قسم قسم کے جانور کا گوشت

arifkarim

معطل
جاب کی طرف سے جھینگے، کیکڑے اور لابسٹر کھانے کا موقع ملا۔ ذائقہ اتنا برا بھی نہیں جتنا لوگوں کو انکی شکل دیکھ کر گھن آتی ہے۔ سادہ پچھلی جیسا ہی ہوتا ہے۔
lofoten-fiskerestaurant.jpg
 
لاریب مرزا

محفلین

ہمارا اگلا ٹارگٹ بھی یہ سمندری غذا ہے۔ ہم بھی ضرور کھائیں گے۔ :D
 
عباس اعوان

کچھ ہی عرصہ پہلے کہ بات ہے کہ میں چاول کھا رہا تھا کہ اچانک میری چوپ سٹکس نے ایک چیز پکڑی، میں نے دوست سے پوچھا تو جواب ملا "آکٹو پس"، بس فوراً سے پہلے میں نے اسے دوست کی پلیٹ میں پھینک دیا۔ اور دل میں دعا کرتا رہا کہ قے نہ آئے۔
نوٹ: ڈش کا نام "سی فوڈ فرائیڈ رائس" تھا۔
 
آپ تو ہانگ کانگ میں رہتے ہیں، سو ایسے "حادثات" کا رونما ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ :D
لیکن اب ہمیں بھی لگتا ہے کہ اگر سی فوڈ کھانے کا اتفاق ہوا تو ہم سہیلیاں بھی ایک دوسرے کی پلیٹس کو یونہی رونق بخشیں گی۔ :D
 
مجھے نہیں یاد پڑتا کہ میں نے پاکستان میں مچھلی کے علاوہ کوئی سی فوڈ کھایا ہو۔
پاکستان میں عموماً مچھلی کو ہی سی فوڈ کہا جاتا ہے، یا بہت تیر مارا تو شرِمپ یا پھر پرانز۔ میں نے بھی سوچا مچھلی والے چاول ہی ہوں گے۔ :پ
یہاں پر سی فوڈ کے نام پر کیا نہیں ملتا، آکٹوپس اور جیلی فش سے لے کر لوبسٹر، کریب اور پتا نہیں کیا کیا۔
 
زیک

مسافر
کچھ ہی عرصہ پہلے کہ بات ہے کہ میں چاول کھا رہا تھا کہ اچانک میری چوپ سٹکس نے ایک چیز پکڑی، میں نے دوست سے پوچھا تو جواب ملا "آکٹو پس"، بس فوراً سے پہلے میں نے اسے دوست کی پلیٹ میں پھینک دیا۔ اور دل میں دعا کرتا رہا کہ قے نہ آئے۔
نوٹ: ڈش کا نام "سی فوڈ فرائیڈ رائس" تھا۔
آکٹوپس مزے کا ہوتا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
مجھے نہیں یاد پڑتا کہ میں نے پاکستان میں مچھلی کے علاوہ کوئی سی فوڈ کھایا ہو۔
پاکستان میں عموماً مچھلی کو ہی سی فوڈ کہا جاتا ہے، یا بہت تیر مارا تو شرِمپ یا پھر پرانز۔ میں نے بھی سوچا مچھلی والے چاول ہی ہوں گے۔ :پ
یہاں پر سی فوڈ کے نام پر کیا نہیں ملتا، آکٹوپس اور جیلی فش سے لے کر لوبسٹر، کریب اور پتا نہیں کیا کیا۔
مچھلی تو بہت کھائی ہے۔ مچھلی کے علاوہ بات کر رہے ہیں۔ کچھ کم خوفناک چیز ہی کھائیں گے پہلے، ایک دم سے تو کیکڑے یا آکٹوپس پر ہاتھ صاف نہیں کر سکتے۔ :D
لاہور میں ایک ریستوران ہے جو کہ سی فوڈ کے لیے مخصوص ہے۔ امید ہے کہ وہاں ہر چیز دستیاب ہو گی۔ :D
 
عباس اعوان

محفلین
آکٹوپس مزے کا ہوتا ہے۔
حلق اور معدہ کو اس کام کے لیے تیار نہیں پاتا۔ کافی لوگ آرام سے کھا لیتے ہیں۔ جیسا کے میرےدوست نے مذکورہ آکٹو پس آرام سے کھا لیا۔ معلوم نہیں اس سی فوڈ فرائیڈ رائس میں انہوں نے اور کیا کیا ڈالا ہوا تھا۔ اللہ کرے مینڈک نہ ہی ڈالا ہو۔ دوست نے میری پلیٹ میں موجود ایک چیز کے بارے میں بتایا تھا کہ یہ اوئسٹر ہے۔ میں اس کے بتانے سے پہلے کافی کھا چکا تھا۔ :(
ان دو چیزوں کے جان پانے کے بعد اس رات اس ڈش کو مزید کھانا میر ےلیے ممکن نہیں رہا تھا۔
 
عباس اعوان

محفلین
کبھی زندہ بھی ٹرائی کیا ہے۔ جیسے جاپان میں کھایا جاتا ہے؟
جاپان میں بھی غالباً مرا ہواہی کھاتے ہیں۔ کہیں پڑھا تھا کہ اس کے اوپر نمک وغیرہ چھڑکنے سے کچھ کیمیکل ری ایکشن پیدا ہوتا ہے اور اس کے مسلز سکڑتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ حرکت کرتا زندہ دکھائی دیتا ہے۔ جو ویڈیو میں نے دیکھی تھی، اس میں بھی وہ نمک دانی سے کچھ چھڑک رہے ہوتے ہیں جس کے بعد وہ حرکت کرتا ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
مچھلی تو بہت کھائی ہے۔ مچھلی کے علاوہ بات کر رہے ہیں۔ کچھ کم خوفناک چیز ہی کھائیں گے پہلے، ایک دم سے تو کیکڑے یا آکٹوپس پر ہاتھ صاف نہیں کر سکتے۔ :D
لاہور میں ایک ریستوران ہے جو کہ سی فوڈ کے لیے مخصوص ہے۔ امید ہے کہ وہاں ہر چیز دستیاب ہو گی۔ :D
یہ کیکڑا عین میرے سامنے پڑا ہے :) :D
IMG_4070_zpscwgzd9nw.jpg~original

IMG_4069_zpsmwvqahtm.jpg~original
 
Top