنیٹ سے ڈھونڈ کر ایک آدھ تصاویر شامل کیے دیتے ہیں۔ رہی بات ذائقے کی، تو وہ تو بتانے کی نہیں آزمانے کی چیز ہے۔ :) :) :)

528f78acdeede.preview-620.jpg

green-vegetable-and-pulses-green-peas-pisum-sativum-garden-peas-pods-hanging-on-plants-in-field.jpg
 
انٹرنیٹ سے تصویر اس لڑی میں؟ بلاسفیمی!
جرم قبول کیا جاتا ہے۔ ویسے ذہن سے نکل گیا تھا کہ کس لڑی میں ہیں، بس وضاحت کے لیے تمثیلی تصویر پیش کی تھی۔ البتہ ہمیں یاد ہے کہ ہم نے یہاں کیمپس کے گرین ہاؤس کے پاس موجود مٹر کی بیلوں کی تصویر بنائی تھی لیکن وہ ابھی مل نہیں رہیں اور دوم یہ کہ ان کو دیکھ کر کھیت والا تاثر نہیں ملے گا۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک بات سمجھ میں نہیں آتی کہ لوگ ترستے ہیں کہ کچھ آمد ہو تو لکھیں، اور یہاں الٹا ہی معاملہ ہے کہ شدید آمد کے باوجود خود کو روکا جا رہا ہے۔ کیا اسے ٹال مٹول اور عذر قبل از فرمائش کے زمرے میں رکھا جائے؟ :) :) :)

مٹر کے کھیتوں کی کوئی تصویر ہماری اپنی بنائی ہوئی تو اس وقت ہمارے پاس نہیں ہے، البتہ انٹرنیٹ سے ڈھونڈ کر ایک آدھ تصاویر شامل کیے دیتے ہیں۔ رہی بات ذائقے کی، تو وہ تو بتانے کی نہیں آزمانے کی چیز ہے۔ :) :) :)
رکھ لیں اسی زمرے میں :)
دراصل حد ادب کی پل صراط سے گزارتے کئی تخلیقات و درآمدات روک لی جاتی ہیں :) در واقع یہ بھی ایک عذر ہی ہے :)

سعود بھائی کیا مٹر کے وہ کھیت اب بھی موجود ہیں؟ اس بار جب گھر جانا ہو تو ضرور تصاویر بنائیے گا۔ تب تک یہی تصاویر کافی ہیں۔ اور ذائقہ تو نہ ہمیں غیرباسی مٹر ملیں گے اور نہ ہی آزمانے کی نوبت آئے گی :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جرم قبول کیا جاتا ہے۔ ویسے ذہن سے نکل گیا تھا کہ کس لڑی میں ہیں، بس وضاحت کے لیے تمثیلی تصویر پیش کی تھی۔ البتہ ہمیں یاد ہے کہ ہم نے یہاں کیمپس کے گرین ہاؤس کے پاس موجود مٹر کی بیلوں کی تصویر بنائی تھی لیکن وہ ابھی مل نہیں رہیں اور دوم یہ کہ ان کو دیکھ کر کھیت والا تاثر نہیں ملے گا۔ :) :) :)
:)
زیک بھائی، جرم قبول کیا جا چکا ہے، سزا سنائی جائے!
 
Top